لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ساتویں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چمپئن سری لنکا کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بالروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ جو کامیاب ثابت ہوا اور ان کے فاسٹ بولر ایلن مولالی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم 48.4اوورز میں 204رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی سری لنکا کے بلے باز ابتداء میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 65رنز کے سکور پر ان کی پانچ وکٹیں گر گئیں اس موقع پر کپتان رانا ٹنگا اور وکٹ کیپر کالو وتھرنے نے چھٹی وکٹ پر اپنی ٹیم کے سکور میں 87رنز کا اضافہ کیا رانا ٹنگا 32اور کالو وتھرنے 7چوکوں کی مدد سے 57رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے مولالی نے 37رنز دے کر چار کھلاڑیوں آؤٹ کئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 205رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ گراہم ہک نے 73اور کپتان ایلک اسٹیورٹ نے 88رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس میچ میں بارش اور موسم کی مداخلت سے دو دفعہ کھیل روکنا پڑا۔
پہلا میچ…انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا
بمقام:-لارڈز تاریخ:-14مئی1999ء
ٹاس:-انگلینڈ نے جیتا نتیجہ:-انگلینڈ نے 8وکٹوں سے جیت لیا
مین آف دی میچ:-ایلک اسٹیوارٹ (انگلینڈ)
ڈبیو:-کوئی نہیں
سری لنکا
جیا سوریا ک ہک بولڈ مولالی 29
روشن ماہنامہ ک ہک بولڈ مولالی 16
مارون اتاپتو ک تھارپ بولڈ آسٹن 3
ہشان تلکرتنے ک اسٹیوارٹ بولڈ ایلہم 0
اروندا ڈی سلوا ک تھارپ بولڈ مولالی 0
ارجنا رانا ٹنگا ک ناصر حسین بولڈ ایلہم 32
رمیش کالو وتھرنے ک اسٹیوارٹ بولڈ مولالی 57
چمنڈا واس ناٹ آؤٹ 12
ایرک اپاشانتا ک تھارپ بولڈ ہولیک 11
پرامودیا وکرما سنگھے ک اسٹیوارٹ بولڈ آسٹن 11
متیاہ مرلی دھرن بولڈ گوف 12
ایکسٹراز (لیگ بائی 9، وائیڈ بال 9، نو بال 3) 21
ٹوٹل (48.4اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ) 204
وکٹ گرنے کی ترتیب 10/204- 9/190- 8/174- 7/155- 6/149- 5/65- 4/63- 3/63- 2/50- 1/42
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
گوف 8.4 - 50 1
آسٹن 9 1 25 2
مولالی 10 1 37 4
ایلہم 10 - 31 2
فلنٹوف 2 - 12 -
گریم ہک 3 - 19 -
ہولیک 6 - 21 1
انگلینڈ
ناصر حسین اسٹمپڈ کالو وتھرنے بولڈ مرلی دھرن 14
ایلک اسٹیوارٹ ک کلو وتھرنے بولڈ واس 88
گریم ہک ناٹ آؤٹ 73
گراہم تھارپ ناٹ آؤٹ 13
نیل فیر برادر بیٹنگ نہیں کی -
اینڈریو فلنٹوف بیٹنگ نہیں کی -
ایڈم ہولیک بیٹنگ نہیں کی -
مارک ایلہم بیٹنگ نہیں کی -
ای این آسٹن بیٹنگ نہیں کی -
ڈارن گوف بیٹنگ نہیں کی -
ایلن مولالی بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (لیگ بائی 6، وائیڈ بال 12، نو بال 1) 19
ٹوٹل (46.5اوورز میں 2وکٹوں پر) 207
وکٹ گرنے کی ترتیب 2/175- 1/50
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
واس 10 2 27 1
وکرما سنگھے 10 - 41 -
اپاشانتا 8 - 38 -
مرلی دھرن 10 - 33 1
جیا سوریا 7.5 - 55 -
اروندا ڈی سلوا 1 - 7 -
ایمپائرز:- وینکٹ راگھون (بھارت) روڈی کوئٹزن (جنوبی افریقہ)
میچ ریفری:- سی ڈبلیو اسمتھ (ویسٹ انڈیز)۔ ٹی وی ایمپائر:- ڈی۔ ایل۔ آرچرڈ (جنوبی افریقہ)