UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> کولکتہ ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دب گئی

اعجا ز وسیم باکھری:
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کولکتہ میں جاری ہے جہاں پاکستانی ٹیم شدید بحران سے دوچار ہے اور یوں لگتا ہے کہ قومی کھلاڑی مایوس ہوکر شکست کا انتظارکرنے لگے ہیں۔بھارت نے پاکستان کی آدھی ٹیم کے زخمی ہونے کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور پہلے کھیلتے ہوئے 616رنز پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی جواب میں پاکستانی ٹیم نے کھیل ختم ہونے پرایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز بنالیے اور ابھی فالوآن سے بچنے کیلئے پاکستان کو 365رنز کی ضرورت ہے جو کہ میرے خیال میں ناممکن ہے۔بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے بعد انجرڈ ہوگئے جس سے ٹیم کے حوصلے بھی ٹوٹ گئے اور کھلاڑی اس قدر دلبرداشتہ ہیں کہ کولکتہ ٹیسٹ میں ان کے چہرے پر چھائی مایوسی اس بات کا اعلان کررہی ہے کہ وہ سیریز میں ہار تسلیم کرچکے ہیں اور محض رسمی کارروائی کے طور پر اکٹینگ کررہے ہیں۔شعیب اختر نے تکلیف کے عالم میں بولنگ کی اور محمد سمیع جسے محض ٹیسٹ میچز کیلئے بھارت میں بطور ٹیسٹ سپیشلیسٹ بلایا گیا تھا پہلے ٹیسٹ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی بری طرح ناکام رہے۔دانش کنیریا نے سچن ٹنڈولکر کو آوٴٹ کر نے کی خواہش توپوری کر لی لیکن ان کی بولنگ پاکستان کو نمایاں کامیابی دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔فیلڈنگ کا معیار پہلے سے بھی پست رہا اور وہی پرانی غلطیاں بار بار دہرائیں گئی اگر فیلڈر بولرز کا ساتھ دیتے تو ممکن ہے بھارتی ٹیم رنز کا اتنا بڑا پہاڑ کھڑا کرنے میں کامیاب نہ ہوتی ۔
اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کشتی فیروز شاہ کوٹلہ کے بعد ایڈن گارڈن میں بھی ڈگمگانے لگی ہے اور کوئی معجزہ ہی پاکستا ن کو فتح دلاسکتا ہے ۔ انجریز،غلط منصوبہ بندی ،غیر متاثر کن بولنگ اور خراب فیلڈنگ نے مہمان ٹیم کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے ہی روز شکست کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ ٹیم انتظامیہ ایک بار پھر ”جوا”ہار گئی ۔شعیب اختر کو طبیعت کی ناسازی کے باوجود اس ا مید پرکھلانے کی غلطی کی گئی کہ شاید پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور پاکستان کو پہلے بولنگ کرنا پڑی جہاں شعیب اختر بمشکل چند اوور کراسکے اور بھارتی بیٹسمینوں نے کمزور بولنگ کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔اوپنر وسیم جعفر نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی جبکہ گنگولی اور لکشمن نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور دونوں سنچریاں سکور کرنے میں سروخروہوئے۔پاکستان کی کولکتہ ٹیسٹ میں فتح کے امکانات سے نظر نہیں آرہے البتہ اگر بیٹسمین ذمہ داری سے کھیلیں تو ٹیسٹ میچ ڈرا ہوسکتا ہے لیکن اس کیلئے بیٹسمینوں کو وکٹ پر قیام کرنا ہوگا۔
ناقدین کا خیال ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیم کا انتخاب من پسند اور علاقائی سطح پر ہوا جس کی وجہ سے قومی ٹیم ایک روزہ اوراب ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی مایوس کن رہی ہے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو شامل کیا ایسے کھلاڑی بھیجے گئے جن کی ٹیم میں کسی طرح سے بھی جگہ نہیں بنتی تھی کپتان شعیب ملک نے عبدالرحمان، کامران اکمل، سلمان بٹ، عمران نذیر کو شامل کیا چیف سلیکٹرز صلاح الدین صلو نے فواد عالم، محمد سمیع، سرفراز احمد اور یاسر حمید کی فیور کی ٹیسٹ سیریز میں شاہد آفریدی کو آؤٹ کر کے غلط فیصلہ کرنے میں کوچ کپتان اور مینجمنٹ کی رائے شامل تھی شعیب ملک ابھی تک تین سیریز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست ہوئی جہاں وہ بری طرح فیل ہوئے ہیں اس کے باوجود مزید ایک سال کیلئے انہیں قیادت سونپے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جبکہ ٹیم میں انکا اپنا کردار بالکل ختم ہو گیا ہے اور انہیں معلوم نہیں ہوتا کہاں کیاکرنا ہے۔ دوسری جانب کامران اکمل کو ناکامی کے باوجود بار بار موقع دیا جا رہا ہے اور انہیں بحیثیت بلے باز ٹیم کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس میں وہ مسلسل ناکام ہو رہے ہیں مصباح الحق کی فنشنگ ابھی تک نظر نہیں آئی جس سے پاکستان کئی جیتے ہوئے میچ ہارا ہے پاکستان کی بیٹنگ میں گہرائی نظر نہیں آ رہی قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ جو رکھا گیا ہے اسے فیلڈنگ کے بارے پتہ ہی نہیں صرف پسند نہ پسند کی بنیاد پر ایسے فیلڈنگ کوچ کو رکھ کر پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس سے میچ جیتنے کی کوشش نہیں کی جارہی جس سے ٹیم کے چھ کھلاڑی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں 3کوچز ہونے کے باوجود ٹیم میں بہتری نظر نہیں آ رہی اور زرلٹ صفرسے بھی کم تر ہے۔ عبدالرحمان کو صرف اس لئے رکھا جا رہا ہے کیونکہ شعیب ملک جس ریجن سے کھیلتے ہیں انکا تعلق بھی اس ریجن سے ہے پاکستان کی بیٹنگ لائن نے تمام میچز میں باؤلرز کی محنت پر پانی پھیرا ہے دہلی ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے سنہری موقع دیا جیسے بیٹسمینوں نے ضائع کر دیا ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے انڈیا ایک روزہ سیریز کے بعد ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی جیتے گا اور اسکی ذمہ داری قومی ٹیم کے کپتان، کوچز اور سلیکشن کمیٹی پر عائد ہوگی کیونکہ کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو بہترفیصلے کررہا ہو ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.