UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> دانش کنیریا ،سلیکٹرز کے رویہ سے تنگ آکر انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کے خواہاں

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار لیگ سپنر دانش کنیریا قومی سلیکٹرز کے رویہ سے تنگ آکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔دانش نے برطانوی ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار انگلینڈمیں ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔پاکستان کی جانب سے 51ٹیسٹ میچز میں 220وکٹیں حاصل کرنے والے دانش کنیریا ان دنوں ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے انگلش ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں موجود ہیں۔دانش نے انتہائی مایوسی کے عالم میں کہاکہ وہ اس وقت 27سال کی عمرکے ہیں اور وہ برطانوی شہریت حاصل کرنے اور آئی سی سی کے قوانین کو پورا کرنے کے بعد30سال کی عمرمیں انگلش ٹیم میں شمولیت کی اہل ہوسکتے ہیں اور وہ برطانیہ کی جانب سے مزید پانچ سے سات سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔دانش نے کہاکہ وہ ایسا پاکستانی سلیکٹرز کے رویہ سے تنگ آکرکہہ رہے ہیں کیونکہ قومی سلیکٹرز نے ہمیشہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا ہے۔دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ وہ اس صورت میں برطانوی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں اگر مستقبل میں پاکستانی سلیکٹرز انہیں ٹیم میں شامل نہیں کرتے اور انگلش کرکٹ بورڈ انہیں کھلانے کی خواہش ظاہرکرتا ہے تو وہ اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ کیلئے یہ بہت بڑا عزاز ہے کہ اسے کنیریا جیسا ورلڈکلاس سپنر ملا جس کے بارے دنیا ئے کرکٹ کے بڑے بڑے ماہرین تعریفی کلمات اداکرتے ہوئے اسے شین وران کے بعد سب سے بڑا لیگ سپنر قرار دیتے ہیں۔عمران خان ہمیشہ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں بھی کنیریا کی مستقل شمولیت پر ضرور دیتے چلے آرہے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے زبردستی اس پر ٹیسٹ کرکٹرکا ٹیگ چیک کررکھاہے جسے دانش نے کئی بار اتارنے کی کوشش کی لیکن ہر باراسے نظر انداز کردیا جاتا ہے جو کہ نہ صرف دانش کنیر یا کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کو بھی ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے اور کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو اس بارے میں توجہ دے کہ ایک ورلڈکلاس سپنر جسے ہر گیند پر کنٹرول حاصل ہے اور وہ حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت بھی خود میں پید ا کرچکا ہے لیکن اسے خواہ مخواہ”سائیڈ لائن “لگایا ہوا جس سے ایک اہل کھلاڑی کا تشخص خراب ہورہا ہے ۔
دانش کنیریا گزشتہ 8ماہ سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے اور اب تک وہ اپنے 7سالہ کیرئیر میں محض 18ایک روزہ میچز کھیل پائے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شاہد آفریدی اور کپتان شعیب ملک ایک ایوریج باؤلر کی حیثیت سے ٹیم میں آئے تھے اور آج وہ بہترین بیٹسمین ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ فیلڈر بھی ہیں ۔دانش کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بار مواقع دیا جائے اگر وہ ون ڈے کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش نہیں کرسکتے تو وہ ازخود اس مطالبہ سے دستبردار ہوجائیں گے ۔دانش کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ایک روزہ ٹیم میں بھی مستقل جگہ دی جائے تاہم سلیکٹرز ان کی ناقص فیلڈنگ کو بنیاد بنا کراسے ٹیسٹ کرکٹ تک محدود ررکھے ہوئے ہیں۔دانش کنیریا کی اس خواہش کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دانش کو برطانوی ٹیم میں شمولیت سے قبل انگلینڈ میں کم از کم19ماہ گزارنے ہونگے اور انہیں اس عرصے میں پاکستان کی جانب سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلنا ہوگی۔واضع رہے کہ دانش کنیریا ان دنوں ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اب تک 46کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایاہے۔
دانش کنیریا پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم بولر کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا شمار دور حاضر کے صف اوّل کے لیگ سپنر میں ہوتا ہے۔دانش کنیریا کا تعلق شہرقائد یعنی کراچی کی ایک ہندو فیملی سے ہے وہ پاکستان کے ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر انیل دلپت کے رشتے داربھی ہیں۔کینریا کے پاس شین وران کی طرح بے پناہ ورائٹی اور بھرپور اعتماد ہے جس کی بل پر وہ ہمیشہ بڑے سے بڑے بیٹسمین کی وکٹ اکھاڑ دینے میں دیر نہیں لگاتے اور بیٹسمین کو انتہائی مشکل میں گھیر کر وکٹ لینے میں دانش کنیریا شین وران کی نقل کرنیکا ”گُر“بھی مکمل طور پر سیکھ چکے ہیں ۔بعض دفعہ وہ کسی بے ڈھنگی سی بال پر چھکا بھی کھا لیتے ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ اس کا سامنا کرتے وقت بڑے سے بڑا بیٹسمین بھی آنکھیں کھول کرکھڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ کسی بھی وقت فلپر یا سلائیڈر جیسا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ذرا بھر بھی نہیں ہچکچاتے۔ کبھی تو اس قدر وہ بیٹسمین کے گرد گھیرا تنگ کردیتے ہیں کہ بلے بازاس قدربو کھلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے کہ وہ خود کنیریا کی جانب کیچ دے بیٹھتا ہے۔یہ بات تسلیم کرلینے میں کوئی قباحت نہیں اگر اسے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں بھی تواتر کے ساتھ موقع دیا جاتا تو وہ پاکستان کو کئی میچزمیں فتح دلا چکا ہوتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔اب دانش کی جانب سے انگلش ٹیم میں شمولیت کی خواہش کے بعد اس پر ملک سے غداری کے الزامات بھی لگائے جائیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر جرمانہ کی سزا بھی سنائے گا لیکن کوئی یہ جاننے کی کوشش نہیں کریگا کہ اس نے ایسا کیوں کہاکہ وہ پاکستان کی بجائے انگلینڈ کیلئے کھیلنا چاہتا ہے ؟میں دانش کنیریا کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ پاکستان سے محبت کرنے والا شخص ہے او ر ہمیشہ وہ پاکستان کو فتحیاب دیکھنے کی متمنی رہا ہے لیکن پاکستانی سلیکٹرز بالخصوص صلاح الدین صلوکی ناانصافی کی وجہ سے وہ یہ سب کچھ کہنے پر مجبور ہوا۔اس سے قبل عبدالرزاق ،عمران فرحت ،عمران نذیر اور محمد سمیع جیسے نوجوان کھلاڑی بھی سلیکٹرز کی ستم گری کا شکار ہوچکے ہیں ۔کرکٹ بورڈ کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے ورنہ ایک وقت ایسابھی آسکتا ہے کہ جب 11بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم کا انتخاب مشکل ہوجائیگا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.