UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری :
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔تجسس اختتام کو پہنچا اور آخر کار حکومت نے سابق ٹیسٹ کرکٹراعجاز بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرہی دیا۔اعجاز بٹ نے پاکستان کی جانب سے 8ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا اور طویل عرصے سے کرکٹ سے وابستہ ہیں۔وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سیکرٹری رہنے کے ساتھ ساتھ لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی رہے اور نسیم اشرف کے دور میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کی سینئر ترین رکن بھی تھے۔نسیم اشرف کے بعد نئے چیئرمین کیلئے کافی تلاش کے بعد حکومت وقت کی نظریں اعجاز بٹ پر جا لگیں اور انہوں نے ابھی اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں استعفوٰں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ چل پڑا ۔سب سے پہلے پاکستان کی پہلی تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین صلواپنے منصب سے مستعفی ہوئے تو ان کے بعد سابق کوچ اور ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر نے بھی حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیا جبکہ ندیم اکرم ،شفقت نغمی سمیت دیگر بڑے عہدیدار ابھی تک سوچ بچار میں مصروف ہیں۔اعجاز بٹ نے چیئرمین کے عہدے کا چارج تو لے لیا ہے لیکن انہیں آغاز ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور نجانے یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔اعجاز بٹ کیلئے جہاں آئی سی ایل کھلاڑیوں کا مسئلہ حل ہونے کیلئے پڑا ہے وہیں غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان آنے سے انکار بھی ان کیلئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔بٹ صاحب کو بہ یک وقت کئی محاظوں پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا تاہم اگر انہوں نے اپنے ارد گرد کوالیفائیڈ اور دیانتدار لوگوں کو رکھا تو وہ تمام مسائل کو نہ صرف جلد حل کردیں گے بلکہ مسائل ان سے دور بھاگیں گے اگر انہوں نے نسیم اشرف کی طرف اپنے ساتھ ڈاکو ؤں کے ٹولے کو ساتھ ملا لیا تو ان کی یہ غلط نہ صرف انہیں وقت سے پہلے بورڈ سے چلے جانے پر مجبور کردے گی بلکہ پاکستان کرکٹ مزید تباہی کی جانب بڑھ جائے گی۔
پی سی بی کی خوش قسمتی کہ اس بار نسیم اشرف کے چلے جانے کے بعد بہت سے لوگوں کی خواہش کے مطابق اس پر ایڈہاک نہیں لگائی گئی ورنہ حالات مزید خراب ہوجاتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پر اب تک 4مرتبہ ایڈ ہاک لگ چکی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بہت سے چیئرمین ایک سال سے کم عرصہ بھی اس عہدہ پر نہ رہ سکے ۔ کرکٹ بورڈ کے پہلے چیئرمین خان افتخار خان ممدوٹ 1948سے 1950 تک اس عہدہ پر فائز رہے ان کے بعد 1951 تک چوہدری نذیر احمد خان ،1953تک عبدالستار پیر زادہ،1954میاں امین الدین،1955 تک محمد علی بوگرا، 1955میں میجر جنرل سکندر مرزا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے ان کے بعد ان کے پیش رو فیلڈ مارشل محمد ایوب خان 1960تک کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے بعد انہوں نے کرکٹ بورڈ پر ایڈ ہاک لگادی اور جسٹس اے آر کار نیلیس کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنا دیا اور خود پیٹرن چیف بن گئے جسٹس اے آر کار نیلیس 1963تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔ 1969تک سید فدا حسین ، 1972تک آئی اے خان 1977تک عبد الحفیظ کاردار پانچ سال اس عہدہ پر رہے یہ دوسرے آدمی ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ عرصہ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کا اعزاز حاصل رہا۔1978تک چوہدری محمد حسین، 1980تک لیفٹنٹ جنرل ( ر) کے ایم اظہر،1984تک ایئر مارشل ( ر) نور خان چیئرمین رہے اس دوران پاکستان کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ضیاء الحق نے بورڈ پر ایڈ ہاک لگا کر لیفٹنٹ جنرل ( ر) غلام صفدر بٹ کو چیئرمین بنایا جو 1988 تک اس عہدے پر رہے ۔ ان کے بعد 1992 تک لیفٹنٹ جنرل ( ر) زاہد علی اکبر خان ،1994تک جسٹس نسیم حسن شاہ رہے ان کے بعد ایک مرتبہ پھر ایڈ ہاک لگا کر جاوید برکی کو چیئرمین بنایا گیا جو 1995تک رہے ، ان کے بعد 1998تک سید ذوالفقار علی شاہ بخاری اس عہدہ پر فائز رہے ،1999میں خالد محمود کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا 1999میں کرکٹ بورڈ پر ایڈ ہاک لگائی گئی اور اس سال میں کرکٹ بورڈ کے 3 چیئرمین آئے ایڈ ہاک لگانے کے بعد مجیب الرحمن کو چیئرمین بنا یا گیا لیکن چند ماہ بعد ڈاکٹر ظفر الطاف ، اور ان کے بعد لیفٹنٹ جرنل توقیر ضیاء کو چیئرمین بنایا گیا جو 2003 تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔ ان کے استعفیٰ کے بعد شہریار خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا لیکن کھلاڑیوں پر اپنا رعب نہ رکھنے کے باعث ان کے دور میں یونس خان نے کپتان بننے سے انکا ر کر دیا تھا جس پر انہوں نے 2006مین استعفیٰ دیا ۔اس کے بعد ڈاکٹر نسیم اشرف کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا لیکن انہوں نے بھی 18اگست 2008 کواپنے ”باس“پرویز مشرف کے کٹے پر دیکھ کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ماہرین کے مطابق پاکستان کرکٹ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے لوگوں کی فہرست میں نسیم اشرف کا نام بھی شامل ہیں۔پی سی بی کی تاریخ میں7مرتبہ فوجی افسران چیئرمین کے عہدہ پر فائز رہے ان میں تین افسران حاضر سروس تھے جن میں میجر جنرل سکندر مرزا، فیلڈ مارشل محمد ایوب خان اور پرویز مشرف کے دور میں لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیاء سرکاری ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ بورڈ کانظام بھی چلاتے رہے۔
نئے چیئرمین اعجاز بٹ سے تمام لوگوں کو بہت سے توقعات وابستہ ہیں اور سب کا خیال ہے کہ وہ ایک ٹیسٹ کرکٹر ہونے کے ناطے پی سی بی کے نظام کو عمدگی سے چلائیں گے۔اعجاز بٹ نے اپنا چارج سنبھالتے ہی گورے کوچ جیف لاسن کی چھٹی کرانے کافیصلہ کیا ہے اور ممکن ہے کہ کینیڈا میں جاری ایونٹ فوری کے بعد لاسن کو گھر بھیج دیا جائے اور ان کے ساتھ ساتھ کپتان شعیب ملک پر بھی کافی پریشر آگیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے انتظامیہ نے شعیب ملک کو کپتانی سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔بہرحال نئی انتظامیہ جو بھی تبدیلیاں کرے یہ اس کا حق ہے لیکن انہیں میرٹ پر فیصلے کرنے چاہیں اور ماضی کی طرح نااہل لوگوں کو بورڈ سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان کرکٹ کافی مشکلات کا شکار ہے اور حالات بھی اسی بات کا تقاضہ کررہے ہیں کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے پاکستان کرکٹ کے مفاد میں کیا جائے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.