بھارت کے شہر کلکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی ٹیم نے انگلینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 17رنز سے شکست دے کر اگلے چار سال تک عالمی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا یہ پہلا موقع تھا جب آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے 1975ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف فائنل کھیلا تھا لیکن وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں پر 253رنز بنائے۔ ڈیڈوڈ بون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ورلڈ کپ میں پانچویں نصف سنچری اسکور کی وہ 75رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ویلیٹا نے بھی 45رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ہیمنگز نے 48رنز دے کر 2وکٹ لئے۔
آسٹریلیا کے 253کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 246رنز بنائے۔ بل ایتھی نے 58ایلن لمیب نے 45اور مائیک گیٹنگ نے 141رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیوواگ اور ایلن بورڈر نے بالترتیب 37اور 38رنز دے کر 2-2وکٹ لئے۔ ڈیوڈ بون کو مین آف دی میچ جبکہ بورڈر کو کپ اور تیس ہزار پونڈ انعام دیا گیا۔
فائنل… انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا
بمقام:-کلکتہ تاریخ:-8نومبر 1987ء
ٹاس:-آسٹریلیا نے جیتا نتیجہ:-آسٹریلیا نے 7رنز سے جیت لیا
مین آف دی میچ:-ڈیوڈ بون (آسٹریلیا)
ڈبیو:-کوئی نہیں
آسٹریلیا
ڈیوڈ بون ک ڈاونٹن بولڈ ہمینگز 75
جیف مارش بولڈ فوسٹر 24
ڈین جونز ک ایتھی بولڈ ہمینگز 33
گریگ میکڈر موٹ بولڈ گوچ 14
ایلن بورڈر رن آؤٹ 31
مائیک ویلیٹا ناٹ آؤٹ 45
اسٹیوواگ ناٹ آؤٹ 5
سائمن اوڈونیل بیٹنگ نہیں کی -
گریگ ڈائر بیٹنگ نہیں کی -
ٹم مے بیٹنگ نہیں کی -
بروس ریڈ بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (بائی 1، لیگ بائی 13، وائیڈ بال 5، نو بال 7):-26
ٹوٹل (50اوورز میں 5وکٹوں پر) 253
وکٹ گرنے کی ترتیب 5/241- 4/168- 3/166- 2/151- 1/75
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
ڈیفریٹس 6 1 34 -
اسمال 6 - 33 -
فوسٹر 10 - 38 1
ہمینگز 10 1 48 2
ایمبیوری 10 - 44 -
گوچ 8 1 42 1
انگلینڈ
گراہم گوچ ایل بی ڈبلیو بولڈ اوڈونیل 35
ٹم رابنسن ایل بی ڈبلیو بولڈ میکڈر موٹ 0
بل ایتھی رن آؤٹ 58
مائیک گیٹنگ ک ڈائر بولڈ بورڈر 41
ایلن لمیب بولڈ واگ 45
پال ڈاونٹن ک اوڈونیل بولڈ بورڈر 9
جان ایمبیوری رن آؤٹ 10
فلپ ڈیفریٹس ک ریڈ بولڈ واگ 17
نیل فوسٹر ناٹ آؤٹ 7
گلیڈ اسٹون اسمال ناٹ آؤٹ 3
ایڈی ہمینگز بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (بائی 1، لیگ بائی 14، وائیڈ بال 2، نو بال 4):-21
ٹوٹل (50اوورز میں 8وکٹوں پر) 246
وکٹ گرنے کی ترتیب 8/235- 7/220- 6/218- 5/188- 4/170 3/135- 2/66- 1/1
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
میکڈر موٹ 10 1 51 1
ریڈ 10 - 43 -
واگ 9 - 37 2
اوڈونیل 10 1 35 1
مے 4 - 27 -
بورڈر 7 - 38 2
ایمپائرز:- رام بابو گپتا (بھارت) اور محبوب شاہ (پاکستان)