UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری :
کرکٹ کی دنیا میں اب انقلابات کوئی انوکھی یا مشکل بات نہیں رہی۔اب یہ نوبت آچکی ہے کہ جیسے آپ سوچ رہے ہیں ویسا کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ماضی میں جب ہر طرف ٹیسٹ کرکٹ کا راج تھا تو انگلینڈ اور آسٹریلیا نے مشترکہ کوششوں سے ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا اور کیری پیکر نے اس کو تقویت بخشی تو ناقدین کا خیال تھا کہ ایک روزہ کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کردے گی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ نے بھی عروج پکڑا اورٹیسٹ کرکٹ کی حیثیت کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچا۔اب انگلینڈ سے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا آغازہوا تو مبصرین نے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا اور فوری طور پر اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا لیکن منتظمین کو اس بات کا پورا یقین تھا کہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی آمد سے نہ تو ایک روزہ کرکٹ کو نقصان پہنچے گا اور نہ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی مارکیٹ ویلیو کم ہوگی اور آج یہ بات مکمل طورپر ثابت ہوچکی ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی کی آمد سے نہ تو بیٹسمینوں کی تکنیک متاثر ہوئی اور نہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ۔دنیا کے تقربیاً تمام ممالک میں تین تین مرتبہ ڈومیسٹک لیول پر ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوچکا ہے اور آئی سی سی نے اب تمام ٹیموں کے ٹورز پر بھی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میچ لازمی قرار دیا ہے۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے اس طرز کا ورلڈکپ کرانے کا فیصلہ کیا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ستمبر میں تمام ٹیمیں ساؤتھ افریقی سرزمین پر یکجا ہوکر اس ایونٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔جوں جوں ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی آمد قریب آرہی ہے تمام ٹیموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے اور سبھی ٹیمیں اپنے اپنے سکواڈ کا اعلان بھی کرچکی ہیں۔اگر تمام ٹیموں کے سکواڈ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو یہ بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ زیادہ ترٹیموں نے سینئر کھلاڑیوں کی بجائے نوجوان کھلاڑیوں پر انحصا ر کیا ہے ۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ٹونٹی کرکٹ فٹنس کی گیم ہے اور وہی ٹیم اس میں فاتح بن کرابھرے گی جس کا فٹنس لیول ہائی ہوگا۔اسی تناظر کے پیش نظر بھارتی بورڈ نے سچن ٹنڈولکر ،سارو گنگولی ،راہول ڈریوڈ اور ظہیرخان ، جنوبی افریقی سکواڈ میں ورلڈ کلاس آل راؤنڈ جیک کیلس اور اینڈریو ہال کیوی ٹیم میں سٹیفن فلیمنگ اور پاکستانی ٹیم میں محمدیوسف اور عبدرالرزاق کوٹونٹی ٹونٹی کپ کے قابل نہیں سمجھا گیا۔پاکستانی ٹیم میں یوسف کو ڈراپ کیے جانے کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے لیکن عبدالرزاق کو شاید ذاتی پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ۔
لیکن دوسری جانب عالمی چیمپیئن آسٹریلیا اور رنر اپ سری لنکا نے جہاں اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھروسہ کیا ہے وہیں بھارت ‘ پاکستان اور جنوبی افریقہ نے کچھ بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کر کے نوجوان کھلاڑیوں کے جوش کو ترجیح دی ہے ۔ سچن ‘ سارو اورڈریوڈنے خود کرکٹ کے اس نئے اسلوب سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا شاید وہ ٹونٹی ٹونٹی میں ہونے والے گھمسان کے لیے خود کو مناسب نہ سمجھتے ہوں ۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مین آف دی سیریز قرار دئیے جانے والے ظہیر خان کو بھی ایڑی میں معمولی چوٹ کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ پاکستان نے اپنے مایہ ناز بلے باز محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ٹیم سے باہر رکھا ۔ محمد سمیع اور یاسر حمید کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ۔ دوسری طرف ٹونٹی ٹونٹی کپ کے لیے ایسے کئی بڑے کھلاڑیوں نے ٹیموں میں واپسی کی ہے جو چوٹ یا خراب فارم کی وجہ سے باہر بیٹھے تھے ۔ان میں بھارتی بیٹسمین ویر یندر سہواگ ‘ آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس سے انہیں خود کو ثابت کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ ویسٹ انڈیز نے بائیں ہاتھ والے فاسٹ باؤلر پیڈرو کولنز کو واپس بلالیاہے ساروان کی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہوئی ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی گریم سمتھ لوٹ آئے ہیں اور وہ بھی بطور کپتان ٹیم کی کما ن سنبھالیں گے۔ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہی ہے کہ شوپیس ایونٹ میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختراور محمد آصف ایک سال بعد ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ سابق نائب کپتان یونس خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔عالمی چیمپئن سائیڈ آسٹریلیا کی جانب سے تیزگیند باز بریٹ لی کی واپسی ہوئی ہے جو کہ انجری کے سبب ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے اس بار وہ ایک نئے عزم کے ساتھ واپسی کررہے ہیں شعیب اور بریٹ لی سے دونوں ٹیموں کی تمام تر توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ٹونٹی ٹونٹی دراصل بیٹسمینوں کا کھیل ہے جہاں بولرز کی زبردست دھنائی ہوتی ہے لیکن شعیب اور بریٹ لی اپنی طوفانی رفتار سے حریف بیٹسمینوں کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ 2007ء کی بے مزہ جنگ کے بعد ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ شائقین کو دوبارہ کرکٹ کی جانب متوجہ کرانے میں کامیاب ہوجائیگا کیونکہ 20اوورز کی کرکٹ کا مقصد ہی یہی ہے کہ روٹھے ہوئے شائقین راضی ہوجائیں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.