UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> پاکستان نے جیتنے کی جسارت ہی نہ کی،کولکتہ ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یونس خان کی سنچری کی بدولت ڈرا ہوگیا ان کے ہمراہ محمد یوسف نے بھی بھارتی بولنگ اٹیک کا ڈٹ کر سامنا کیا۔بھارت نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 77اوورز میں 345رنز کا ہدف دیا جواب میں پاکستانی ٹیم مقرر اوورز میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنا سکی تاہم یہ بات واضح ہے کہ پاکستانی بلے بازوں نے دفاعی حکمت عملی سے بیٹنگ کی اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پاکستان نے میچ جیتنے کی جسارت ہی نہیں کی جس کی جھلک پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کی بیٹنگ سے واضح نظر آئی کہ وہ ڈرا کیلئے کھیل رہے ہیں جبکہ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے سلمان بٹ انتہائی سست روی سے کھیلے سلمان بٹ نے 91بالوں پر محض 11رنز بنائے ۔ابتدائی چار وکٹیں جلدی کھونے کے بعد کپتان یونس خان اور محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کی اور میچ ڈرا کرادیا۔یونس خان نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ محمد یوسف 44رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اب آخری ٹیسٹ باقی ہے جس میں پاکستانی ٹیم فتح حاصل کرکے سیریز برابر کرسکتی ہے تاہم اس کیلئے پاکستانی ٹیم کو نہ صرف بہترین اورفٹ 11کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا بلکہ جیت کیلئے مثبت حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔بدقسمتی سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے6اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئے جن میں کپتان شعیب ملک بھی شامل تھے جو کولکتہ ٹیسٹ میں شرکت نہ کرسکے ان کی جگہ یونس خان نے قیادت کے فرائض سر انجام دئیے اور ایک مشکل صورتحال میں یونس خان نے زبردست طریقے سے ٹیم کی کمان سنبھالی اور پاکستان کو خسارے میں چلے جانے کے باوجود بہترین پوزیشن میں لاکھڑا کیا اور سب سے اہم یونس نے خود صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی جو کہ شاید شعیب ملک کے بس کی بات نہیں ہے اور میرے خیال میں کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ شعیب ملک سے کپتانی کا منصب واپس لیکر یونس خان کوقیادت پر راضی کرے کیونکہ یونس خان میں ایک منجھے ہوئے کپتان کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں تاہم وہ خود کپتانی سے دور بھاگتے ہیں لیکن یہ کرکٹ بورڈ کا کام ہے کہ وہ قومی ٹیم کے وسیع ترمفاد میں یونس خان کو اس منصب کیلئے راضی کرے تاکہ سنیئر کھلاڑی ہونے کے ناطے وہ پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلیں اور قومی ٹیم جو کہ ایک طویل عرصے سے شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کو بھی چاہیے کہ وہ ذاتی پسندنہ پسند کے آسیب سے خود کو آزاد کرلیں اور بہترین ٹیم کا انتخاب کریں کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ قومی ٹیم کی شکستوں کی سب سے بڑی وجہ ناقص سلیکشن ہے جس کی بدولت پاکستانی ٹیم کوئی بڑا ایونٹ یا سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہورہی۔ایک بات کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ قومی ٹیم میں موجود کھلاڑی اس وقت کوئی بڑی اننگز کھیل جاتے ہیں جب ان کا ٹیم سے انخلا یقینی ہوجاتا ہے تب سنچری سکور کرکے سلیکٹرز کے سامنے خود کو سرخرو کرلیتے ہیں لیکن اہم مواقع پر ہمیشہ ان بلے بازوں نے دھوکہ دیا ہے ۔میرے خیال میں سلمان بٹ اور کامران اکمل دو ایسے کھلاڑی ہیں جو محض ٹیم میں رہنے کیلئے کھیلتے ہیں کیونکہ دونوں کو جب بھی ٹیم سے ڈراپ کرنے کافیصلہ کیا گیا اس کے بعد ہی وہ ایک دو میچ میں اچھا کھیل کر اپنی جگہ پکی کرلیتے ہیں سلیکٹرز کو چاہیے کہ اس مسئلے پر بھی خصوصی توجہ دیں اور مصباح الحق کی جتنا تعریف کی جائے وہ کم ہے مصباح نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی انضمام الحق کا متبادل ہے وہ جب سے ٹیم میں واپس میں آئے ہیں سب سے نمایاں رہے ہیں ۔ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے لیکر کولکتہ ٹیسٹ تک مصباح الحق نے پاکستان کو ہر بار بحرانی صورتحال سے باہر نکالا اور ہمیشہ ایسے وقت وکٹ پر قیام کیا جب ٹیم کی کمر دیوار کے ساتھ لگ چکی ہوتی ہے اور وہ ایک چٹان کی طرح ڈٹ جاتے ہیں یہی سب کچھ اس نے کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیا اور 161رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور ایک ایسے وقت وکٹ پر ڈٹ گئے جب ٹیم کو ان کی سخت ضرورت تھی اور ساتھ ساتھ کامران اکمل نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا یوں بھارت کے جانب سے رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے جواب میں اس نے بھارتی ٹیم کو بھی ناکوں چنے چبوائے یہی وہ چیز ہے جو مصباح الحق کو دیگر بلے بازوں سے ممتاز کرتی ہے۔اب ٹیسٹ سیریز کا ایک ہی میچ باقی ہے اور پاکستانی ٹیم کا بھارت کی سرزمین پر فاتح بن کر لوٹنے کا خواب تو ٹوٹ چکا ہے لیکن آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے تاکہ اگر ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ نہیں چکایا جاسکا تو کم از کم ٹیسٹ سیریز برابر کردینی چاہیے اس کیلئے ٹیم مینجمنٹ کو بیٹھ کر ایک مثبت حکمت عملی ترتیب دینا چاہیے اور اٹیکنگ کرکٹ کھیل کر بنگلور ٹیسٹ میں فتح حاصل سیریز برابر کرنی چاہیے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.