UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> پاک بھارت سیریز:دوسرا ٹیسٹ آج سے کولکتہ میں شروع

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالخلافہ کولکتہ میں شروع ہورہا ہے۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ دوسری جانب مہمان ٹیم کے مسائل میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے پاکستانی ٹیم کے بیشتر صف اول کے کھلاڑی جن میں کپتان شعیب ملک، اہم تیز گیندباز شعیب اختر اوربیٹنگ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے والے مڈل آرڈر بلے باز مصباح الحق فٹنس مسائل کا شکار ہیں جبکہ فاسٹ بولر عمر گل جن کے بارے میں خیال کیا رہا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ بھی کیا جا چکا تھا ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے ہیں اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محمد سمیع اور سلمان بٹ کے بارے میں بھی اطلاع ہے کہ وہ بھی فلوکا شکار ہیں ان حالات میں پاکستان کے لیے گراؤنڈ میں اترنے والے گیارہ کھلاڑیوں کی دستیابی مشکل ہوگئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی میچ میں شرکت کے امکانات کم ہیں اوران کی جگہ قیادت کی ذمہ داری نائب کپتان یونس خان انجام دیں گے اگر سینئر کھلاڑی کھیلنے کے قابل نہ ہوسکے تو پاکستان کو فیصل اقبال، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور عبدالرحمن کو مجبوراً ٹیم میں شامل کرنا پڑیگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈن گارڈنزکی وکٹ ابتدائی دو دن بیٹنگ کے لیے سازگار ثابت ہوگی جس سے پہلے بیٹنگ کرنے والے ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اس کے بعد اسپنرزکا پلہ بھاری رہے گا۔ ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ کا عہدہ جس شخص کوسونپا گیا ہے وہ ایک پروفیشنل کوچ ہے لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کے چھ کھلاڑی انجری کا شکار ہوکر سائیڈ لائن پر بیٹھ گئے ہیں جس سے کوچ کی قابلیت واضع طور پر سامنے آگئی ہے۔اوریہ بات بھی حقیقت ہے کہ اگر کوچ سے اس سوال کا جواب طلب کیا جائے تو یقیناً وہ کھلاڑیوں کو موردالزام ٹھہرائیں گے کیونکہ پاکستانی کھلاڑی ہیں تو پروفیشنل لیکن ان میں پروفیشنل ازم کا شدید فقدان ہے۔کپتان شعیب ملک کا ٹخنہ نئی دہلی ٹیسٹ کے بعد فٹ بال کھیلتے ہوئے مڑگیا تھا گزشتہ روزاس نے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور گراؤنڈ میں بیٹھ کر ٹریننگ دیکھتے رہے ۔ یہ پاکستانی ٹیم کا خاصہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی بڑی سیریز یا ایونٹ آتا ہے تو ٹیم میں نہ صرف انتشار پھیل جاتا ہے بلکہ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوکر باہر بیٹھ جاتے ہیں فاسٹ بولر محمد آصف انجری کا شکار ہوکر آجکل ٹیم سے آؤٹ ہیں جبکہ ٹیم میں موجود کھلاڑی بھی شدید مسائل کا شکار نظر آرہے ہیں موجودہ صورتحال سے یوں لگ رہا ہے کہ جیسے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور کرکٹ ٹیم کو ختم کرنے کے اثار پید اہوگئے ہیں۔کس قدر افسوسناک بات ہے کہ ایک ایسی ٹیم جو دنیا کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ڈھانچے کی مالک ہے اوربورڈ کے پاس بھاری پیسہ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی فٹنس باعث تشویش ہے۔پاکستان ون ڈے سیریز میں پہلے ہی سے شکست کھا چکا ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ایسے حالات میں قومی ٹیم کو اگر ون ڈے سیریز میں ناکامی کا ازالہ کرنا ہے اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنی ہے تو بقیہ دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی جو کہ موجودہ صورتحال میں انتہائی مشکل لگ رہا ہے تاہم یہ کرکٹ ہے یہاں فتح اس کامقدر ٹھہرتی ہے جو مذکورہ دن اچھا کھیل پیش کرے گوکہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی زخمی ہوگئے ہیں تاہم جذبے کی بنیاد پر بھارت کو شکست دینا کوئی مشکل امرنہیں ہے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.