UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ایشزسیریزپہلا ٹیسٹ ڈرا، رکی پونٹنگ شدید تنقید کی زد میں

اعجازوسیم باکھری:
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی ایشز سیریز کا آغاز ہوچکا ہے اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا لیکن انگلش بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرکے نہ صرف رکی پونٹنگ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا بلکہ بقیہ میچز کیلئے بھی اپنے خطرناک عزائم ظاہرکرکے آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن کوبھی کمزورکردیاہے۔برسبین کے تاریخی گابا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایشزٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلش بیٹسمینوں نے آسٹریلوی باؤلرز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور حیران کن طور پر صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 517رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرکے پونٹنگ کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
ایشزسیریز 2010ء کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا اور پونٹنگ کی جانب سے دعوے کیے گئے کہ انگلش ٹیم ماضی کی طرح آسٹریلوی سرزمین پر جیت کی حسرت دل میں لیے واپس لوٹ جائے گی اور انہیں یہاں بری طرح منہ کی کھانی پڑے گی لیکن گابا ٹیسٹ کے ڈرا ہونے پر نہ صرف آسٹریلوی میڈیا اپنے رائے بدلنے پر مجبور ہوگیا بلکہ پونٹنگ جوکل تک انگلش ٹیم کو ہدف تنقید بنارہے تھے خود تنقید توپوں کی زد میں آگئے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا نے گابا ٹیسٹ کے نتائج کو انگلینڈ کے حق میں قرار دیتے ہوئے رکی پونٹنگ کو ایشز تاریخ کا سب سے کمزور اور قابلیت سے عاری کپتان قرار دیا ہے جبکہ سابق کرکٹرزاورمبصرین نے بھی میڈیا کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے آسٹریلیا کی ہوم گراؤنڈز پر 24سال بعد سیریز میں شکست کی پیشگوئی کردی ہے حالانکہ ابھی چار ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔ مبصرین کے مطابق انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی باؤلرز نے کلب لیول کی بولنگ کی جبکہ کپتان رکی پونٹنگ کا کردار ایک بے بس کپتان جیسا نظرآیا ، وہ گراؤنڈ میں بطور کپتان نہیں بلکہ ایک فیلڈرز کی حیثیت سے موجود رہے کیونکہ 517رنز کے عوض اُس کی ٹیم کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی جوکہ آسٹریلوی بولنگ کے شایان شان میں نہیں ہے۔ انگلینڈ نے جب دوسری اننگز شروع کی تو انہیں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی 221رنز کی لیڈپوری کرنا تھی اور بظاہریوں لگ رہا تھا کہ جیسے انگلش بیٹسمین پہلی اننگز کی طرح اس بار بھی لڑکھڑا جائیں گے لیکن کپتان اینڈریوسٹراؤس اور نوجوان اوپنربیٹسمین السٹرکک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 188رنز بنائے ، گابا گراؤنڈ میں یہ انگلش اوپنرز کا بہترین اوپننگ سٹینڈ تھا ۔ سٹراؤس 110رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ جانتھن ٹروٹ وکٹ پر آئے اور انہوں نے کک کا بھرپور ساتھ دیا اور ناقابل شکست 135رنز کی اننگز کھیلی جبکہ السٹرکک نے آسٹریلوی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور انہوں نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 235رنز بنائے۔ رکی پونٹنگ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی کمزریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے میچ کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال پر اعتراضات اٹھائے کیونکہ برسبین ٹیسٹ میں ری ویو سسٹم کے بیشتر فیصلے آسٹریلوی ٹیم کیخلاف ہوئے جس پر پونٹنگ سخت نالاں تھے ، حتیٰ کہ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز شروع کی تو پہلی ہی گیند پر سٹراؤس کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی جسے امپائرنے رد کردیا تاہم پونٹنگ نے ری ویو سسٹم کی مدد لینے کا فیصلہ کیا مگر انہیں ناکامی ہوئی ، اگر وہاں فیصلہ آسٹریلیا کے حق میں ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ پونٹنگ کی جانب سے ری ویو سسٹم کیخلاف بیان بازی کرنے پر بھی آسٹریلوی میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایاہے کیونکہ ری ویو سسٹم سے جانبداری کا عنصر کم ہوجاتا ہے لیکن پونٹنگ نے اس سسٹم پر تنقید کی جس کی وجہ سے وہ خود تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
قارئین کی معلومات میں اضافے کیلئے ایشز سیریز کے ریکارڈ کا مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔
دنیائے کرکٹ میں ایشز مقابلوں کی تاریخ انتہائی پرانی ہے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ہردوسال بعد ہونیوالی یہ تاریخی ٹیسٹ سیریز کسی جنگ سے کم نہیں ہوتی۔ اس دفعہ ایشز سیریز آسٹریلیا کے سبزہ زاروں اور تاریخی کرکٹ میدانوں پرکھیلی جارہی ہے ۔انگلینڈ نے 2009ء کی سیریز میں اپنے ہوم گراؤنڈز پر آسٹریلیا کو شکست دی تھی اور اس بار آسٹریلیا میزبان ہے اور توقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز کا فائدہ اٹھاکر ایشز راکھ پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہے گا تاہم پہلے ٹیسٹ میں انگلش بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا اور سیریزکے بقیہ میچز میں سخت مقابلے کی توقع ہے ۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین اب تک65ایشز سیریز منعقدہوچکی ہیں جن میں سے 31میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ 29مرتبہ ایشزراکھ انگلش سرزمین کی زینت بنی۔دونوں ممالک کے مابین اب تک کل305ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں 122آسٹریلیا اور97انگلینڈ نے جیتے جبکہ 86میچز ڈرا ہوئے۔اعدادوشمار کے حساب سے آسٹریلوی سرزمین پر کھیلے گئے 152ٹیسٹ میچوں میں 76میزبان ٹیم اور53مہمان ٹیم نے جیتے جبکہ 23مقابلے ہارجیت کے بغیر ختم ہوئے۔انگلش سرزمین پر کھیلے گئے 153ٹیسٹ مقابلوں میں 46میں آسٹریلیا اور 44میں میزبان انگلینڈ فاتح ٹھہرا جبکہ 63میچز ڈرا ہوئے۔انگلینڈ میں اب تک 33مرتبہ ایشز سیریز ہوچکی ہے جبکہ آسٹریلیا بھی 33ویں بار ایشز کی میزبانی کررہا ہے ۔آسٹریلیا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر 17مرتبہ یہ راکھ جیتی جبکہ 13مرتبہ انگلینڈ نے آسٹریلوی سرزمین پر فتح کے جھنڈے گاڑے اور دومربتہ سیریز کا فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ انگلش سرزمین پر کھیلی گئی 33سیریز میں سے میزبان ٹیم نے 16اور آسٹریلیا نے 14بار ٹرافی جیتی اور تین مرتبہ سیریزڈرا ہوئی۔ایشز قوانین کے مطابق اگر سیریز ڈرا ہوجاتی ہے تو دفاعی چیمپئن ٹیم راکھ اپنے پاس رکھنے کی حقدار ہوتی ہے آسٹریلوی ٹیم اب تک 4مربتہ سیریز ڈراہونے کی صورت میں ٹرافی اپنے پاس رکھنے کی حقدار ٹھہری، پہلی بار1938ء،62ء،65ء اور 1968ء میں آسٹریلیا نے سیریز کی برابری پر ٹرافی اپنے پاس رکھی جبکہ انگلش ٹیم کو محض ایک بار1972ء میں سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں ٹرافی پر قبضہ برقرار رکھنے کا موقع ملا۔ایشز سیریز عموماً پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوتی ہے لیکن 1938ء اور75ء کی سیریز چارچار میچز پر مشتمل تھی جبکہ آٹھ مرتبہ یہ سیریز چھ ٹیسٹ میچز پر مشتمل تھی۔ایشز کی تاریخ میں اب تک آسٹریلیا کی جانب سے 268سنچریاں سکورہوئیں ہیں جبکہ 23 ڈبل سنچریاں بنیں۔انگلینڈ کے بیٹسمین اب تک ایشزمقابلوں میں 214سنچریاں اور 10ڈبل سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔ایشز مقابلوں میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سرڈان بریڈ مین کے پاس موجود ہے انہوں نے 5028رنز بنائے جبکہ بولنگ میں شین وارن ایشزمقابلوں میں سب سے زیادہ 195وکٹیں لینے والے نمایاں باؤلر ہیں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.