برسٹل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کپتان وسیم اکرم کی دھواں دھار بیٹنگ، اظہر محمود اور عبدالرزاق کی میچ وننگ بولنگ کے باعث پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 7ویں ورکپ کے اپنے پہلے میچ میں 27رنز سے ہرا دیا وسیم اکرم کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ایک بار پھر زبردست ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا خصوصاً بولروں نے ویسٹ انڈیز کوشکست پر مجبور کردیگ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 229رنز آٹھ وکٹوں پر اسکور کئے شاہد آفریدی، سعید انور اضنمام الحق اور عبدالرزاق اچھی کارکردگی نہدکھا سکے اور بالترتیب 10-11صفر اور سات رنز بنائے۔ وسیم اکرم نے کپتان اننگز کھیلی اور 43رنز بنائے لیکن کوئی بھی پاکستانی نصف سنچری نہ بنا سکا اعجاز احمد نے 36، اظہر 37اور یوحنا نے 34رنز بنائے ویسٹ انڈیز کی طرف سے والش اور ڈلن نے تین تین وکٹ لئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستانی بولروں کی تباہ کن کارکردگی کی وجہ سے 202رنز بنا سکی سوائے شیو نرائن چندر پال کے کوئی ویسٹ انڈین کھلاڑی پاکستانی بولروں کے خلاف اعتماد سے نہ کھیل سکا چندر پال نے 77رنز بنائے پاکستان کی طرف سے اظہر محمود اور عبدالرزاق سے تین تین وکٹ حاصل کئے اظہر محمود کو ان کے آل راؤنڈر کھیل کی وجہ سے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔