UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> نااہل سیاستدانوں سے تنگ،یونس نے پھر کپتانی چھوڑدی

اعجازوسیم باکھری :
آخروہی ہوا جس کا ڈر تھا ،کرپٹ سیاستدانوں کے سامنے پیش ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تاہم پی سی بی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا ، ایک بار استعفیٰ مسترد ہونے پر یونس نے دوسری بار استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو پیش کردیا ۔یونس نے استعفیٰ دیتے وقت کہاکہ ”وہ جان کی بازی لڑا کر کھیلے ، ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتا اور چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل تک پہنچے ، بجائے کہ ہماری کارکردگی کو سہراہا جائے ہم پر ہمارے اپنے ہی لوگ میچ فکسنگ کا الزاما ت لگارہے ہیں ۔یونس کے احتجاجاً مستعفی ہونے پر ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بحران کا شکار ہوگئی ہے اور جو معاملات بڑی مشکل سے سلجھائے تھے دوبارہ انہی میں الجھنا پڑا جس سے ملکی کرکٹ نہ صرف بدنام ہورہی ہے بلکہ کھلاڑیوں کے جذبات بھی مجروع ہورہے ہیں اوران واقعات سے اُن کا مورال بھی ڈاؤن ہوگا جس سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوگی لیکن ہمارے نااہل اور جاہل سیاستدان ہیں کہ انہیں کسی بھی چیز کی سمجھ ہی نہیں ہے ، وہ نجانے کس نشے میں مست ہیں ، جومنہ میں آتا ہے بغیر سوچے سمجھے بول دیا جاتا ہے اور بعد میں معاملات خراب ہونے پر بجائے ہوش سے کام لینے کے جوش کے ساتھ کام لیا جاتا ہے جس سے معاملات میں اس حد تک بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے کہ وسیع پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کو اس نقصان کی نہ تو فکر ہوتی ہے اور نہ ہی وہ ”بونگیاں “مارنے سے باز آتے ہیں ۔
یونس خان کے استعفیٰ سے ملک بھر لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پا ک رکھنا چاہئے اور قائمہ کمیٹی کو اختیار نہیں ہونا چاہئے کہ وہ کھلاڑیوں یا کپتان کو بلا کر تفتیش کرنا شروع ہوکردے ۔دنیا ئے سپورٹس میں ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا کہ ٹیم کی شکست پر کپتان یا کھلاڑیوں یا کوچ کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے سوال جواب کیا جائے ۔بدقسمتی سے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں منفرد واقعات پیش آنا معمولی سی چیز ہوکر رہ گئی ہے ۔یہ واحدملک ہے جہاں کرپٹ اور چو ر لٹیرے اقتدار پر قابض ہیں ، نااہل لوگوں کو اُن کے سوچ اور اہلیت سے کہیں بڑی وزارتیں دی ہوئی ہیں ، یہ واحدملک ہے جہاں انسانی خون برائلر مرغیوں کے خون سے بھی کم اہمیت رکھتا ہے ، یہ واحد ملک ہے جہاں لوگ آٹے کے حصول کیلئے قطار میں کھڑے کھڑے اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں ، یہاں بم دھماکے ایسے ہوتے ہیں جیسے یہ ہمارا قومی کھیل ہوکہ مغربی بارڈر سے لیکر مشرقی بارڈر تک ہرشہر ہرچوراہے پر بلاجھک کھیلا جاتا ہے۔ایک طرف لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں دوسری جانب حکومت میں بیٹھے لوگ اپنی زندگی شاہانہ طرز پر گزارہے ہیں ، امیر اور غریب میں اتنا فرق ہوگیا ہے کہ اب تو لوگوں کے چہروں سے صاف جھلکتا ہے کہ یہ کیسی خوراک کھاتا ہے اور یہ اس نے کیسی خوراک کھائی ہوئی ہے ۔یہاں لوگ بم دھماکوں سے تنگ ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر 50سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس سے پورے ملک کی فضا سوگوار ہے ،یہاں عوام کی خوشی کا ایک ہی ذریعہ کرکٹ ہے اوراگر ایک بار ٹیم ہار جائے تو کپتان اور کوچ کو نااہل سیاستدانوں کے سامنے پیش کردیا جاتا ہے ، میری نظرمیں اس سے بڑی ناانصافی ، جہالت اور قابل افسوسناک اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔میرے گزشتہ آرٹیکل ”نااہل سیاستدان “پر بہت سے دوستوں نے اپنی رائے میں لکھا کہ مجھے مایوسی نہیں پھیلنی چاہئے ۔
میرے دوست :اگر برے کو برا نہ کہا جائے توبرائی میں کمی نہیں اضافہ ہوتا ہے ۔اگر ہم لوگ غلط کو غلط کہیں گے تو اس سے غلطیاں کرنے والا احتیاط برتے گا کیونکہ اسے معلوم ہوگا کہ میرے کارناموں سے قوم آگاہ ہے تو اسے کبھی نہ کبھی شرم آہی جائے گی ،مایوسی قلم چلانے والے نہیں بلکہ اقتدار اعلیٰ میں بیٹھے لوگ نہ صرف عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں بلکہ ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں ،ہم تو اپنے قلم سے وہ واقعات درج کرتے ہیں جو پیش آرہے ہوتے ہیں ، اگر حکومت اور سیاستدان اچھا کام کریں تو ہم ان کی تعریف بھی کرینگے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ یہاں سب برا ہورہاہے،یہاں عوام کو صرف کرکٹ ٹیم کی جانب سے خوشی ملنے کی توقع تھی وہ بھی ہمارے سیاستدانوں نے اپنی نااہلی سے مستقبل کیلئے مشکل بنا دی ہے ۔چیمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا کھیل ہم سب نے دیکھا جہاں بھارت کو پاکستان نے شکست دی اور آسٹریلیا کے میچ میں آخری بال پر شکست ہوئی، سیمی فائنل میں بیٹنگ ناکام ہوئی اور یہ کوئی نئی بات نہیں تھی ، امپائروں کے فیصلے ہم سب کے سامنے ہیں کہ جس طرح سائمن ٹفل نے غلط فیصلے دئیے لہذا کوئی بھی دانشمند آدمی اور باشعور یہ کہنے کی جرات نہیں کریگا کہ ٹیم نے میچ فکس کیے ہوئے تھے ، یہ بیانات ہمارے بھولے سیاستدان ہی دے سکتے ہیں جن پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یونس خان نے کپتانی چھوڑ دی ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کپتان عمران خان سے جب اس بارے میں رائے لی گئی تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ ”اگر یونس کی جگہ میں ہوتا تو جمشید دستی کی شکل دیکھتے ہی اس پر تھپڑوں کی بارش کردیتا ، سیاستدانوں کو کیا پتہ کرکٹ کس جانور کانام ہے“۔عمران خان نے کہاکہ یونس خان نے جوکیا ایک غیرت مند اور ایماندار کپتان کو ایسا ہی کرنا چاہئے تھا ، ہم سب لوگ عمران کی بات اور یونس خان کے اقدام کو درست قرار دیتے ہیں کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی جو اپنے ملک کیلئے کھیل رہا ہوتا ہے جب وہ بیگنا ہ ہوتا ہے اور اس پر بلاوجہ الزام لگایا جائے تو اُسے دکھ ہوتا ہے ۔پاکستانی ٹیم نے چیمپئنزٹرافی میں عمدہ کھیل پیش کیا جس پر انگلیاں اٹھانا ”جہالت “ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ ہرچیز کو اپنی نظرسے نہ دیکھے کیونکہ کرکٹ میں ملک کیلئے کھیلا جاتا ہے اور سیاست میں اپنے بنک اکاؤنٹ چمکائے جاتے ہیں لہذا خدارا ،ملک کی بدنامی سے گریز کیا جائے اوراس طرح کھلاڑیوں اور کپتانوں کو اسمبلی میں بلا کر ذلیل و رسوا کرنے کی بجائے ملک لوٹنے والوں سے سوال جواب کیا جائے کیونکہ یہ صرف کرکٹ ٹیم ہے جس کی کامیابی پر پورے ملک کو خوشی نصیب ہوتی ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.