UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> شیڈول کا اعلان ،زمبابوے کرکٹ ٹیم 12جنوری کو کراچی پہنچے گی

اعجاز وسیم باکھری:
سانحہ راولپنڈی کے بعد اب آہستہ آہستہ روز مرہ کی زندگی اپنے معمول پر واپس آرہی ہے اور ایک بار پھر ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں ۔سانحہ لیاقت باغ کے بعد خیال کیا جارہاتھا کہ ایک بار پھر پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد کے آگے ایک رکاوٹ کھڑی ہوجائے گی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی ٹیموں کو ہر طرح کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا کافیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔مہمان ٹیم 12جنوری کو کراچی پہنچے گی ۔دورہ کے دوران زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کھیلی جائیگی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اس وقت سب سے بڑا چیلنج آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان ہے۔بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں نے نہ صرف ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ پاکستان بیرونی دنیا میں ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جانا لگا ہے جس سے آسٹریلوی ٹیم کے متعدد کھلاڑی پاکستان آنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل آسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہے اورقومی ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جیف لاسن جو ان دنوں سڈنی میں موجود ہیں انہوں نے بھی آسٹریلوی حکام سے بات چیت کرکے دورے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم آسٹریلیا کی جانب سے ابھی تک کوئی واضع پیش رفت نہیں ہوئی لیکن آسٹریلوی حکام پاکستان کی اندورنی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سکیورٹی وفد بھیجنے پر راضی ہوگئے ہیں جو تمام بڑے شہروں میں اپنی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل کوشش ہے کہ آسٹریلوی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز کو کسی غیر جانبدار ملک منتقل کیے جانے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستان میں شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے پر ضرور دیا کیونکہ پاکستان کرکٹ ایک بار پھر 2002ء والی صورتحال نہیں دہرانا چاہتا جہاں 2002ء میں آسٹریلوی ٹیم نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور سیریز کو نیوٹرل مقام کولمبو اور شارجہ منتقل کردیا تھا مگر اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام آسٹریلوی تجاویز مسترد کردی ہیں۔
ایک طرف پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کو ختم کرنے میں لگا ہوا ہے وہیں انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز نے بورڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی پابندی عائد کیے جانے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹرز کے درمیان ایک اور تنازع کھڑے ہوچکا ہے ۔عمران فرحت اور توفیق عمر نے بورڈ کی جانب سے پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کی دھمکی دی اور لاہور ہا ئیکورٹ میں رٹ بھی دائر کی تاہم 25جنوری کو کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے ہونے والے اہم اجلا س تک دونوں کرکٹرز نے اپنی رٹ واپس لے لی اور عمران فرحت کا کہنا کہ اگر گورننگ باڈی نے بھی انہیں کھیلنے کی اجازت نہ دی تو وہ ایک بارپھر اپنے حقوق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ تاہم کرکٹ بورڈ نے اپنی سابقہ پالیسی کو برقراررکھتے ہوئے ان کھلاڑیوں کیلئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نوجوان کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ وہ بھی پاکستانی ہیں اور کرکٹ بورڈ ذاتی انا کی وجہ سے ان کی روزی روٹی چھیننا چاہتا ہے جو کہ ایک غیر مہذب اور غیر مناسب فیصلہ ہے تو دوسری جانب کرکٹ بورڈ کے چیف آپرٹینگ شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کوانڈین لیگ جوائن کرنے سے قبل یہ واضع کردیا تھا کہ اگر وہ آئی سی ایل کی جانب سے کھیلے تو ان کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہمیشہ کیلئے دورازے بند ہوجائیں گے مگر اس وقت ان کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رہنے کی بجائے انڈین لیگ کھیلنے کو ترجیح دی اور اب وہ ایک بار پھر قومی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آنا چاہتے ہیں جو کہ اب ممکن نہیں ۔
پاکستان کرکٹ کا یہ سب سے بڑا المیہ رہا ہے کہ ہمیشہ جب بھی کوئی بڑااور اہم ایونٹ آتا ہے تو کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان چپقلش کی خبریں عام ہوجاتی ہیں جس سے نہ صرف مذکورہ سیریز کی تیاری متاثر ہوتی ہے بلکہ ٹیم میں انتشار کی وجہ سے کارکردگی کا گراف بھی گرجاتا ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ سے چلا آرہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعدد سربراہوں نے قومی ٹیم کو اس لعنت سے پاک کرنے کی کوشش کی مگر وہ خود ہی اس کی بھینٹ چڑھ گئے۔موجودہ چیئرمین نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے پاکستان کرکٹ ایک بہت بڑے بحران کا شکار چلی آرہی ہے جس میں بجائے کمی واقع ہونے کے ہر بدلتے دن کے ساتھ مسائل میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس سے یہ اثار نمایاں ہوگئے ہیں اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھی حشر ویسٹ انڈیز جیسا ہی ہوگا۔موجودہ حالات اس بات کا تقاضہ کررہے ہیں کہ کھلاڑی اور پی سی بی کے عہدیدار ذاتی انا کو چھوڑ کر پاکستان کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کریں ناکہ ایسے قدم اٹھائیں جس سے پاکستان جگ ہنسائی کا سبب بنے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.