UrduPoint Sports

كھیل >> شاہد خان آفریدی

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز جاری ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے دوصفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے حسب توقع زمبابوے کے خلاف اب تک کھیلے گئے دونوں ون ڈے میچز میں عمدہ کھیل پیش کیا اور سلیکٹرز نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کافیصلہ کیا جسے بے پناہ سہراہا گیا مگر وہیں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سلیکٹرز نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا کیونکہ ڈومیسٹک سیزن میں جوپرفارمنس کی بنیاد پر سمیع اللہ نیازی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ، جنید ضیاء اور محمد خلیل کی پرفارمنس کا معیاربھی وہی تھا مگر انہیں سلیکٹ نہیں کیا گیا حالانکہ دونوں نوجوان پیسر پاکستانی ٹیم کی ایک ایک بار نمائندگی بھی کرچکے ہیں جہاں ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر واویلا کیا گیا وہیں پاکستان کی تاریخ کے دوسرے تیزترین بولر محمد ارشاد کو بھی مسلسل نظرانداز کیے جانے پرزبردست انداز میں تنقید جاری ہے۔ زمبابوے کے خلاف سلیکٹرز نے جن نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ان میں دوکھلاڑی ناصر جمشید اور سمیع اللہ نیازی کو گراؤنڈ میں اتارا جاچکا ہے جہاں نیازی تو ناکام ہوکر تیسرے ون ڈے میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکا مگر ناصر جمشید نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میں نصف سنچری سکور کرکے نہ صرف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا بلکہ اپنے تابناک مستقبل کی نشاندہی بھی کردی جس کا ثبوت ایک بار پھر ناصر جمشید نے حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ایک اور نصف سنچری داغ کر پیش کردیااور یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ صلاحیتوں سے معمورکرکٹر ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کی آمد سے پاکستانی ٹیم کا طویل عرصے سے جاری اوپنرز کی ناکامی کا مسئلہ حل ہوجائیگا مگر میرے خیال میں زمبابوے کے خلاف کارکردگی کی بنیادپر ناصر جمشید کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں ہے کیونکہ زمبابوے اس وقت دنیا کی کمزور ترین ٹیم سمجھی جارہی ہے البتہ ہاں ناصر نے جس انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھتے ہی اپنے موجودگی کا احساس دلایا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریگا۔مگر اس بات کا بھی حتمی فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں ہوگا جہاں پاکستانی ٹیم دنیا ئے کرکٹ کی بہترین بولنگ اٹیک سے نبردآزما ہوگی۔
بدقسمتی سے جہاں ناصر جمشید نے پہلے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے لگاتار دو نصف سنچریاں داغ دیں وہیں ان کے ساتھی کھلاڑی سمیع اللہ نیازی دونوں میچز میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے انعام میں نیازی کو تیسرے ون ڈے کیلئے اعلان کردہ قومی ٹیم کے سکواڈ سے نکال دیا گیا ہے اور اب مجھے اس بات کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ شاید دوبارہ سلیکٹرز کبھی بھی سمیع اللہ نیازی کو موقع نہ دیں کیونکہ یہ پاکستان کرکٹ کی روایت ہے کہ جو کھلاڑی چاہے ڈومیسٹک کرکٹ میں کتنا ہی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کررہا ہواگر وہ خودکو ملنے والے پہلے موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکا تو دوبارہ اس کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا جوئے شیر لانے کا مترادف ہوتا ہے ۔ایسی ہزاروں مثالیں بکھری پڑی ہیں جہاں بہترین اور اہل کھلاڑیوں کو یا تو انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سائیڈ میچ میں ہی ناکامی کے بعد ہمیشہ کیلئے نظرانداز کردیا جاتا ہے یا پھر ان کیلئے ایک مخصوص منزل تعین کردی جاتی ہے جس سے وہ آگے نہیں نکل پاتے۔ اور ایسی بھی بے شمار مثالیں موجود ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بے مثال پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ایک ہی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں آزمایا جاتا ہے اور پہلی ہی بار ناکامی پر ان کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قومی ٹیم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں جس سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہوجاتے ہیں اور اس کا نقصان صرف اور صرف پاکستان کرکٹ کو جھیلنا پڑتاہے ۔گوکہ سمیع اللہ نیازی کی جگہ شامل کیے جانے والے پشاور کے سہیل خان بھی عمدہ کھلاڑی ہیں اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ سہیل خان اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیگاجوکہ ہم سب کی دعابھی ہے مگر میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ سمیع اللہ نیازی اپنے کھیل میں عمدگی پیدا کرکے ایک بارپھر سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرے اور دوبارہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے مگر سمیع اللہ نیازی کی دوبارہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کی… کم از کم مجھے کوئی امید نہیں ہے …کیونکہ اگر ایسا ہواتو یہ پاکستان کرکٹ کی روایات کے بالکل برعکس ہوگا کیونکہ یہاں جو ایک بار نظر انداز کردیا جاتا ہے وہ یا سر علی،جنید ضیاء ،محمد خلیل،نوید لطیف اور عاصم کمال کی طرح دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی حسرت ہی دل میں رکھتا ہے۔ اوریہ پاکستان کرکٹ کی بدقسمتی رہی ہے کہ ہر دور کے سلیکٹرز نے اپنے دور اقتدار میں جانبداری کا بھر پور مظاہرہ کیا اور ذاتی پسند ناپسند کو درمیان میں کھڑا کرکے کئی قیمتی ہیرے گنوادیئے جس کی زندہ مثالیں عبدالرزاق ،عمران فرحت،شبیر احمد اور توفیق عمر ہیں جومحض اس لیے پاکستانی ٹیم میں اور قائداعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نااہل قراردیے جاچکے ہیں کیونکہ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عمدہ کارکردگی کے باوجود نظرانداز کیے جانے کی وجہ کیوں پوچھی…اسی جرم کی بناپر ان سب کیلئے قومی ٹیم کے دروزاے بند ہوچکے ہیں ۔بورڈ کے عہدیداروں سے اگر ان کھلاڑیوں کے متعلق سوال کیا جائے تو گردنیں ٹیڑھی کرکے جواب دیتے ہیں کہ ”جب تک ہم ہیں یہ نہیں کھیلیں گے“مگر شاید یہ لوگ اس بات سے آشنانہیں ہیں کہ پیسہ اور شہرت یہ محض اللہ کی طرف سے عطا کردہ ہوتی ہے اگر وہ ان جاہلوں کو بے حساب عطا کرسکتا ہے تو وہ جب حساب لینے پر آجائے تو بڑے بڑے مگر مچھوں کو جن کی گردنیں کبھی سیدھی نہیں ہوتیں معافی طلب کرنے پر بھی رحم نہیں کرتا اور سب کچھ چندہی لمحوں میں چھین کر تخت سے تختے پر لے آتا ہے۔ لہذا اگر اللہ نے کوئی ذمہ داری سونپ بھی دی ہے تو اس کو مکمل میرٹ اور ایمانداری سے نبھانا چاہیے ناکہ اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا جائے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.