UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
کرکٹ ورلڈکپ2011ء کی آمد آمد ہے جس کیلئے تمام ٹیموں نے تیاری جبکہ اُن کے بورڈز حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے لیکن نہ تو پاکستانی ٹیم نے تیاری کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی کرکٹ بورڈ نے حکمت عملی مرتب کی ہے۔ جوں جوں میگاایونٹ قریب آتا جارہا ہے پاکستان کرکٹ کے مسائل میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور بورڈ انتظامیہ بجائے حالات کو ٹھیک کرکے اپنی سمت کا تعین کرے وہ حقائق سے آنکھیں چرانے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں مصروف عمل ہیں۔ پی سی بی کے عہدیداروں کے پاس اتناوقت نہیں کہ وہ ورلڈکپ کیلئے کوئی حکمت عملی ترتیب دیں یا کھلاڑیوں کا ایک پول بنا کر اس پر توجہ دیں۔ کپتان شاہد آفریدی گزشتہ دوماہ سے باربار کہتے چلے آرہے ہیں کہ ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کا ایک گروپ پہلے ہی سے تشکیل دیدیا جائے تاکہ کوچنگ سٹاف ان پر محنت کرسکے اور کھلاڑیوں کو بھی اس بات کا ادراک ہو کہ انہوں نے ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنی ہے تو اپنی خامیوں کو دورکریں۔ گوکہ حتمی ٹیم کے اعلان سے قبل آئی سی سی کو30ناموں کی فہرست دینی ہوتی ہے لیکن اس کاغذی کارروائی سے قبل بورڈ یہ تو کرسکتا ہے کہ حتمی کھلاڑیوں کا ایک پول بنا کر انہیں اعتماد دیا جائے کیونکہ پاکستان میں ہرکھلاڑی پرڈراپ ہونے کی تلوار ہمیشہ لٹکی رہتی ہے ، لہذا اس ذہنی اذیت سے بچانے کیلئے کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دینا ناگزیر ہوچکا ہے جس کا مطالبہ کئی ہفتوں سے شاہد آفریدی کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ کی بدقسمتی دیکھئے کہ ہمیشہ جب بھی کوئی بڑا ایونٹ آتا ہے تو آپس میں اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں جس سے براہ راست ٹیم کو نقصان پہنچتا ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی سلیکشن پر ایک بڑا تنازع بحران کی شکل اختیار کررہا ہے جس میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن خان اور رکن سلیکٹر محمد الیاس کی آپس میں رنجش ہے اور پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ خاموش تماشائی کا کردار نبھارہے ہیں ۔ محمد الیاس ورلڈکپ سکواڈ میں باصلاحیت اور اہل کھلاڑیوں کی شمولیت چاہتے ہیں جبکہ محسن خان پریشر گروپ کے ہاتھوں یرغمال بن کر نااہل کھلاڑیوں کو نوازانے کا شوق رکھتے ہیں جن میں فواد عالم نمایاں ہیں اور فواد عالم کی وجہ سے محمد الیاس نے ناراض ہوکر استعفیٰ دیا جسے اعجازبٹ نے قبول کرنے سے انکار کردیا لیکن اس کے باوجود سلیکٹرز کی آپس میں ناراضگی چل رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ کوچ وقاریونس بھی سلیکشن کے معیار کو درست کرنا چاہتے ہیں مگر اُن کی کوئی سننے والا نہیں جس سے ٹیم کو اور ورلڈکپ کی تیاریوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے مگر بدقسمتی سے ارباب اختیار خاموش تماشائی بنے وقت ضائع کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ کا ہر انداز نرالا ہے جہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ممکن ہے۔یہاں کبھی کسی کھلاڑی کو معمولی سی پرفارمنس کی بنیاد پر انٹرنیشنل کرکٹ میں جھونک دیا جاتا ہے تو کبھی کوئی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں بیش بہا کارناموں کے باوجود قومی ٹیم میں شمولیت کی حسرت لیے چلا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کی بدقسمتی ہے کہ کوئی واجبی سی کارکردگی کے باعث برسوں تک ٹیم سے منسلک رہتا ہے تو کوئی ڈومیسٹک میں برسوں ایڑیاں رگڑنے کے باوجود بھی گرین کلرکو ترستا رہتا ہے۔ایک طرف کسی کو بنانے یا سنوارنے کی سرتوڑ کوششیں کی جاری ہوتی ہیں تو دوسری جانب بنے ہوئے کو بگاڑنے کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے۔غیر منصفانے فیصلے ،ہر کھلاڑی کے ساتھ الگ رویہ اور سوچ کے فرق نے اپنے ہی ملک کے کھلاڑیوں کو احساس کمتری میں مبتلا کررکھا ہے اور بعض جو مزید انتظار کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تووہ ارد گرد ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیتے ہیں جس کی واضح مثال آئی سی ایل میں درجن بھر کھلاڑیوں نے خود کو فروخت کردیا تھااور اب ایک بار سلیکٹرز میرٹ کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں مگر ان سے کوئی سوال کرنے والا نہیں کیونکہ ان کی ”اوپر“تک پہنچ ہے اور پاکستان میں جس کی اوپر تک پہنچ ہو وہی سلطان ہوتا ہے۔پاکستان میں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک اہل شخص کو محض ذاتی عناد کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے یہ وہ سوال ہے جس کے جواب سے سب واقف ہیں مگر اس ناسورکو ختم کرنے کی کوشش کوئی نہیں کرتا۔ ہماری 63سالہ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں اپنی من مانیاں کرکے نہ صرف اہل اور باصلاحیت لوگوں کے آگے آنے سے روکے رکھا گیا بلکہ ترقی اور کامیابی کے سفر کو خواہ مخواہ اپنے لیے مشکل ترین بنا دیا گیاہے۔گوکہ یہ بات درست ہے کہ سلیکٹرز جس نظر سے کھلاڑی کو جانچتے ہیں ہم وہ نظر نہیں رکھتے لیکن اتنا تو سبھی لوگ جانتے ہیں کہ ایک طویل عرصے سے باصلاحیت کھلاڑی کو محض اس لیے نظر انداز کیا جارہا ہے کیونکہ اُن کے پیچھے کوئی تگڑی سفارش نہیں ہوتی۔
پاکستان کرکٹ ان دنوں جن مسائل سے گزررہی ہے اُس میں لاپرواہی کی بالکل گنجائش نہیں ہے اور ویسے بھی گزشتہ دو ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم دوسرے راؤنڈ تک بھی رسائی حاصل نہ کرسکی جس کے پیش نظربورڈ کو اس بار بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ تیسری بار قوم کو مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے ٹیسٹ ٹیم میں محمدیوسف شامل نہیں ہیں جبکہ یونس خان دوبارہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں ، دوسری جانب شعیب ملک ، کامران اکمل اور دانش کنیریا کرکٹ بورڈ سے خود کو شامل نہ کیے جانے کی وجوہات جاننے کے منتظرہیں لیکن کرکٹ بورڈ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں حالانکہ یہ کھلاڑی پاکستان کر سرمایہ ہیں اور ان کھلاڑیوں نے پاکستان کو بے شمار فتوحات دلائی ہیں ۔ اگر آئی سی سی کو ان کھلاڑیوں پر اعتراض ہے تو یہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کو آگاہ کرے تاکہ انہیں پوزیشن کلیئر کرنے کا موقع ملے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور پی سی بی والے نہیں آئی سی سی کے افسران چلا رہے ہیں اور اگر اس طرح پی سی بی آئی سی سی کی کٹ پتلی بنا رہا تو پاکستانی کرکٹ کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.