UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
دانش کنیریا پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم بولر کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا شمار دور حاضر کے صف اوّل کے لیگ سپنر میں ہوتا ہے مگر نجانے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار یہ سمجھنے سے کیوں قاصر ہیں کہ دانش کنیریا کی پاکستان کرکٹ ٹیم کوبے حد ضرورت ہے اور وہ ایک فتح گر بولرہے لیکن یہ بات افسوس کے ساتھ کہنا پڑتی ہے کہ پی سی بی کے عہدیداروں کی ذاتی انا ایک اور قومی ہیرو کو باغی بننے پر مجبور کررہی ہے جوکہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک بہت بڑھ نقصان ثابت ہوسکتا ہے مگر اس جانب کوئی متوجہ نہیں ہے ،الٹا اس پر ڈسپلن خلاف ورزی کا کیس دائرکیا گیا ہے اور سنٹرل کنٹریکٹ میں دانش کنیریا کو سی کیٹگری میں دھکیل کراس کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔
دانش کنیریا کا تعلق شہرقائد یعنی کراچی کی ایک ہندو فیملی سے ہے وہ پاکستان کے ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر انیل دلپت کے رشتے داربھی ہیں۔دانش کینریا کی خوش قسمتی کہ اسے مشتاق احمد جیسے سینئراور تجربہ کار کھلاڑی کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی اور اس نے مو قع ملتے ہی اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا۔دانش نے قومی ٹیم تک رسائی کیلئے انتھک محنت کی اور ہمیشہ خود کو منوانے کیلئے ”مزیداچھا“کرنے کی جستجو کرتے ہوئے نظر آئے۔دنیائے کرکٹ میں لیگ بریک بولنگ کے شعبہ میں شین وران کے متبادل کہلوائے جانے والے “دانش پربھاکر کنیریا“ نے اپنے کیرئیر میں شین وران کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے دنیاکے نامور بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔کینریا کی یہ خوبی ہے کہ وہ اپنے پہلے ہی اوورز سے حریف بلے باز پر اٹیک کرتے ہیں اور وکٹ حاصل کرنے کیلئے بیٹسمین کو دو چار آسان گیند یں پھینک کر اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔برائن لارا ہوں یا سنتھ جے سوریا ،اور اگر کیون پیٹر سن جیسا سٹروک میکر پلیئر ہو یا پھر کیلس جیسا کہنہ مشق بلے باز سبھی باری باری کنیریا کی جادوگری کا نشانہ بن چکے ہیں۔کینریا کے پاس شین وران کی طرح بے پناہ ورائٹی اور بھرپور اعتماد ہے جس کی بل پر وہ ہمیشہ بڑے سے بڑے بیٹسمین کی وکٹ اکھاڑ دینے میں دیر نہیں لگاتے اور بیٹسمین کو انتہائی مشکل میں گھیر کر وکٹ لینے میں دانش کنیریا شین وران کی نقل کرنیکا ”گُر“بھی مکمل طور پر سیکھ چکے ہیں ۔
بعض دفعہ وہ کسی بے ڈھنگی سی بال پر چھکا بھی کھا لیتے ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ اس کا سامنا کرتے وقت بڑے سے بڑا بیٹسمین بھی آنکھیں کھول کرکھڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ کسی بھی وقت فلپر یا سلائیڈر جیسا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ذرا بھر بھی نہیں ہچکچاتا۔ کبھی تو اس قدر وہ بیٹسمین کے گرد گھیرا تنگ کردیتے ہیں کہ بلے بازاس قدربو کھلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے کہ وہ خود کنیریا کی جانب کیچ دے بیٹھتا ہے۔دانش کا یہ شکوہ بالکل بجا ہے کہ ”میری گیندوں پر کیچ اور سٹمپ گرائے جاتے ہیں بالخصوص کامران میرا مکمل ساتھ نہیں دیتا ورنہ ہمارے خلاف کوئی بھی پارٹنرشپ50رنز سے اوپر نہیں پہنچ پائے گی“لیکن ہمیشہ اہم موقع پر اہم کھلاڑی کا کیچ گرا کر یا سٹمپ مس کرکے ساری محنت پر پانی پھیر دیا جاتا ہے ۔ دانش کا یہ شکواہ بجاہے کیونکہ اکثرو بیشتر ایسے سین دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان کو ہار کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور بالخصوص دانش کینریا کی لیگ سپین گیندوں پر وکٹ کیپر اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں نبھاتا جس سے کنیریا کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔دھیمے مزاج کے مالک اور بہت جلد گھل مل جانے والے دانش کنیریا کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ کسی فلم کے سائیڈ ہیرو ہیں جو پوری فلم میں ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں لیکن جونہی حالات خراب ہوتے ہیں تووہ ایک جھگڑالو ہیروکی حیثیت اختیا ر کرنے میں ذرا بھر بھی دیر نہیں لگاتے ۔”دانی“کی عرفیت سے پکارے جانے والے اس دراز قد لیگ سپنر کا شائقین میں وہ انداز بے حد مقبول ہے کہ حریف بیٹسمین چاہیے سنچری سکور کرنے کے بعد آؤٹ ہویا صفر پر ہی کیوں نہ شکار ہوجائے لیکن کنیریا کا خوشی منانے کا انداز ایک ہی ہوتا ہے ۔وہ وکٹ لیکر اپنی لمبی بازؤں کو زور زور سے یوں گھماتا ہے جیسے کوئی غیر یقینی طور پر بہت بڑی لاٹری نکل آئی ہو۔
پاکستان کرکٹ کیلئے یہ بہت بڑا عزاز ہے کہ اسے کنیریا جیسا ورلڈکلاس سپنر ملا جس کے بارے دنیا ئے کرکٹ کے بڑے بڑے ماہرین تعریفی کلمات اداکرتے ہوئے اسے شین وران کے بعد سب سے بڑا لیگ سپنر قرار دیتے ہیں۔عمران خان ہمیشہ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں بھی کنیریا کی مستقل شمولیت پر ضرور دیتے چلے آرہے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے زبردستی اس پر ٹیسٹ کرکٹرکا ٹیگ چیک کررکھاہے جسے دانش نے کئی بار اتارنے کی کوشش کی لیکن ہر باراسے نظر انداز کردیا جاتا ہے جو کہ نہ صرف دانش کنیر یا کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کو بھی ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے اور کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو اس بارے میں توجہ دے کہ ایک ورلڈکلاس سپنر جسے ہر گیند پر کنٹرول حاصل ہے اور وہ حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت بھی خود میں پید ا کرچکا ہے لیکن اسے خواہ مخواہ”سائیڈ لائن “لگایا ہوا جس سے ایک اہل کھلاڑی کا تشخص خراب ہورہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ میں یہ معمولی سی بات ہے کیونکہ ایسا کرنا ہماری روایت بن چکی ہے۔اس کے علاوہ دانش کی ہوم گراؤنڈز پر ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ناقص اور مردہ وکٹیں ہیں جہاں وہ انتھک محنت کرنے کے باوجود بھی اپنی ٹیم کو فتح یاب نہیں کراپاتے کیونکہ مردہ وکٹیں یکسر بیٹسمینوں کیلئے ساز گار ثابت ہوتی ہیں وہیں فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ساتھ لیگ سپنرز بھی ناکام رہتے ہیں ،کرکٹ بورڈکا دانش کنیریا کے سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی لانا انتہائی غیر مناسب فیصلہ ہے جو کسی بھی پہلوسے درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.