ٹاونٹن میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے تیسرے میچ میں زمبابوے نے کینیا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر کینیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ کینیا نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان 229رنز بنائے سب سے زیادہ اسکور ایش ودھر نے کیا انہوں نے 54رنز بنائے زمبابوے کے باؤلروں میں سے نیل جانسن نے 42رنز دے کر چار اسٹرینگ نے 2اور اینڈریو وٹال نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ٹارگٹ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 41اوورز میں مکمل کر لیا نیل جانسن نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 59رنز بنائے کینیا کی جانب سے اوڈویو اور اوڈومبے نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کئے نیل جانسن کو ان کے شاندار آل راؤنڈر کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔