بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹوں سے ہرا دیا سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں 195رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پیٹر کرسٹین نے 47اور کیسپلرویسلز نے 40رنز بنائے انورا سری نے 41رنز دے کر 3اور رانا ٹنگا نے 26رنز دے کر 2وکٹ لئے۔ جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ٹارگٹ آخری اوورز کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے روشن ماہنامہ نے 68اور رانا ٹنگا نے 64رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایلن ڈونلڈ نے 42رنز دے کر 3وکٹ لئے۔ رانا ٹنگا کو ان کی آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔