Send FREE SMS to Pakistan, Web SMS to Ufone, Warid, Jazz, Mobilink, Telenor, Zong, Paktel, Instaphone, Zem, Zahi, Telenor, Djuice, VPtcl, PTCL, Worldcall Wireless... 100% delivery free

UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> پاکستان نے بنگلہ دیش کو مسلسل چوتھے ون ڈے میں ہرادیا

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے مسلسل چوتھے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں پاکستانی ٹیم کیلئے خوش آئندبات یہ تھی کہ گزشتہ 6ماہ سے کرکٹ کی میدانوں سے دور رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف پہلی بار ایکشن میں نظرآئے اور ان کے ساتھی باؤلر عمرگل نے بھی عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی فٹنس کا بھرپورثبوت پیش کیا۔شعیب اختر پر پابندی لگنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے پاس اب صرف دو ہی فاسٹ باؤلر بچے ہیں وہ عمرگل اور محمد آصف ہیں جن کے کاندھوں پر اس وقت تمام ذمہ داری ہے۔محمد آصف کو ایشین میگراتھ کہا جاتا ہے وہ پاکستانی ٹیم کے مستقبل کے سٹار ہیں جن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں آصف نے اپنے مختصر کیرئیر میں اپنے حریف بیٹسمینوں کے آعصاب پر حکمرانی کی اور اب تک کھیلے گئے تمام میچز میں وہ اپنی ٹیم میں نمایاں باؤلررہے۔ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آصف کہنی کی انجری کاشکار ہوئے جس کا پاکستانی ٹیم کو شدید نقصان ہوا ،وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے علاوہ دورہ بھارت کیلئے بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی نہ کرسکے جس کا خمیازہ پاکستان نے جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف ذلت آمیز شکست کی صورت میں بھگتا۔آصف کے ساتھی باؤلر شعیب اختر پر پابندی کے بعد نہ صرف ان پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے بلکہ عمرگل اور سہیل تنویربھی پاکستانی ٹیم کی ضرورت بن کررہ گئے ہیں۔آصف کی بنگلہ دیش کیخلاف واپسی پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خوش آئند بات ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنی ہے اور اپنے ہوم گراؤنڈپر آصف اپنی ٹیم کیلئے فتح کیلئے علامت بن سکتا ہے اگر شعیب اختر سزا کے خلاف کیس جیت جاتے ہیں تو یہ بات پاکستان کرکٹ کیلئے فائدہ مند چیزثابت ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم کی اصل قوت ہمیشہ فاسٹ باؤلرز ہی رہے ہیں جنہوں نے ہرموقع پر اپنی ٹیم کیلئے فتوحات سمیٹی اور اس بار بھی آصف اور شعیب اختر ہی پاکستانی ٹیم کی اصل قوت ہیں ۔شائقین کرکٹ کوتوقع ہے کہ انہیں ایک بار پھر شعیب اختر اور آصف ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم ایسا اس وقت ممکن ہوگا جب شعیب اختر اپنی سزا کے خلاف کیس جیتیں گے جس کی اپیل کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔سماعت کا آغاز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں ساڑھے پانچ بجے ہوگا اپلیٹ کمیٹی میں سربراہ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ اور اراکین میں سلمان تاثیر اور حسیب احسن شامل ہیں۔فاسٹ باؤلرشعیب اختر پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بے شمار الزامات لگاتے ہوئے یکم اپریل کوان پر پانچ سال کی پابندی لگاکر ایک ملک گیر ایشو کھڑا کردیا جس نے بہت تیزی سے سیاسی اور عوامی مقبولیت پکڑلی اوربات قومی اسمبلی اور سینٹ تک جاپہنچی ہے جہاں گزشہ روز قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے کھیل نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سمیت پی سی بی کی چیف آپریٹنگ آفسیر شفقت نغمی کوبھی طلب کیا تھا جہاں فاسٹ باؤلر اور چیئرمین پی سی بی نے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور الزامات لگائے جس سے اجلاس میں سخت گشیدگی پھیل گئی تاہم کمیٹی نے اپیلٹ کمیٹی کے فیصلے تک مزید کارروائی روک دی اور اب تمام ترنظریں اپیلٹ کمیٹی پر مرکوز ہوچکی ہیں جو آج سے اپنی کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب کے خلاف سنائی جانیوالی سزا کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر شعیب اختر کوبری کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس سے اپیلٹ کمیٹی پر بہت بڑا پریشر آن پڑا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ شعیب اختر اپنا کیس جیت کرایک بار پھر قومی ٹیم میں لوٹ آئیں گے کیونکہ شعیب اختر پابندی عائد کرنے کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سخت تنقید کی زد میں ہیں اور یہ تنقید انتہائی سنجیدہ حلقوں کی جانب سے کی جارہی ہے جن میں پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سنیٹر انور بیگ سرفہرست ہیں جو نسیم اشرف صاحب کو برطرف کیے جانے کی ضدپر ڈٹے ہوئے ہیں اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے کرکٹ بورڈ اور شعیب اختر ایشوپر اجلاس بھی جاری ہیں جہاں عہدیدار نسیم اشرف کی ڈٹ کر مخالفت کررہے ہیں جس سے نسیم اشرف کے گرد گھیرا تنگ ہوتا ہوا محسوس ہورہا ہے تاہم نسیم اشرف کی چھٹی شعیب اختر کی اپیل کی سماعت کرنے والی کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہے اگر شعیب اختر کے حق میں فیصلہ آتا ہے یا سزا کو کم کردیا جاتا ہے توتب بھی نسیم اشرف کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی دوسری جانب اعلیٰ عدالتوں کے ججز کی بحالی کے بعد صدر مشرف کی اہلیت کافیصلہ بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے جس پر چیف جسٹس نے ایمرجنسی سے قبل فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو مشرف صاحب کے مستقبل کے حوالے سے ”اچھا“فیصلہ نہیں تھا اس لیے انہوں نے ایمرجنسی نافذ کردی تھی تاہم اس بار مشرف صاحب کی طرح ان کے رفقاء کا بھی مستقبل تاریک لگ رہا ہے جن میں ایک نام ڈاکٹر نسیم اشرف کا بھی ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.