UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان نے زمبابوے کو ہوم سیریز میں پانچ صفر سے شکست دیکر کلین سویپ کردیا ہے ،پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع تھا کہ جب پاکستان نے کسی ٹیم کو کلین سویپ کیا جبکہ آخری مرتبہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اس کے ہوم گراؤنڈز پر 2005ء میں کلین سویپ کرنے کا سنہری کارنامہ سرانجام دیا تھا گوکہ اس بار پاکستان کا مقابلہ ایک ایسی ٹیم سے تھا جو ہرلحاظ سے دنیا کی کمزور ترین ٹیم ہے زمبابوے ٹیم کے پاس نہ تو کوئی ورلڈکلاس باؤلر ہے اور نہ ہی اس ٹیم میں کوئی متاثرکن یا مزاہمت کار بلے باز نظر آیا۔ بعض مرتبہ زمباین ٹیم ایسا کھیل پیش کرتی ہے کہ حریف ٹیم کیلئے خود کو شکست سے محفوظ رکھنا ناممکن ہوجاتا ہے لیکن پاکستان کے دورے پر آنے والے موجودہ زمبابوین ٹیم انتہائی کمزور ترین سائیڈ تھی اور پوری سیریز میں پاکستان نے اپنے کمزور حریف کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور پانچ صفرکے فرق سے ون ڈے سیریز جیت کر آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل بھرپور میچ پریکٹس مکمل کر لی ۔شعیب ملک الیون کی زمبابوین ٹیم کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی خوش آئند ضرور ہے مگر ابھی بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔مجھے اس بات کا یقین ہے کہ زمبابوے کے خلاف کامیابی پر چیئرمین کرکٹ بورڈ نے نہ تو ٹیم کو مبارکباد دی ہوگی اور نہ ہی قومی سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جیت کا کریڈٹ آپس میں برابربرابر تقسیم کرنے کی کوشش کی ہوگی کیونکہ زمبابوے کرکٹ یونین نے پاکستان کے دورے پر جو ٹیم بھیجی تھی وہ لاہور کے کسی عام سے کلب سے بھی کہیں زیادہ کمزور اور ناتجربہ کار تھی اسی لیے مجھے نہیں لگتا کہ بورڈ کے عہدیداروں نے اس ”کلین سویپ“پر کوئی جشن منایا ہوگا …مگر ہاں ایک لحاظ سے ڈاکٹرنسیم اشرف مسرورہوئے ہونگے کیونکہ زمبابوین ٹیم نے ایک ایسے وقت پاکستان کا دورہ کیا جب ملک بھر میں خود کش بم حملوں کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے اور ملک میں سکیورٹی سب سے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے ایسے حالات میں جب آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے سے قبل سکیورٹی خد شات کا اظہارکرچکی ہے زمبابوین ٹیم نے کراچی ،حیدرآباد ، ملتان، فیصل آباد اور شیخوپورہ کا دورہ کرکے کم از کم یہ تو ثابت کردیا کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہے اور کرکٹ آسٹریلیا کا واویلا بالکل بے بنیاد ہے۔اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کبھی کسی کھیلوں کے ایونٹ میں کوئی رکاوٹ در پیش نہیں آئی لہذا آسٹریلوی ٹیموں کے خدشات درست نہیں ہیں اس سے قبل بھی 2002ء میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھااور سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلی گئی جبکہ دو مرتبہ آسٹریلوی ہاکی ٹیم بھی پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہے اور یہ آسٹریلین ٹیموں کی روایت بھی ہے کہ وہ جہاں مرضی جاتے ہیں اور جہاں ان کا دل چاہتا ہے وہ جانے سے انکار کردیتے ہیں کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کو آسٹریلوی ٹیموں کی یہ اداہرگزپسندنہیں آئی کیونکہ آسٹریلوی ٹیمیں ہمیشہ کھیل کو سیاست کی طرف لے جاتی ہیں جو کسی بھی طرح سے مہذہب قوموں کا شیوا نہیں ،مگر آسٹریلوی قوم ہمیشہ اس پر عمل پیرا رہتی ہے۔
زمبابوے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز میں جہاں 9 نئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی سیر کرائی وہیں کرکٹ بورڈ نے دوسری جانب شعیب اختر کو سنٹرل کنٹریکٹ سے نکال کر سب کو حیران کردیا۔شعیب اختر کا جرم یہ ہے کہ اس نے دورہ بھارت میں قومی ٹیم کو دونوں سیریزمیں شکست سے کیوں نہیں بچایا…کرکٹ بورڈ نے شعیب کو سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فاسٹ باؤلر نے ڈسپلن اور فٹنس مکمل نہ ہونے کی وجہ وہ تمام پوائنٹس کھو دئیے ہیں جس کی بنا پر وہ سنٹرل کنٹریکٹ میں رہنے کے اہل تھے۔یہ ایک حیران کن اور انتہائی چونکا دینے والا فیصلہ ہے کہ شعیب اختر نے اپنے تمام پوائنٹس گنوادئیے ہیں مگر یہاں یہ سوال پیدا ہورہا ہے کہ آیا کیا شعیب اختر ہی وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے اپنے تمام پوائنٹس ضائع کردیئے ہیں کوئی دوسرا کھلاڑیوں کیوں اس کا شکار نہیں بنا…یا پھر شاہد آفریدی اور دانش کنیریا ہی وہ دو کھلاڑی ہیں جن کی پرفارمنس سال بھرخراب رہی جس کی بنا پر آفریدی کو اے کیٹگری سے بی میں اور دانش کو بی سے سی میں پھینک دیا گیاہے ۔ان تمام فیصلوں سے یہ بات واضع طور پر محسوس کی جارہی ہے کہ کرکٹ بورڈ اپنے من پسند کھلاڑیوں کو مراعات سے نواز رہا ہے اور جس کھلاڑی کی بورڈ کے کسی عہدیدار سے نہیں بنتی اسے آہستہ آہستہ ٹیم سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر یوں ہی ناانصافیوں اور کھلاڑیوں سے زیادتی کا سلسلہ برقرار رہا تو اس وقت انڈین لیگ کھیلنے والے پاکستانیوں کی تعداد صرف چار ہے مگر اگلے سال یہ تعداد چار سے بڑھ کر 10سے بھی آگے نکل سکتی ہے۔نسیم اشرف اور ان کے ساتھی یہ کہتے ہیں کہ انڈین لیگ کھیلنے والے کھلاڑی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں لیکن کیا پی سی بی کے عہدیدار پاکستان اور پاکستان کرکٹ سے مخلص ہیں جو میچ وننگ کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ ٹیم سے دور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔شعیب اختر کو سنٹرل کنٹریکٹ سے نکال دینا اورآفریدی اور کنیریا کے ساتھ ناروا سلوک کر نا کیا یہ پاکستان کرکٹ کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں؟ اور سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے ان سینئر کھلاڑیوں کونظر انداز کرکے جن نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جارہا ہے کیا وہ پاکستانی ٹیم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ؟زمبابوے کے خلاف کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جن 9نئے کھلاڑیوں آزمایا ہے مجھے تو ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں نظر آرہا ہے جو آسٹریلوی ٹیم کا مقابلہ کرسکے اس کے برعکس اہل اور جو صحیح معنوں میں نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرسکتے ہیں انہیں محض ”تسلی کی چوسنی“تک محدود رکھا ہے اور محض دکھاوے کیلئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا جمعہ بازارسجایا ہوا ہے ایسے اقدامات سے ٹیم کی کامیابی تو دور کی بات ہے پاکستان کرکٹ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے جو کہ ایک افسوسناک بات ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.