UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
متنازع انڈین کرکٹ لیگ کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوچکا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل “لاہور بادشاہ“ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں کپتان انضمام الحق اور نوید لطیف کی شانداربیٹنگ کی بدولت کامیابی حاصل کرچکی ہے۔لاہور بادشاہ کی ٹیم خالص پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پی سی بی کے ستائے اور قومی سلیکشن کمیٹی کے ٹھکرائے ہوئے کھلاڑی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو ”باغی“قرار دیتے ہوئے قومی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے ان سب کیلئے بند کررکھے ہیں ،پی سی بی کے اس اقدام کو سنیئر کھلاڑیوں نے یکسر غلط قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے خطرناک قراردیا ہے۔اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے نے قومی کرکٹرز کو بغاوت پر مجبور کررکھا ہے جو کہ ایک غیر سنجیدہ ترین عمل ہے۔
گزشتہ سال بھارت کے چندبزنس مین اور بعض ٹاپ ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت ایشیا کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک (zee)ٹی وی اور دzee ٹیلی فلم کے مشترکہ تعاون سے کیری پیکر طرز کی سیریز کروانے کا پروگرام ترتیب دیا تو کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا بحران وجود میں آگیا جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بھاری مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ،اور اس سلسلے میں کئی موجودہ و سابق نامور کرکٹرز سے بھی رابطہ گیا ، جن میں برائن لارا ،انضمام الحق ، کرس کینز،ماروان اٹا پٹو، ڈیمن مارٹن اور شین بونڈ جیسے سٹار کھلاڑیوں نے باقاعدہ آئی سی ایل جوائن کرلی ہے جبکہ کچھ نے تو کھیلنے کیلئے ہاں کردی ہے لیکن دیگر جن کھلاڑی کو بھی آفر کی گئی توانہوں نے چپ سادھ لی ۔ کیونکہ آئی سی سی نے آئی سی ایل کو تسلیم کرنے پر انکار کردیا تھا اوردنیا کے تمام کرکٹ بورڈ زنے اپنے کھلاڑیوں کوانڈین لیگ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا مگر اس کے باوجود تمام ممالک سے کرکٹرز نے آئی سی ایل میں حصہ لیا جس کا پہلا ٹورنامنٹ انتہائی کامیاب ثابت ہوا اور اب دوسرا ایونٹ جاری ہے۔
انڈین کرکٹ لیگ جسے ICLکے نام سے پکار ا جاتا ہے میں ٹونٹی ٹونٹی طرز کے میچزکھیلے جارہے ہیں۔واحدٹیم لاہور بادشاہ ہے جو تمام تر پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی کمان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق سنبھال رہے ہیں جبکہ دیگر تمام ٹیموں کے سکواڈز میں 9بھارتی اور 6غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے ”لاہور بادشاہ“کا وجود عمل میں کیوں آیا اور اس کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے۔
اگر مثبت انداز میں اس بات کا جائزہ لیا جائے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی سلیکشن کمیٹی ہی اس تمام تر نقصان کی ذمہ دار ہے کیونکہ پی سی بی نے جس انداز میں قومی کرکٹرز کی تذلیل کی اس کا یہی نتیجہ ہی نکلنا تھا۔ آئی سی ایل نے آغاز کے موقع پر دنیا کے تمام کرکٹ بورڈز کو انڈین کرکٹ میں حصہ لینے کی آفرکی گئی تھی مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی مخالفت کی وجہ سے کسی بورڈ نے آئی سی ایل کی حمایت کرنے کی حامی نہیں بھری بلکہ الٹا آئی سی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی اس مسئلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب سے زیادہ سخت موقف اختیار کیا اورسب سے زیادہ 16پاکستانی کھلاڑی اس وقت آئی سی ایل میں کھیل رہے ہیں جوکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلط پالیسی کا نتیجہ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی نے عبدالرزاق جیسے کہنہ مشق کھلاڑی کو نظر انداز کرکے یہ ثابت کردیا تھا کہ یہاں میرٹ کی کوئی قدر قیمت نہیں ہے جس کے جواب میں رزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرکے آئی سی ایل کا رخ کرلیا جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا۔چلیں مان لیتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل کی حمایت نہیں کی کیونکہ آئی سی سی بھی آئی سی ایل کے خلاف ہے مگر قومی کرکٹرز پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا کر جو اقدام کیا گیا اس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ روزی کمانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور یہی حق کرکٹرز کا بھی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ جو طرز عمل اپنا رکھا ہے وہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔آج جو لوگ آئی سی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز پر بابندی لگانے کی بات کرتے ہیں یہ لوگ خود چور دروازے سے کرکٹ بورڈ میں آئے اور اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کھلے عام کیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند کرنے پر تمام سابق کھلاڑیوں نے بورڈ کے اس اقدام کو غلط اور پاکستان کرکٹ کیلئے نقصان دہ قرار دیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین جنرل توقیر نے اردوپوائنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ”ان کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت پربابندی لگانا ایک غیر سنجیدہ ترین عمل ہیں کیونکہ یہ ان کھلاڑیوں کی بنیادی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ان کے علاوہ بھی تمام سابق کرکٹرزاور تجزیہ نگاروں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈپر تنقید کی سلسلہ جاری ہے جو کہ اپنی جگہ درست ہے کیونکہ یہی پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا غیرفطری طرزعمل ہی تھا جس نے ان کھلاڑیوں کو بغاوت پر مجبور کیا ۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر یہی روش برقرار رہی تو خدا نہ کرے آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی کیلئے بہترین 11کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب مشکل ہوسکتا ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.