UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری :
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چےئر مین اعجاز بٹ اپنے عہدے کا چارج سبنھال چکے ہیں اور انہوں نے کرکٹ بورڈ کے کرپٹ افسران کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے جس کی وجہ سے بہت سے افسران احتساب کے ڈر سے مستعفی ہوگئے اور کئی بڑے بڑوں کو برطرف کردیا گیا۔اعجاز بٹ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں واضح طور پر بتایا کہ نسیم اشرف اور اس کے حواریوں نے بورڈ کے خزانے کو خالی کرکے چھوڑ دیا ہے اور جب وہ حساب مانگنے پر آئے تو بڑے بڑے افسران نے فائلیں غائب کرنا شروع کردیں اور شفقت نغمی جیسا سینئر بیوروکریٹ کرکٹ بور ڈ کے آفس سے ضروری فائلیں لیکر بھاگ گیا۔اعجاز بٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے دل جیت لیے۔انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں انتہائی سادگی کا مظاہرہ کیا اور اردوزبان کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان کا بھی وسیع استعمال کیا۔ان کی پہلی پریس کانفرنس ماضی میں نسیم اشرف کے دور میں ہونیوالی پریس کانفرنسوں کے مقابلے میں بہت مختلف رہی۔طویل عرصے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا سینٹر میں یہ پہلا موقع تھا جب پریس کانفرنس میں پی سی بی کے سربراہ نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیرہر سوال کا جواب تسلی بخش طریقے سے دیا اور کوئی افرا تفری نظر نہیں آئی۔اعجاز بٹ کا موازنہ اگر انکے پیش رو ڈاکٹر نسیم اشرف سے کیا جائے تو دونوں کے سٹائل اور میڈیا سے بات چیت کرنے کے انداز میں بھی زمین آسمان کا فرق دکھائی دیتا ہے۔ استعفیٰ دینے کے فورا بعد اپنے وطن امریکہ واپس لوٹ جانے والے ڈاکٹر نسیم اشرف ہر پریس کانفرنس میں سوالوں کا جواب دینے سے گھبرایا کرتے تھے اور یہاں تک کہ نیشنل اکیڈمی میں انھوں نے ایک بار پریس کانفرنس کے دوران ہی ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خاتون رپورٹر کے سوال پر برہم ہو کرعورت ذات کے تقدس کو بھی فراموش کر دیا تھا۔ اعجاز بٹ نے اپنی پریس کانفرنس کے آغاز میں کہہ دیا تھا کہ کچھ نہیں چھپائیں گے اور ہر سوال کا جواب دینے کیلئے رات 9بجے تک دستیاب ہیں اسلئے یہ شکوہ کرنا کہ انھوں نے کسی سوال کو نظر انداز کیا یقینی طورپر نا انصافی ہے۔بعض حلقوں کی جانب سے چےئر مین پی سی بی کی عمر کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔انکی عمر 70برس ضرور ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے تک کامیابی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور چلانے والے شہریار خان سے وہ اب بھی 9برس کم عمر ہیں۔ کارو بار حیات میں اصل شے عمر نہیں کارکردگی ہوتی ہے اور پھر عمر رسیدہ ہونا فائلیں چوری کرنے جیسا بڑا جرم نہیں ۔پی سی بی سے ماہانہ آٹھ لاکھ روپے تنخواہ ہڑپ کرنے والے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا اہم دستاویزوت کو غائب کرنا ہر ایک کو بہت معیوب لگا ہے۔اعجاز بٹ نے پریس کانفرنس میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے فائلیں غائب کرنے سمیت ہر معاملے پر جس طرح کھل کر بات کی اور یہاں تک کہ آئی سی سی اجلاس میں سری لنکا اور بنگلہ دیش ایسے ممالک کے پاکستان کی حمایت نہ کرنے کا انکشاف بھی کر دیا ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدلقادر کا یہ کہنا باکل سچ ہے کہ نسیم اشرف دور کا ملبہ اٹھانے میں اعجاز بٹ کو کافی تگ ودو کرنا پڑے گی۔ ڈاکٹر نسیم کے عہد جلیلہ میں جہاں رنگیلا شاہی کا دور دورہ رہا وہیں بے ضابطگیوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ایماندار افسران کے کمروں میں فون ٹیپ کرنے کی بھی نئی ریت پڑی ۔ رنگیلا شاہی میں ایسے ہی مشیروں کی وجہ سے پی سی بی کے اثاثوں میں جون 2007سے31جنوری2008تک صرف سات مہینوں کے مختصر عرصے میں دو ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ڈاکٹر نسیم اشرف کے گورننگ بورڈ میں اعجاز بٹ وہ واحد شخص تھے جو کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہے اور ایک مرتبہ انھوں نے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں تحریری طور پر 31سوالوں کا جواب بھی مانگا تھا ۔ جہاں تک اعجاز بٹ کی ٹیم کا تعلق ہے اس میں پی ایچ اے ، این سی ایچ ڈی یا گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کوئی ملازم شامل نہیں بلکہ سلیم الطاف جیسا معروف کرکٹر اور آزمودہ کار ایڈ منسٹریٹر اور آصف جیسانامور صحافی شامل ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنکی جوانیاں کرکٹ کے میدانوں اور میدانوں سے باہر حق وصداقت کا علم اٹھانے میں گزری ہیں ۔ اعجاز بٹ کو فوری نوعیت کے درپیش چیلنجز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ قومی ٹیم کے اندر سے رنگیلا شاہی کا گندا صاف کرنا شامل ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے چلتے اس سیزن میں اب تک کئی بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں ۔نئے چیئرمین اعجازبٹ سفیدہاتھیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا عہدکرچکے ہیں اوربورڈسے کرپٹ افسران کو فارغ کرنے کی مہم کامیابی سے چل رہی ہے۔یہ بات تسلیم کرلینے میں کوئی قباحت نہیں کہ اعجاز بٹ کرکٹ بورڈکو نسیم اشرف ازم سے پاک کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن یہ فیصلہ کرنا اتنہائی مشکل ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک سمیت دیگر لوگوں کے دلوں میں نسیم اشرف کی فلاسفی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔کیونکہ نسیم اشرف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بھی پاکستان کرکٹ کی جان چھوڑنے کے موڈ میں نہیں ہیں جس کا ثبوت انہوں نے کینیڈا میں ہونیوالے چارملکی ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت سے پیش کردیا ہے۔نسیم اشرف کینیڈا ٹونٹی کپ میں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کے چکرکاٹنے کے ساتھ ساتھ باؤنڈری لائن پر بیٹھے قومی کوچ جیف لاسن اور منیجر طلعت علی کے ساتھ بھی نظر آئے۔ ٹورنٹومیں پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے دی جانیوالی تقاریب میں بھی وہ قومی ٹیم کے ساتھ ایسے جڑے رہے جیسے اب بھی وہ چیئرمین ہی ہوں۔ٹورنٹو میں ہونیوالی تقریبات میں وہ قومی کپتان شعیب ملک اور منیجر طلعت کو طویل لیکچر دیتے رہے۔نسیم اشرف کو پروٹوکول دینے کے انعام میں طلعت علی تو اپنے عہدے سے ہاتھ دھوچکے ہیں لیکن بورڈ نے شعیب ملک کو ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں کپتانی کرنے کا ایک موقع فراہم کردیا ہے مگر اب شعیب ملک کیلئے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف خود نسیم اشرف کے سحرسے نکل آئیں بلکہ ٹیم کے دیگر چند ارکان جن پر نسیم اشرف نے ہمیشہ شفقت کا ہاتھ پھیرا تھا ان کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے کپتان کی تائید کریں کیونکہ نسیم اشرف ازم نے نہ صرف پاکستان کرکٹ کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دیں بلکہ کھلاڑیوں میں جذبہ نام کی چیز بھی ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔سابقہ دور میں سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ ایک طرف سفارشی کھلاڑیوں کو نئے ٹیلنٹ متعارف کرانے کے نام پر ٹیم میں شامل کیا جاتا رہا تو دوسری جانب بنے سنواریں کھلاڑیوں کو ضائع کیا جاتا رہا ۔وطن عزیز کی طرح کرکٹ بورڈ بھی جمہوریت کا سورج طلوح ہوچکا ہے لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ جمہوریت سابقہ آمریت کے مقابلے میں کتنا سودمند ثابت ہوتی ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.