UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ”کرکٹ پر آسٹریلوی باد شاہت بدستور برقرار “

اعجاز وسیم باکھری:
ٹوٹنی 20 ورلڈکپ کے اختتام کے فوری بعد سے شروع ہونے والا کرکٹ کا ایک مصروف ترین سیزن اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں دنیا بھر کی تمام بڑی ٹیمیں مصروف نظر آرہی ہیں ان میں پاکستان ،آسٹریلیا ،سری لنکا،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم ان دنوں اپنے روایتی حریف بھارت کے سرزمین پر اپنے جوہر دکھا رہی ہے جبکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈز پر سری لنکن ٹیم کو کچل رہی ہے تو دوسری جانب کیوی ٹیم بھی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بری طرح پٹ رہی ہے۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ آسٹریلیا دور حاضر کی سب سے مستند اور بہترین ٹیم ہے جو ہمیشہ تمام ٹیموں پر حکمرانی کرتی ہے۔کبھی کبھار آسٹریلوی ٹیم کی پرفارمنس کے معیار میں کمی آجاتی ہے تو دنیا بھر کے کرکٹ ناقدین پونٹنگ الیون کی جانب اپنی تنقیدی توپوں کا رخ پھیر دیتے ہیں اور آسٹریلوی کے مستقبل کے بارے میں غلط تاثر قائم کرتے ہیں۔لیکن کینگروز اس کا جواب اپنے آنے والوں دنوں میں اپنی بے مثال کارکردگی سے دیکر اپنی برتری ثابت کردیتے ہیں۔ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں زمبابوے سے شکست کے بعد ناقدین کا خیال تھا کہ پونٹنگ الیون کا زوال شروع ہوچکا ہے اور بہت جلدآسٹریلوی ٹیم دنیا کی دوسرے درجے کی ٹیم کے روپ میں نظر آئے گی اوریہاں تک بھی کہا گیا کہ عالمی چیمپئن کیلئے اپنا بھرم برقرار رکھنا مشکل ہوجائیگا لیکن ٹونٹی ورلڈکپ کے فوری بعد بھارت کی سرزمین پر آسٹریلوی ٹیم ایک بھوکے شیرکی مانند کی نظر آئی ہے اور اس نے میزبان بھارتی ٹیم کو سات ون ڈے میچز کی سیریز میں بالکل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے نہ صرف سیریز 4-2سے سیریز اپنے نام کی بلکہ یہ ثابت کردیا کہ کینگروز ٹیم ہی کرکٹ کی حقیقی عالمی چیمپئن ہے۔بھارت کو چت کرنے کے بعد آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر سری لنکن ٹیم کا ٹیسٹ سیریز میں سامنا کرنا تھا اور یہ پہلی ایسی ٹیسٹ سیریز تھی جس میں آسٹریلیا کوشین وران اورکلین میگراتھ کا ساتھ حاصل نہیں تھا ۔ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر کے مبصرین نے اس سیریز کو آسٹریلوی ٹیم کا سب سے پہلا اور کڑا امتحان قرار دیا کہ شین وران اور میگراتھ کی عدم موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا روایتی کھیل پیش نہیں کرسکے گی۔آسٹریلوی سلیکٹرز نے شین وران کے متبادل کے طور پر سیٹورٹ میک گل کو ٹیم میں شامل کیا اورپونٹنگ الیون برسبین کے گابا کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں گراؤنڈ میں اتر گئی ۔سب دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے… وہی پرانی روایت دہرائی گئی ۔پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے سری لنکا کو 551رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا جواب میں سری لنکن ٹیم دواننگز کھیل پر بھی اس ہدف تک نہ پہنچ سکی یوں آسٹریلیا نے شین وران اور میگراتھ کی رخصتی کے بعد پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 40رنز سے فتح حاصل کرکے اپنی حکمرانی کا ایک اور ثبوت پیش کیا ۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شروع ہونے سے قبل مرلی دھرن کو شین وران کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 9وکٹوں کی ضرورت تھی ۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں نے مرلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وہ 50اوورز میں محض 2وکٹیں حاصل کرسکے اور اب ایک ہی ٹیسٹ باقی ہے اور مرلی کو سات وکٹوں کی ضرورت ہے دیکھنا یہ ہے کہ وہ شین وران کا ٹیسٹ کرکٹ میں 708وکٹوں کا عالمی ریکارڈآسٹریلیا کے خلاف آسٹریلوی ہی سرزمین پر توڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے کھیل کو مد نظر رکھتے ہوئے مرلی کا یہ اعزاز حاصل کرنا انتہائی مشکل لگ رہا ہے کیونکہ کینگروز نے برسبین ٹیسٹ میں خود ایک اننگز کھیلی جبکہ سری لنکا کو دواننگز کھیلنے کیلئے دیں ۔تمام بلے باز بالخصوص مرلی کے خلاف انتہائی محتاط انداز اختیار کیے ہوئے نظر آئے۔تاہم کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کے بارے میں آپ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے اور یہاں کوئی لفظ حرف آخرنہیں ہوتا یہاں پلک جھپکتے سب کچھ بدل جاتا ہے ۔موجودہ دور میں کرکٹ اتنا فاسٹ ہو چکی ہے کہ کوئی ایک بھی ایسا ریکارڈ نہیں ہے جو کسی دوسرے کھلاڑی کی دسترس سے دورہو۔سری لنکن شائقین اور مرلی دھرن کے فینز کو یقین ہے جادو گر سپنر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیں گے جبکہ خود مرلی بھی پہلے سے بہترتیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے کیونکہ شین وران کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلوی سرزمین پر توڑنا بھی کسی عظیم کارنامے سے کم نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ تمام آسٹریلوی بیٹسمینوں کی مکمل کوشش یہی ہے کہ وہ مرلی کو کم از کم اپنی سرزمین پر اس عظیم کارنامے کو سرانجام دینے سے محروم رکھیں ۔لیکن بہرحال یہ کرکٹ ہے اس کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی البتہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کا ایک اور بہت بڑا معرکہ ہوگا جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بھر پور کوشش کریں گی۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.