UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> کیا انٹرنیشنل کر کٹ کسی بڑے بحران کا شکار ہونے والی ہے؟؟

اعجازوسیم باکھری:
بعض سینئرتجزیہ نگاروں کا خیال ہے کا کرکٹ کا کھیل ایک بہت بڑے بحران شکار ہونے والا ہے۔اس بحران کی سب سے بڑی وجہ انڈین کرکٹ لیگ ہے جو کہ محض چھ ہفتوں پر مشتمل ہے لیکن اس میں شامل ہونے والے کرکٹرز کا انٹرنیشنل کیر ئیر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔دنیا بھر کے تمام کرکٹ بورڈز انڈین لیگ کے خلاف سینہ سپر ہوگئے ہیں اور تمام بورڈز نے یکساں موقف اختیا ر کررکھا ہے کہ اگر کسی بھی کھلاڑی نے انڈین لیگ کو سائن کیا تو بقیہ زندگی وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے گا اس ڈر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپرسٹار فاسٹ شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے لیگ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے تاہم بورڈ کے رویہ سے تنگ آکر محمد یوسف ، انضمام الحق اور عبدالرزاق کا انڈین لیگ میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے تاہم ابھی تک اس بات کی نہ تو کسی نے ترید کی ہے اور نہ ہی تصدیق ہوئی ہے لیکن یہ بات واضع طور پر سامنے آگئی ہے کہ رزاق اور یوسف نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے جبکہ انضمام الحق کا نام کنٹریکٹ لسٹ میں شامل ہی نہیں ہے۔
موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ایشو یہ ہے کہ اس ایونٹ کو آئی سی سی کی سرپرستی حاصل نہیں ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی کے تمام ممبر ممالک نے اپنے کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیلنے سے منع کردیا ہے بلکہ دوٹوک الفاظ میں انڈین کرکٹ میں شرکت کرنے والے خواہشمند کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی ۔دوسری جانب پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کے اس رویہ پر شدید تنقید کی ہے اور عبدالقادر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بورڈ نے انڈین لیگ کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی لگا کر نوجوان کرکٹرز کی روزی روٹی پر ضرب لگائی دی ہے۔سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کرکٹر20سال کرکٹ کھیلتا ہے لیکن جب وہ کھیل سے الگ ہورہا ہوتا ہے تو اس کے پاس نہ تو رہنے کا اچھا گھر ہوتا ہے اور نہ ہی وہ کسی اچھی نوکری کا مالک ہوتا ہے اگر کھلاڑی اپنی مالی ضروریات کی غرض سے انڈین میں شامل ہوتے بھی ہیں تو بورڈ کو ان کو اجازت دے دینی چاہیے نہ کہ ان کا رستہ روکا جائے۔
انڈین کرکٹ لیگ نے اب ایک حقیقی تنازع کے روپ دھار لیا ہے ICL انتظامیہ اس قدر اپنے موقف پر ڈٹ چکی ہے کہ وہ ہر قسم کی ٹکر لینے کو تیار ہے ۔ممکن ہے کہ انڈین لیگ کا تنازع کرکٹ کو تقسیم ہی نہ کردے ۔کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے لیگ کرکٹ کی انتظامیہ کو گراؤنڈز دینے سے انکار کردیا ہے اور اب انتظامیہ کیلئے سب سے بڑا مسئلہ گراؤنڈز کی شکل میں کھڑا ہوگیا ہے لیکن ICL نے اس بات کا واضع طورپر اعلان کیا ہے کہ لیگ کرکٹ ہوکر رہی گی اور اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس انداز سے انتظامیہ نے انڈین لیگ کی تیاری شروع کررکھی ہے اس صورت حال میں انڈین لیگ کو مسترد کرنا وہی غلطی ہوگی جیسے ماضی میں آج سے 30سال قبل کیری پیکر کو مسترد کرکے کی گئی۔انڈین لیگ کے کامیاب انعقاد کی جھلک اس بات سے عیاں ہے کہ انتظامیہ جس جگہ پر 10ڈالرخرچ ہونے ہیں وہاں 20ڈالرخرچ کررہی ہے اور جہاں پانی کی طرح پیسہ بہایا جارہا ہو تو وہاں مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔
انڈین لیگ اور کیری پیکر میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں مثلاً جیسے کیری پیکر کے آغاز میں تمام ممالک نے اپنے کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا اور پابندیوں کی دھمکیاں دی گئی تھی اسی طرح اس بار بھی کرکٹ بورڈز اپنے کھلاڑیوں کو انڈین لیگ میں شرکت سے منع کررہے ہیں اور لائف بین کی پابندی کی سزا کا اعلان کررکھا ہے ۔ماضی میں بھی کیری پیکر سیریز ایک ٹی وی چینل نے منعقد کی تھی جس کا نام ”چینل نائن “ہے اور اس بار بھی ایک بھارتی نشریاتی ادارے زی ٹیلی فلمز نے انڈین لیگ کرانے کا اعلان کیاہے۔کیری پیکر سیریز کے انعقاد پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے گراؤنڈز استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا تو کیری پیکر انتظامیہ نے فٹبال گراؤنڈز میں ریڈی میڈ پچز پر میچز کرائے۔کیری پیکر کو بھی پہلے سیزن میں شدید مخالفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پہلے سیزن کی مشقت کا اجراگلے سیزن میں ملا اور کیری پیکر سیریز مضبوط سے مضبوط ترہوتی چلی گئی کیونکہ اس سے کھیل میں بے پناہ پیسہ آرہا تھا جس کے آگے بند باندھنا مشکل تھا آئی سی سی اس صورت حال میں سرتوڑ کوششیں کرتی رہی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کیری پیکر کرکٹ ہی اصل کرکٹ لگنے لگی کیونکہ اس میں پہلی بار سفید بال کا استعمال کیا رہا تھا کھلاڑیوں نے رنگین یونیفارم پہنے رکھے تھے اور ڈے اینڈ نائیٹ میچز کے ساتھ ساتھ دو درجن ٹی وی کیمروں کی کوریج نے تو اصل کرکٹ کا نام و نشانہ ہی مٹاکررکھ دیا تھا آئی سی سی نے کیری پیکر کو مات دینے کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا جو کہ محض سات ہفتوں میں کیری پیکر نے کیس جیت کر دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ایسی صورت حال کے بعد آئی سی سی کے پاس کوئی چارہ ہی نہیں تھا کہ وہ سوائے مفاہمت کا ہاتھ بڑھانے کے کوئی اور اقدام اٹھاتی۔ اس کے بعد کرکٹ کا ایک اصل روپ سامنے آیا جو آج ون ڈے کرکٹ کی شکل میں ہمارے سامنے موجودہے۔
اب موجودہ صورت حال میں انڈین لیگ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان سب سے بڑا پھڈا چل رہا ہے جس میں دونوں فریقین ایک دوسرے پر لفظی جنگ میں سبقت حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔بھارتی بورڈ کے سربراہ کا کہناہے انڈین لیگ ناکارہ کھلاڑیوں کی سیریز ہے جو کہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ان کو کون دیکھنے آئے گا؟ جبکہ انتظامیہ اس لیبل کو اتارنے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دینے کی آفرکر رہی ہے اور انڈین لیگ کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ انہوں نے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے جن کے ناموں کا اعلان اینڈ ٹائم پر کیا جائیگا جبکہ دیگر کے ساتھ بات چیت جاری ہے اس سے یہ بات واضع طور پر سامنے آئی ہے کہ اگر نوجوان کھلاڑی بورڈز کی اجازت کے بغیر انڈین لیگ میں شریک ہوئے تو حقیقت میں ”کرکٹ“ تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا شکار ہوجائے گی۔اور یہ بھی سچ ہے کہ بورڈ زپلیئر ز کے سر پر چلتے ہیں اور اگر پلیئر زباغی ہوگئے تو یہ سبھی جانتے ہیں کہ ہمارے ہاں بیک اپ کی شدید کمی ہے اور ایسی صورتحال میں کیا بورڈ کا چیئرمین خود گیند بلا لیکر میدان میں اتر ے گا؟۔اس لیے سب سے اچھی بات یہی ہے کہ کرکٹ بورڈ کو جو کھلاڑی کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور ان جن کو معقول آفرزبھی ہوئی ہے ان کو اجازت دے دینی چاہیے تاکہ یوں نہ ہو کہ ایک ایک کرکے سبھی کھلاڑی بورڈ سے الگ ہوجائیں کیونکہ تمام نوجوان کھلاڑی سعید انور ، وقار یونس ، وسیم اکرم ، جاوید میانداد اورانضمام الحق کے ساتھ ہونے والے سلوک سے آشنا ہیں اس لیے بہتری اسی میں ہے کرکٹ بورڈ ہٹ دھری چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیا ر کرے۔ورنہ ایک اور بحران سے نمٹنے کی تیاری کرے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.