UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> بنگلورٹیسٹ شروع،بھارت نے پہلے روزرنز کے انبار لگا دئیے

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری معرکہ بنگلور میں شروع ہوچکاہے بھارت نے پہلے روز رنزکے انبار لگا دیے۔پہلے کھیلتے ہوئے افتتاحی روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹوں پر 365رنز جڑدئیے ہیں جس سے میزبان ٹیم کی پوزیشن پہلے ہی روز مضبوط ہوگئی ۔بھارت کی پہلی چار وکٹیں 61پر گر گئی تھیں لیکن یوراج سنگھ اور گنگولی نے اٹیکنگ بیٹنگ کرکے پاکستانی بولرز کے اوسان خطا کردیے ۔دونوں کے درمیان 300رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی یوراج 169رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گنگولی 125 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔پہلے روزکے اعدادوشمار واضح بتا رہے ہیں کہ قومی ٹیم کو میچ میں واپس آنے کیلئے بہترین بیٹنگ کرنا ہوگی کیونکہ بنگلور کی وکٹ یکسر بیٹنگ وکٹ ہے لہذا ذمہ دارانہ بیٹنگ ہی پاکستان کو میچ میں واپس لاسکتی ہے۔اب بات کرتے ہیں یونس خان کی جانب سے ایک بار پھر کپتانی سے انکار کی وجہ کے بارے میں ۔روایت کے مطابق آخری ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم میں اختلافات کے خبروں نے زور پکڑا اور ابھی تک آپس میں چپقلش کا زور زوروں پر ہے تاہم جس تیزی سے ان افواہوں نے ہوا پکڑی کہ یونس خان نے ایک بار پھر کپتانی کرنے سے انکار کردیا ہے مگر ویسی ہی تیزی سے اس بات کی نہ صرف ت تردید بھی کردی گئی بلکہ ”خان صاحب “نے بنگلو ر میں قیادت کے فرائض سرانجام دیکر تمام خدشات دوربھی کردیئے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یونس خان کو بڑی مشکل سے کپتانی پر راضی کیا گیا ہے کیونکہ شعیب ملک زخمی ہونے کی وجہ سے مسلسل دوسرے ٹیسٹ سے بھی آؤٹ ہوگئے ہیں اس لیے مجبوری کے عالم میں یونس خان کو کپتان بنایا گیا لیکن کولکتہ میں تو یونس نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے اور آخری روز بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن بنگلور ٹیسٹ میں ان کی جانب سے قیادت کے انکار کی سمجھ نہیں آئی۔میں اس سوچ میں پڑگیا کہ آخری ایسی کیا وجہ ہے کہ صرف یونس خان ہی کپتانی سے انکار کیوں کرتا ہے جبکہ اس کے برعکس دیگر کھلاڑی کپتانی حاصل کرنے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں تاہم ایک یونس ایسا ہے جو کپتان سے دور بھاگتا ہے توجہاں تک مجھے یاد ہے ایک بار اردوپوائنٹ کیلئے انٹرویو دیتے ہوئے میں نے یہی سوال یونس سے پوچھا کہ آپ کپتانی سے کیوں انکار کرتے ہیں تو خان صاحب کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے کام میں داخل اندازی پسند نہیں کرتا اور میں اصول کا پکا انسان ہوں“یونس کی باتوں سے صاف عیاں ہے کہ قومی ٹیم کے سبھی کپتان محض خانہ پری کیلئے قیادت کررہے ہوتے ہیں جبکہ باقی سارا نظام ”بڑے لوگ“چلاتے ہیں ۔شاید یونس خان کسی کو ”سرجی “کہنا پسند نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ اپنے کیرئیر میں اس نے تین مرتبہ قیادت سے انکار کیا جو کہ میرے خیال میں یونس کا ہر باریہ اچھا اقدام تھا کیونکہ فائدہ کیا ایسی ٹیم کی قیادت کرنے کا جہاں آپ اپنی مرضی سے کوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہ کرسکیں اور اگر آپ سلیکٹرز سے کوئی کھلاڑی مانگیں تو آپ کو انکارمیں صورت میں جواب دیا جائے اس تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم کی کمان سنبھالنے والا ”ڈمی کپتان“ہوتا ہے۔ایسی کپتانی شاید شعیب ملک کے بس کی بات ہو سکتی ہے مگر یونس کے بس میں نہیں۔لیکن میں یہاں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ یونس خان کوبھی ملکی عزت کا خیال رکھنا چاہیے اور ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے ۔ہاں …اگر آپ کے تحفظات ہیں تو ملکر سب سے مشورہ کرکے ان کو بندکمرے میں ختم کردینا چاہیے نہ کہ جگ ہنسائی کا سبب بنا جائے لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اگر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے ”بات کا میڈیا میں آنا “تو اس میں قصور یونس خان کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کے نااہل اور کرپٹ ترین افسران کا ہے جوبڑے بڑے پیٹ نکالے خواہ مخواہ ہر مسئلے میں ٹانگ اڑانا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں ۔کس قدر دکھ کی بات ہے شعیب ملک چیخ چیخ کر تھک گیا کہ مجھے ٹیسٹ سیریز کیلئے عاصم کمال دیدیں لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہوا ایسے لوگوں سے آپ کیا اچھائی کی توقع کرسکتے ہیں اور ”پرچی بیس “پر ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں سے آپ کیسے فتح کی توقع رکھ سکتے ہیں؟؟ یا وہ کیسے آپ کی امنگوں کے مطابق کھیل پیش کرسکتے ہیں ؟؟۔بات وہیں پر آجاتی ہے کہ نظام چلانے والے ہی ٹھیک نہیں ہیں تو کیسے آگے جایا جاسکتا ہے؟؟۔گزشتہ کچھ دنوں سے میں پاکستانی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر یونس خان کے خلاف خبریں دیکھ رہا ہوں جہاں اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے یہ وہ لوگ ہیں جوہمیشہ کرکٹ بورڈ کی ”چمچہ گیری “میں مصروف رہتے ہیں اور اب یونس خان نے اگر کوئی احتجاج کیا ہے تو ہرزہ سرائی پھیلانا شروع کردی ہے ۔افسوس ہوتا ہے ایسے سمجھ دار لوگ کی عقل مندی پر کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اسے غلط بیان کرکے نجانے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں یہی سب کچھ گزشتہ پانچ سال سے شعیب اختر کے بارے کیاجاتا رہا ہے اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے مگر نہ تو بورڈ کو اس چیز کا احساس ہے اور نہ ہی کھلاڑیوں کو ۔سبھی اپنی اپنی انا کی خاطر ملکی عزت کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں ۔یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ کرکٹ بورڈ کو چلانے والی انتظامیہ کرپٹ ترین لوگ کا گڑھ بن چکی ہے اور اس کے ارد گرد بھی ایسے حواری کام کررہے ہیں جو موقع کی گھات میں رہتے ہیں کہ کب موقع ملے تو وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں کچھ روز قبل جب شعیب ملک کے برے دن تھے تو سبھی سابق کرکٹرز کا موقف تھا کہ یونس خان کو کپتان مقرر کردینا چاہیے پھر جب اس نے ”ڈمی کپتان“بننے سے انکار کیا تو ایک بار پھر یونس پر اپنی توپیں چلانا شروع کردیں حالانکہ سبھی اس بات سے مکمل آشنا ہیں اور بار بار ان لوگوں نے اپنے بیانات میں اس بات کا ذکر بھی کیا کہ بورڈ کا نظام صحیح طریقے سے نہیں چلایا جارہا اور کپتان کو ذاتی ملازم سمجھ کر ا س سے کام لیا جاتا ہے اور کپتان کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی لیکن اس کے باوجود محض ذاتی پسند نا پسند کی خاطر یونس پر توپ چلانے شروع کردیئے ۔کیونکہ اس نے بورڈ کے نکمے افسروں کی بات ماننے سے انکار کیا اور ٹیم کی سلیکشن میں اپنی رائے شامل کرنے کی آواز بلند کی مگر افسوس ان لوگوں کو بورڈ کی خوشامد کرنے کاموقع میسر آگیا اور سبھی نے یونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ ایک اور بات سمجھ سے باہر ہے کہ جب ہمارے سابق کرکٹرز بورڈ سے باہر ہوتے ہیں تو انہیں بورڈ میں بے پناہ خرابیاں نظر آتی ہیں لیکن جب بورڈ ان کا منہ بند کرنے کیلئے انہیں ملازمت پر رکھ لیتا ہے تو انہیں ہر چیز پاک نظر آنا شروع ہوجاتی ہے جوکہ میرے خیال میں بے ضمیری کی اس بڑی مثال اور کوئی نہیں ہوسکتی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیابی کے راستے پر گامزن ہونے کا ایک ہی حل ہے کہ جب کرکٹ بورڈ میں بیٹھے افسران خلوص نیت سے کام کریں اور بجائے ذاتی پسند کو ترجیح دیں ان سے گزارش ہے کہ پاکستان کی عزت کو اولیت دیا کریں کیونکہ آپ نظام کو بگاڑ کر محض ذاتی مفاد تو اٹھالیتے ہیں مگر پاکستان کی جس قدر تذلیل ہوتی ہے اس کا کوئی مداوا نہیں ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.