لیسٹر میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے بھارت کو تین رنز سے ہرا کر ٹورنا منٹ کا پہلا اپ سیٹ کیا ٹورنامنٹ میں یہ بھارت کی دوسری شکست تھی زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے اینڈریو فلاور نے سب سے زیادہ 68جبکہ ان کے بھائی گرانٹ فلاور نے 45رنز بنائے ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے کا کوئی کھلاڑی بڑا سکور نہ کر سکا بھارتکی طرف سے سری ناتھ، پرشاد اور کمبلے نے دو، دو جبکہ گنگولی اور اجیت اگرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارت کی طرف سے سست رفتار بولنگ کے باعث بھارت کو 46اوورز میں 252رنز اسکور کرنا تھے لیکن زمبابوے کے بولروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے بھارتی کھلاڑیوں کو جیت سے دور کردیا آخری دو اووروں میں بھارت کو جینے کیلئے 9رنز درکارتھے اور اس کی تین وکٹیں باقی تھیں جو اولنگا نے 45ویں اوورز میں رابن سنگھ، سری ناتھ اورپرساد کو آؤٹ کرکے زمبابوے کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر دیا رمیش نے 55جدیجا نے 43اوررابن سنگھ نے 35رنز بنائے۔ زمبابوے کی طرف سے اولنگا اور سٹریک نے تین تین وکٹیں حاصل گرانٹ فلاور کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔