ہوبرٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 53رنز سے ہرا کر موجود ورلڈ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں پر 254رنز بنائے۔ عامر سہیل نے ون ڈے میچوں میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی انہوں نے 114رنز 136گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے اسکور کئے جبکہ میانداد نے بھی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 89رنز بنائے۔ زمبابوے کی طرف سے بوچارٹ نے 57رنز دے کر 3وکٹ لئے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 7وکٹوں پر 201رنز بنا سکی۔ ڈیوڈ ہاوئن نے 45اور اے سی ویلر نے 43رنز بنائے پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم نے 21رنز دے کر 3اور عامر سہیل نے 26رنز دے کر 2وکٹ لئے۔ عامر سہیل کو ان کی آل راؤنڈرکارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ساتواں میچ… پاکستان بمقابلہ زمبابوے
بمقام:- بیلیریو اوول(اوول) تاریخ:-27فروری 1992ء
ٹاس:-زمبابوے نے جیتا نتیجہ:-پاکستان نے 53رنز سے جیت لیا
مین آف دی میچ:-عامر سہیل (پاکستان)
ڈبیو:-کوئی نہیں
پاکستان
رمیز راجہ ک فلاور بولڈ جاروس 9
عامر سہیل ک پائی کرافٹ بولڈ بوچارٹ 114
انضمام الحق ک برینڈس بولڈ بوچارٹ 14
جاوید میانداد ایل بی ڈبلیو بولڈ بوچارٹ 89
سلیم ملک ناٹ آؤٹ 14
وسیم اکرم ناٹ آؤٹ 1
اقبال سکندر بیٹنگ نہیں کی -
معین خان بیٹنگ نہیں کی -
مشتاق احمد بیٹنگ نہیں کی -
عاقب جاوید بیٹنگ نہیں کی -
عمران خان بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (لیگ بائی 9، نو بال 4) 13
ٹوٹل (50اوورز میں 4وکٹوں پر) 254
وکٹ گرنے کی ترتیب 4/253- 3/208- 2/63- 1/29
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
برینڈس 10 1 49 -
جاروس 10 1 52 1
شاہ 10 1 24 -
بوچارٹ 10 - 57 3
ٹرائیکوس 10 - 63 -
زمبابوے
اینڈریو فلاور ک انضمام الحق بولڈ وسیم 6
کیون آرنٹ ک وسیم بولڈ اقبال 7
اینڈی پائی کرافٹ بولڈ وسیم 0
ڈیوڈ ہاوئن ک رمیز بولڈ عامر 45
عمر شاہ بولڈ عامر 33
اے۔ سی۔ ویلر بولڈ وسیم 43
ایان بوچارٹ ک جاوید بولڈ عاقب 33
ایڈورڈ برینڈس ناٹ آؤٹ 2
جان ٹرائیکوس ناٹ آؤٹ 8
وین جیمز بیٹنگ نہیں کی -
میلکم جاروس بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (بائی 3، لیگ بائی 15، وائیڈ بال 6) 24
ٹوٹل (50اوورز میں 7وکٹوں پر) 201
وکٹ گرنے کی ترتیب 7/190- 6/187- 5/108- 4/103- 3/33- 2/14- 1/14
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
وسیم اکرم 10 2 21 3
عاقب جاوید 10 1 49 1
اقبال سکندر 10 1 35 1
مشاق احمد 10 1 34 -
عامر سہیل 6 1 26 2
سلیم ملک 4 - 18 -
ایمپائرز:- اسٹیو رینڈل (آسٹریلیا)، جے بولخبر (سری لنکا)