UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
یوں لگتا ہے کہ آئی سی سی نے یہ فیصلہ کررکھا ہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو عبرت کا نشان بنا کر ہی چھوڑنا ہے۔ ان کھلاڑیوں پر الزامات ثابت ہوں یا نہ ہوں مگر آئی سی سی کے رویے سے یہ تاثر نمایاں نظرآتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ”بے ایمان“ ثابت کرکے ہی دم لیا جائیگا ۔یا یہ بھی ممکن ہے کہ تینوں کھلاڑی بے گناہ ہوں لیکن آئی سی سی کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے اس وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے اوراگر یہ بے گناہ ہیں یا قصوروار بھی ہیں تو گزشتہ 6ماہ میں کیس کافیصلہ کیوں نہیں ہوسکا ۔یہ وہ سوال ہے جوآئی سی سی والے سننا ہی نہیں چاہتے تو ابہام کیسے دورہوگا؟۔
گزشتہ روز توقع تھی کہ چھ دن کی سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا جائیگا اور طویل عرصہ سے قائم ہونیوالا سسپنس اپنے انجام کو پہنچ جائیگا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پاکستانی شاید بہت سادہ لوح لوگ ہیں یا پھرآئی سی سی کے گورے بہت پہنچے ہوئے ہیں اور ان کی ذہانت تک رسائی حاصل کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔ اوراگر ہم پاکستانی اتنے بھی سادہ نہیں کہ ہمیں کچھ سمجھ نہ آئے تو کیونکر آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو سولی پر لٹکا رکھا ہے؟ میرے خیال سے قصور ہمارا اپنا ہے۔ جب مظہرمجید نیوزآف دی ورلڈ کے ہتھے چڑھا اورانکشاف ہوا کہ پاکستانی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ فکس کھیلا تو شاید کوئی پاکستانی ایسا نہیں تھا جس کا یہ خبرسننے کے بعد چہرہ لال نہ ہوا ہو۔مجھے اُس انکشاف کے اگلے روز ملتان ائیرپورٹ پر یوسف رضاگیلانی کی گفتگو یاد ہے جس میں موصوف نے کہا تھا کہ ”ہمارے سرشرم سے جھک گئے“ نہ صرف وزیراعظم بلکہ ہرکرکٹ شائق کا خیال تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے خطا ہوئی ہے اور کوئی ایک بھی ایسا محب وطن نہیں تھا جس نے کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہو۔ یہی وہ موقع تھا جس نے آئی سی سی کو جوہمیشہ ایک بھیگی بلی اورگونگی بہری بکری بنی رہتی ہے کو شیر بنا دیا۔ورنہ چھ ماہ تک کھلاڑیوں کو سولی پر نہ لٹکایا جاتا اور اگر صرف پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کھلاڑیوں کا وارث بن کر آئی سی سی کے ساتھ معاملات طے کرتا تو یہ نوبت نہ آتی لیکن ہمیں چونکہ یوں لگتاہے کہ جیسے ہمارے کھلاڑی بھی سیاستدانوں کی طرح چور ہیں اس لیے نہ تو اُن کا کوئی وارث بنا اورنہ ہی کسی نے اُن کیلئے آواز اٹھائی اور”گونگی بہری بکری“نے پاکستانیوں کی فراغ دلی کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف کھلاڑیوں کو معطل کیا بلکہ انہیں انتظارکی ایک ایسی سولی پر لٹکا دیا ہے کہ جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے خود کھلاڑیوں کو بھی محسوس ہونا شروع ہوگیا ہوگا کہ شاید وہ مجرم ہیں ۔کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے معاشرے میں انہیں سٹار تو بہت دور کی بات ہے ایک عام شہری کی عزت بھی نہیں دی جارہی اور اُن کے جھکے ہوئے سر تاحال نہیں اٹھ سکے۔
کچھ دیر کیلئے یہ تسلیم کرلیتے ہیں کہ میچ فکسنگ ہوئی ، کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر نوبالزکیں لیکن یہ کونسا طریقہ ہے کہ چھ ماہ بعد ایک حتمی سماعت کا اہتمام بھی کیا گیا اور چھ دن میں 45گھنٹوں کی سماعت کے بعد بھی فیصلہ مزید ایک ماہ کیلئے مئوخرکردیا گیا ؟۔ آئی سی سی والے ذہنی طور پر بیمار لوگ ہیں یا پھر انہیں پاکستانیوں سے نفرت ہی اتنی ہے کہ وہ اپنے پاگل پن کا سارا جنون اس کیس میں شامل کرکے کوئی نئی تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں یا پھر ہم پاکستانی بھولے بادشاہ ہیں کہ ہمیں اثر ہی نہیں ہوتا ؟صاف نظر آرہا ہے کہ کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ورنہ گزشتہ چھ ماہ سے آئی سی سی ثبوت اکھٹے کرنے میں لگی ہوئی ہے اور اس حساب سے تو اب تک کیس کا فیصلہ آجانا چاہئے تھا ۔لیکن بظاہریہی دکھائی دیتا ہے کہ سلمان بٹ کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کے بارے میں ٹھوس شواہد نہیں ملے اورآئی سی سی اپنی ساکھ بچانے کیلئے معاملے کو مزید الجھانا چاہتی ہے۔ لیکن گزشتہ روز کیس کا فیصلہ 5فروری کو سنانے کے اعلان کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ آئی سی سی کی کوشش ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی سے محروم رہیں۔ آئی سی سی کی منافقت اورتعصب پرستی کا تاریخی مظاہرہ تو دیکھئے تو کہ ورلڈکپ سرپہ آچکا ہے اوراگر کسی کھلاڑی کی جان بخشی ممکن بھی ہے تو کھیل کی گورننگ باڈی کی کوشش ہے کہ وہ ورلڈکپ جیسے ”معتبر“ایونٹ میں گرین شرٹ پہنے سے محروم رہے ۔اور وہ کھلاڑی محمد عامرہے ،جس کے کچھ چانس ہیں کہ اسے ایمانی داری اورمصومیت کا سرٹیکفیٹ مل جائے اورآصف پربھی رحم کیا جاسکتا ہے لیکن کمال دانشمندی کا مظاہرہ کیا گیا آئی سی سی کی جانب سے کہ کیس کی سماعت کی 11جنوری کو ختم ہورہی ہے اورفیصلہ 5فروری کو آئیگا تاکہ ذہنی ٹارچر کا تسلسل برقرار رہے اور دنیا کویہی پیغام جاتا رہے کہ کھلاڑیوں نے میچ اور سپاٹ فکسنگ کی۔
قارئین:قطرکے شہردوحہ میں ہونیوالی چھ روز ہ سماعت اختتام پذیر ہوگئی ہے اور سماعت میں سب سے زیادہ انڈرپریشرسلمان بٹ رہے کیونکہ ان کیخلاف پیش کیے گئے ثبوتوں نے سابق کپتان کو بے چین کردیا ہے۔سلمان بٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب آئی سی سی نے اعلان کیا کہ لارڈز ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ سلمان کیخلاف اوول ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردگئی ہیں جبکہ دیگر پوری ٹیم کو آئی سی سی نے مذکورہ ٹیسٹ میں کلیئرقراردیدیا ہے۔سماعت میں عامراورآصف کے بارے میں پیش کیے گئے ثبوت ناکافی تھے جبکہ سلمان بٹ کافی نروس نظرآئے اوروہ ٹریبونل کے سوالوں کے جواب میں بھی اعتماد سے نہ دے سکے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ کپتان جی نے زیادہ نہیں تو تھوڑا سا ”چونا“ضرور لگایاتھا ۔بہرحال: فیصلہ وہی ہوگا جو آئی سی سی کے تعصب پرست عہدیداروں نے 28اگست کو انکشاف والے دن ہی لکھ لیا تھا اب تو صرف ایک رسمی کارروائی ہے اوربیوقوف بنانے کی لاتعداد کوششیں ہیں جو بڑے اہتمام اورڈسپلن سے جاری و ساری ہیں اور ایک ہجوم ہے کہ آئی سی سی کے بند رتماشہ سے خوب محظوظ ہورہاہے۔ اُس ہجوم میں ،میں اور آپ بھی شامل ہیں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.