UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو اُس کی ہوم سیریز کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹونٹی ٹونٹی میچزمیں شکست دیکر ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں افریقی ٹیم نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرکے ٹونٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی۔ پہلے ٹونٹی میچ کی طرح دوسرے معرکے میں بھی پاکستانی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوئی اور کوئی ایک بیٹسمین بھی توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا، وہی آؤٹ ہونے کے پرانے انداز اور پریشر میں ہاتھ پاؤں پھول جانے والے واقعات بار بار دوہرائے گئے اور بظاہر یوں لگ رہا تھا کہ جیسے ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہو۔ دونوں میچز میں سب سے اہم بات یہ محسوس کی گئی کہ ٹیم میں جیت کا جذبہ نظر نہیں آیا اور یہ جذبہ شاید تنازعات کیو جہ سے ختم ہوگیا ہے یا جنون کی شکل اختیار کرنے میں وقت لگے گا لیکن جو بھی ہے جوش کا فقدان واضح نظر آیا۔
پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ٹونٹی ٹونٹی کی مضبوط ترین ٹیم ہے، یہ ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ میں کسی بھی حریف کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے ۔یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار ریکارڈ ہے اور پاکستان ان حالیہ دو ٹونٹی ٹونٹی میچز سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف دو میچز جیت چکا تھا اور دونوں میچز 2009ء اور 10ء کے ورلڈکپ مقابلوں میں جیتے۔تاہم حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اس لیے زیادہ محسوس ہورہی ہے کیونکہ ابھی چند دن پہلے تمام کھلاڑی ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھرپور تیاری کے ساتھ یواے ای روانہ ہوئے لیکن انٹرنیشنل ایرینا میں کھلاڑیوں کا بری طرح فلاپ ہونا آسانی سے ہضم نہیں ہورہا۔شاہ زیب حسن کی ہی دیکھ لیں، وہ پہلے ٹونٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن کراچی ڈولفنز کی جانب سے فیصل بینک ٹونٹی ٹونٹی کپ میں سنچری کرنے اور حریف باؤلرز کی چھکے چھڑانے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے فوری طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے لیکن گرین شرٹ پہنتے ہی وہ شارٹ کھیلنا تو درکار وکٹ پر کھڑا ہونا بھی بھول گئے۔ عمران فرحت کی کارکردگی پر کیا بات کی جائے ان کوتو سلیکشن پر ہی سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے کہ انہیں انگلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا لیکن حیران کن طور پر وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم میں واپس آگئے ۔سفارش پر ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود وہ اپنے سسر اور رکن سلیکٹر محمد الیاس کی لاج نہ رکھ سکے۔
شعیب اختر کی کارکردگی کواس لیے خراب کہا جاسکتا ہے کہ اُس نے کم ٹارگٹ کے سامنے جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو پریشان نہیں کیا ،حالانکہ دونوں میچز میں پاکستان نے یکساں ٹارگٹ دیا اورہربار توقع تھی کہ باؤلرز کچھ کرینگے لیکن عمرگل سمیت شعیب اختر بھی کچھ نہ کرسکے جبکہ ان کے برعکس جنوبی افریقی باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کیلئے رنز کا حصول مشکل بنائے رکھا۔ دونوں ٹونٹی ٹونٹی میچز میں سب سے بری کارکردگی کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے کیونکہ بطور کپتان انہوں نے لاپرواہی کی ساری حدیں عبور کرلیں ، کپتان ہونے کے ناطے انہیں وکٹ پر رکنا چاہئے تھا اور دیکھ بھال کر شارٹس کھیلنی چاہیں تھیں لیکن موصوف آج بھی کم عمری میں جس طرح مار دھاڑ کیا کرتے تھے اُسی سٹائل کو اپنائے ہوئے ہیں حالانکہ انہیں اب سمجھ جانا چاہئے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور کپتان کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی سیریزمیں شکست کے بعد اختتامی تقریب میں رمیض راجہ کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے شاہد آفریدی نے بری الزمہ ہونے کی کوشش تو کی لیکن انہیں عملی طور پر اپنی غلطیوں پر قابوپانا ہوگا کیونکہ انتہائی مشکل حالات میں جب ٹیم کو کسی ایسے بیٹسمین کی ضرورت ہو جوسکور بورڈ متحرک رکنے کے ساتھ ساتھ وکٹ پر قیام بھی کرے۔اس کیلئے شاہد آفریدی سب سے آئیڈیل بیٹسمین تھے لیکن ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں اپنے علاقائی پٹھان بھائیوں کے نعروں نے انہیں اس قدر جذباتی کردیا کہ وہ مسلسل دونوں میچز میں اپنی ذمہ داری کو بھول بیٹھے اور ایک ناتجربہ کار بیٹسمین کی طرح کمزور شارٹس پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بہرحال: ٹونٹی ٹونٹی سیریز میں تو پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے اوراب ون ڈے سیریز شروع ہونے جارہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہئے اور اس اہم ٹاسک کیلئے ٹیم کویونس خان کی بھی خدمات حاصل ہونگی اوردیکھنا ہوگا کہ وہ ٹیم کیلئے کس حد تک نیک شگون ثابت ہوتے ہیں اور پوری ٹیم کیلئے بھی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے سیریز ایک بہت بڑا اورمشکل چیلنج ہے اور دیکھنا ہوگاپاکستانی ٹیم کم بیک کرتی ہے یا مزید بیک پر چلی جاتی ہے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.