ٹرسٹ بینک پارک ہمٹین کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔ ٹرننگ وکٹ پر کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 206رنز بنائے۔ ماہنامہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 80رنز بنائے نیوزی لینڈ کی طرف سے ہیرس نے 43رنز دے کر 3وکٹ لئے۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 206رنز کا ٹارگٹ با آسانی 4وکٹوں پر پورا کر لیا۔ جان رائٹ نے 57اینڈریو جونز نے 49اور کین ردر فورڈ نے 65رنز اسکورکرکے اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سری لنکا کی طرف سے کلیگے نے 33رنز دے کر 2وکٹ لئے۔ کین ردر فورڈ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔