UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو شکست، ایک اور سیریز کا افسوسناک اختتام

اعجازوسیم باکھری:
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں 57رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز 3-2سے جیت لی ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 318رنز کاہدف دیا جواب میں پاکستانی ٹیم 260رنز سکی۔ فائنل میچ میں قومی ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی البتہ بیٹنگ میں اوپنرز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مڈل آرڈرمیں عمراکمل جنہیں ذوالقرنین حیدرکی غیرموجودگی میں مجبوری کے عالم میں کھلایا گیا نے شاندار60رنز بنائے جبکہ عبدالرزاق نے 37رنز سکور کیے۔ پاکستانی شائقین کو توقع تھی کہ پاکستان جنوبی افریقہ کوتاریخ میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں ہرانے میں کامیاب ہوگا تاہم میچ کے آغاز سے قبل وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر کی پراسرار گمشدگی نے نیا تنازع کھڑا کردیا جس نے میچ کی یاد ہی بھلا دی۔
حسب معمول ماضی کی طرح اس بار بھی ون ڈے سیریز کے اختتام سے قبل نئے تنازع نے پاکستان کرکٹ کے درودیوار ہلادئیے، جس کا اثر فائنل کھیلنے والی پاکستانی ٹیم پر پڑا اور اچھی فارم میں ہونے کے باوجود پاکستان ون ڈے سیریز کے فائنل میں شکست کھاگیا۔لاہورماڈل ٹاؤن لنک روڈ میں رہائش پذیر وکٹ کیپربیٹسمین ذوالقرنین حیدر کے کیرئیر کی یہ پہلی ون ڈے سیریز تھی اس سے پہلے وہ صرف پاکستان کیلئے انگلینڈکیخلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے تھے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنے ڈبیو کے موقع پر ذوالقرنین حیدر نے88رنز کی شاندار اننگز کھیل کر عالمی شہرت حاصل کی تھی تاہم میچ کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ایک معمولی انجری کے باعث اُسے پاکستان واپسی کا ٹکٹ تھما دیاگیا۔ لاہور واپس آنے پر میں انٹرویو کی غرض سے ذوالقرنین کے گھر گیا اورہم لوگ تین گھنٹے کرکٹ کے معاملات پر گفتگو کرتے رہے ، اس دوران بہت سی ایسی باتیں اور انکشافات تھے جنہیں میں یہاں درج کرنے سے قاصرہوں کیونکہ وہ خود ایسی چیزوں کو سامنے نہیں لانا چاہتا تھا۔تاہم اُس نے واضح الفاظ میں یہ ضرور کہا کہ کچھ لوگ اُسے ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہتے اور جودوسرے کیلئے گڑھا کھودتا ہے بعد میں خود اُسی میں گرتا ہے اور بعد میں یہ بات حقیقت کے روپ میں بھی سامنے آئی کہ ذوالقرنین کو ٹیم سے نکالنے والے خود دنیا کے سامنے رسواہوئے۔ کامران اکمل چونکہ یواے ای سیریز سے قبل زخمی تھے ان کی جگہ ذوالقرنین حیدرکو ٹیم میں شامل کیا گیا اور وہ ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم کے ساتھ یواے ای روانہ ہوگیا جہاں اس نے دو ٹونٹی ٹونٹی اورچار ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بدقسمتی سے کامران اکمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم ہوچکے ہیں کیونکہ آئی سی سی کی ہدایات پر پی سی بی دانش کنیریا اورکامران اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے سے قاصر ہے ۔لہذا ذوالقرنین کا مستقبل روشن لگ رہا تھا لیکن پانچویں اورآخری ون ڈے میچ سے قبل اس کا اچانک ٹیم ہوٹل سے نکل جانا کسی کے سمجھ میں نہیں آیا اور اس واقع نے وہ سب کچھ جوٹھیک چل رہا تھا اسے تبدیل کردیا۔ ذوالقرنین حیدر نے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کو انتہائی مشکل حالات میں کامیابی دلائی گوکہ اس میچ میں اس نے زیادہ رنز سکور نہیں کیے مگر شدید اضطرابی صورتحال میں وننگ شارٹ کھیلنا بھی معنی رکھتا ہے لہذا چوتھے میچ میں پاکستان کی جیت اُسی کی مرہون منت تھی۔
پیرکے روز صبح 5:30پر نمازکے بعد ذوالقرنین حیدر ٹیم ہوٹل سے نکل رہے تھے تو اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ وہ رشتے داروں سے ملنے کیلئے جارہا ہے۔کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں وہ شاہد آفریدی سے بھی ملے ۔ ہوٹل سے نکلنے کے بعد ذوالقرنین حیدر فیس بک پر آن لائن آئے اور اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جس میں درج کیا کہ ”وہ پاکستانی ٹیم چھوڑ کر جارہے ہیں ،کیونکہ چوتھا میچ جتوانے پر مجھے کسی ایک آدمی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں“۔ ذوالقرنین نے جب یہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا تو اس وقت میں میرے لیپ ٹاپ فیس بک اوپن تھی، یہ سٹیٹس دیکھنے کے بعد میں نے چیٹ روم اوپن کیا تو وہ آن لائن بیٹھے تھے ۔ میں نے سوال کیا کہ ”کیا ہوا“اُس نے جواب میں وہی الفاظ کاپی کرکے مجھے بھیجے اور کچھ دیرتک رابطہ کرنے کاکہا لیکن اس کے بعد نہ تو وہ آن لائن آئے اور نہ ہی ان کا موبائل نمبرملا جبکہ لندن پہنچنے کے بعد بھی ہم ان کے موبائل پر مسلسل ٹرائی کررہے ہیں لیکن تاحال انہوں نے نمبربند رکھا ہوا ہے۔ ذوالقرنین نے بعد کچھ دوستوں کو میسج کیے جس میں کہاکہ وہ انگلینڈ جارہے ہیں ان کے گھروالوں کو سیکورٹی دی جائے۔ذوالقرنین حیدر کی پراسرار گمشدگی نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ہے جس میں نمایاں میچ جتوانے پر مارنے کی دھمکی ہے ۔بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ذوالقرنین نے یہ سب کچھ لندن میں سیاسی پناہ لینے کیلئے ڈراما رچایا لیکن ذہن یہ منانے کو تیار نہیں ہے کیونکہ ایک انٹرنیشنل کرکٹر کو جس نے اپنی کرکٹ کا آغاز بھی انگلینڈ میں کیا ہو اس سے سیاسی پناہ کی کیا ضرورت ہے؟یقینا ذوالقرنین کے اس اقدام کے پیچھے ایک بہت بڑا راز پوشیدہ ہے اور توقع یہی ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک بار پھر میچ فکسنگ کی دلدل میں پھنس گئی ہے۔ ذوالقرنین حیدر نے اگر ٹیم کو چھوڑنا بھی تھا تو چوتھا میچ جمعہ کے روز ختم ہوا تو وہ ہفتہ اور اتوار کے روز کیوں نہیں غائب ہوئے حالانکہ انہیں دو دن قبل ہوٹل میں دیر سے آنے پر دو دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پانچ سو درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا ۔ آخر پیر کے روز جس دن فائنل میچ تھا اُسی دن الصبح اُسے کس مجبوری کے تحت ہوٹل سے نکلنا پڑا؟ٹیم کے ہررکن کا پاسپورٹ منیجر کے پاس ہوتا ہے ،انتخاب عالم اُسے سم کارڈ کیلئے پاسپورٹ دینے کے بعد واپس لینا کیوں بھول گئے ؟اگر کسی کھلاڑی کو دھمکی دی گئی تھی تو ٹیم مینجمنٹ کیا سو رہی تھی ؟ذوالقرنین نے اگر مینجمنٹ کو آگاہ نہیں کیا تو کیوں نہیں کیا ؟ جب بھی ذوالقرنین نے اچھی کارکردگی پیش کی تو اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟کیا ذوالقرنین میں خرابی ہے یا ٹیم کے دوسرے لوگ ٹھیک نہیں ہیں؟یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی دینا ہوگا اور ذوالقرنین کو بھی ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.