فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 113رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچواں میچ جیت لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر وکٹ کی حالت دیکھتے ہوئے پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے سلیم ملک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 297رنز بنائے سلیم ملک نے 100رنز بنائے جو ان کی ون ڈے مقابلوں میں پہلی سنچری تھی اس کے علاوہ عمران خان اور وسیم اکرم نے 39-39رنز اسکور کئے۔ سری لنکا کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے 298رنز کی ضرورت تھی لیکن سری لنکا کے 8کھلاڑی مقررہ 50اوورز میں صرف 184رنز بنا سکے رانا ٹنگا اور دلیپ مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کریں ان دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50اور 58رنز بنائے عبدالقادر سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 40رنز دے 3وکٹ لئے۔ سلیم ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔\
سترہواں میچ… پاکستان بمقابلہ سری لنکا
بمقام:-اقبال اسٹیڈیم (فیصل آباد) تاریخ:-25اکتوبر 1987ء
ٹاس:-پاکستان نے جیتا نتیجہ:-پاکستان نے 113رنز سے جیت لیا
مین آف دی میچ:-سلیم ملک (پاکستان)
ڈبیو:-کوئی نہیں
پاکستان
رمیز راجہ ک اینڈ بولڈ انورا سری 32
منصور اختر بولڈ جیگا ناتھن 33
سلیم ملک بولڈ رتنا ٹیکے 100
جاوید میانداد رن آؤٹ 1
وسیم اکرم ک رانا ٹنگا بولڈ ڈی سلوا 39
اعجاز احمد ک اینڈ بولڈ جان 30
عمران خان رن آؤٹ 39
منظور الٰہی ناٹ آؤٹ 4
سلیم یوسف ناٹ آؤٹ 11
عبدالقادر بیٹنگ نہیں کی -
توصیف احمد بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (لیگ بائی 6، وائیڈ بال 2) 8
ٹوٹل (50اوورز میں 7وکٹوں پر) 297
وکٹ گرنے کی ترتیب 7/285- 6/264- 5/197- 4/137- 3/77- 2/72- 1/64
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
رتنا ٹیکے 10 - 58 1
جان 8 1 53 1
ڈی میل 10 - 53 -
جیگا ناتھن 9 1 45 1
انورا سری 7 - 45 1
ڈی سلوا 6 - 37 1
سری لنکا
روشن ماہنامہ رن آؤٹ 8
برینڈن کروپو ک سلیم یوسف بولڈ عمران خان 0
روی رتنا ٹیکے رن آؤٹ 22
رنجن مدھو گالے ک سلیم یوسف بولڈ منظور الٰہی 15
ارجنا رانا ٹنگا ک اینڈ بولڈ قادر 50
دلیپ مینڈس بولڈ قادر 58
اروندا ڈی سلوا ناٹ آؤٹ 13
اسانتھا ڈی میل بولڈ قادر 0
سری جیگا ناتھن ک سلیم یوسف بولڈ جاوید 1
ونودھن جان ناٹ آؤٹ 1
ڈان انورا سری بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (بائی 4، لیگ بائی 4، وائیڈ بال6، نو بال 2):-16
ٹوٹل (50اوورز میں 8وکٹوں پر) 184
وکٹ گرنے کی ترتیب 8/179- 7/173- 6/173- 5/150- 4/70- 3/41- 2/11- 1/4
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
عمران خان 3.2 1 13 1
وسیم اکرم 7 - 34 -
منظور الٰہی 9.4 - 32 1
توصیف احمد 10 1 23 -
عبدالقادر 10 - 40 3
سلیم ملک 7 1 29 -
جاوید میانداد 3 - 5 1
ایمپائرز:- اسٹیو ووڈ ورڈ (نیوزی لینڈ) اور رام بابو گپتا (بھارت)