UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ابوظہبی ٹیسٹ ڈرا،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز ہار جیت کے بغیر ختم

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیااوریوں دو میچوں کی سیریز بھی ہار جیت کے بغیراختتام پذیر ہوگئی ہے۔ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے آخری روز جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز چاروکٹوں پر173رنز کے ساتھ آغاز کیا اور سکورکو203تک پہنچا کراننگز ڈیکلیئر کر دی اور پاکستان کو فتح کیلئے 82اوورز میں 354رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب کیلئے پر اعتماد آغاز کیا اوردونوں اوپنر توفیق عمراورمحمد حفیظ نے66رنز کی بنیاد فراہم کی لیکن اسی 66کے مجموعی سکور پرجنوبی افریقی بولرز نے خطر ناک انداز میں پاکستان کی 3وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی کیمپ میں سناٹا طاری کردیا اور اس وقت بظاہریوں لگ رہا تھا کہ جیسے پاکستان میچ میں شکست کھاجائیگا لیکن اس موقع پر کپتان مصباح الحق58 نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اورآوٴٹ ہو ئے بغیر پاکستان کو مزید کسی پریشانی سے بچائے رکھا جبکہ اظہر علی نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے135گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے 28رن کی اننگز کھیلی اور نا قابل شکست رہے ۔اظہرعلی اور مصباح الحق نے مشکل حالات میں اپنی ٹیم کو سہارا فراہم کیا اور ایک یقینی شکست سے محفوظ رکھا ۔ اس سیریز میں مصباح الحق نے اپنی قائدانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے لگاتار دونوں ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیم کو کامیابی سے دور رکھا،پہلے ٹیسٹ میں بھی آخری روز مصباح الحق نے یونس خان کے ساتھ ملکر افریقی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی مصباح الحق نے 66رنز پر تین قیمتی وکٹیں گرنے کے بعد اپنی ٹیم کو سہارا فراہم کیا اور اظہرعلی کے ساتھ افریقی باؤلرز کے ہرحربے کو ناکام بنایا ۔ مصباح الحق کی طرح اظہرعلی کیلئے بھی یہ سیریز کافی اچھی رہی اور وہ ایک میچوربیٹسمین کے روپ میں نظر آئے جبکہ توفیق عمرنے بھی اپنا انتخاب درست ثابت کیا اور وہ نئی بال کے سامنے عمدگی سے بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرتے رہے جبکہ بولنگ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان اور تنویر احمد کی کارکردگی متاثر کن رہی۔عبدالرحمان نے آخری ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کی اور بولنگ میں بھی وہ افریقی بیٹسمینوں کیلئے وبال بنے رہے ۔ بالخصوص ہاشم آملا جیسے ان فارم بیٹسمین کو رحمان کو کھیلتے ہوئے دشواری پیش آئی ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد کیلئے آخری ٹیسٹ یادگار ثابت ہوا ، وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 205ویں کھلاڑی بنے اور ڈبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹ لیکر ماہرین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ۔ تنویر احمد نے گوکہ 32سال کی عمرمیں ڈبیو کیا لیکن اپنی سپیڈ ،سوئنگ اور کوالٹی کی وجہ سے وہ قومی ٹیم کی ضرورت بن گئے ہیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں اسد شفیق کو بھی ٹیسٹ کیپ دی گئی ، اسد نے میچ کی صرف پہلی اننگز میں بیٹنگ کی اور 10چوکوں کی مدد سے 61رنز بنائے اور ثابت کیا کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی قابل اعتبار بیٹسمین کے طور پر اپنی جگہ بناسکتے ہیں ، اس سیریز میں کامران کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی عدنان اکمل کو بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ کیپ دی گئی تاہم عدنان کامران اکمل کی طرح بیٹنگ میں جوہر دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن بطور کیپر ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرکو278رن کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ اور دونوں ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنانے پر جیک کیلس کو مین آف دی سیریز قرار دیاگیا۔
یواے ای میں ہونیوالی ہوم سیریز خیرو آفیت سے اختتام پذیرہوگئی ہے اور ایک طویل عرصہ بعد پاکستان کی ٹیسٹ سیریز بغیر تنازعات کے ختم ہوئی ۔گوکہ ہوم سیریز میں پاکستان کو کامیابی نہیں ملی ، پہلے ٹونٹی ٹونٹی اور بعدازاں ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی لیکن پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کرکٹ کھیلی اور شائقین کو زبردست تفریح فراہم کی۔ ون ڈے سیریز میں عبدالرزاق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ٹیسٹ سیریز میں بھی بلے بازوں نے متاثر کن کھیل پیش کرکے دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کو فتح سے محروم رکھاجبکہ ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھی بہترین تیاری کا موقع ملا اور چند نئے کھلاڑیوں نے بھی عمدہ پرفارم کرکے اپنا ٹیلنٹ شوکیا ۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے پہلے اپنی آخری بڑی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کے دورے پر دسمبرکے آخری ہفتے میں روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم تین ٹونٹی انٹرنیشنل ، چھ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ ورلڈکپ میں چونکہ کم عرصہ رہ گیا ہے اور پاکستان کے پاس اب زیادہ تجربات کرنے کا وقت نہیں رہا ، مینجمنٹ کو چاہیے کہ میگاایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کا ایک پول بناکر اُسے زیادہ سے زیادہ آزمایا جائے تاکہ ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم ایک مضبوط ٹیم بن سکے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.