UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> آفریدی کی کپتانی سے چھٹی ‘مصباح الحق کی تقرری خوش آئند

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیرسے سہی مگر لیکن ایک اچھا فیصلہ ضرور کیا کہ شاہد آفریدی کو کپتانی سے برطرف کرکے مصباح الحق کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ ایک طویل عرصہ سے یہ بحث چلی آرہی تھی کہ شاہد آفریدی ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت کیلئے موزوں امید وار ہے لیکن اپنی قیادت کے دنوں میں آفریدی نہ صرف ٹیم کو یکجارکھنے میں ناکام رہے بلکہ ان کی ذاتی کارکردگی بھی اس حد تک مایوس کن تھی کہ خود ٹیم میں ان کی جگہ برقرار رہنا بھی مشکل ہوگئی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے کپتانی کا تاج آفریدی کے سرسے اتار کر مصباح کے سر سجا دیا۔کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر بہت سی لے دے ہورہی ہے اورایک مخصوص طبقہ اس فیصلے کو ٹیم کیلئے نقصان د ہ قرار دے رہا ہے حالانکہ اگر کرکٹ میں کپتان کی اہمیت اور ذمہ داریوں کو مدنظررکھ کر جائزہ لیا جائے تو شاہد آفریدی کسی بھی صورت میں انٹرنیشنل ٹیم کی کپتانی کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔گوکہ آفریدی کی کپتانی میں پاکستان نے ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا اور ان کی ذاتی کارکردگی بھی شاندار رہی لیکن سیمی فائنل میں شکست نے کئی سوالات کو جنم دیا جن میں آفریدی گروپ نے خود جوابات سے بچنے کیلئے سیمی فائنل میں شکست کا سارا ملبہ مصباح الحق پر گرانے کی کوشش کی لیکن کرکٹ بورڈ تمام حالات اور واقعات سے آشنا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ آفریدی کو آخری موقع دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کپتان بناکر کیریبین کے دیس بھیجا گیا لیکن کیریبین جزائرپہنچ کر آفریدی نہ صرف ٹیم کو متحد رکھنے میں ناکام رہے بلکہ ایک بار پھر گروپ بندی کے جال میں الجھ کر ٹیم آخری دو ون ڈے میچز میں ناکام ہوگئی اور کپتان اور کوچ کے اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔
کرکٹ میں کپتان سب کچھ بھی ہوتا ہے اور سب کچھ کپتان کے ہاتھ میں بھی نہیں ہوتا۔ ہاکی یا فٹبال میں کپتان محض خانہ پری کیلئے مقرر کیے جاتے ہیں لیکن کرکٹ میں کپتان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کپتان کی ذاتی کارکردگی کا ٹیم پر اثرپڑتا ہے اور اگر کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو دوسرے کھلاڑی بھی ذمہ داری سے کھیلتے ہیں اور اگر کپتان نکما ہو اور خود کچھ نہ کرے اور اہم مواقعوں پر غیرذمہ داری دکھائے تواس کا براہ راست ٹیم پر برا اثرپڑتا ہے ، بدقسمتی سے شاہد آفریدی نے اپنی کپتانی کے دورمیں صرف ورلڈکپ میں کینیڈا کیخلاف میچ میں کپتانوں والی کارکردگی دکھائی تھی اس کے علاوہ موصوف نے ہمیشہ مشکل حالات میں ٹیم کیلئے رحمت بننے کی بجائے غیرذمہ داری دکھائی۔ ہاں! ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں سری لنکا کیخلاف بھی آفریدی کی کارکردگی عمدہ تھی اور پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی لیکن نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کیخلاف اہم میچز میں آفریدی جب میدان میں بیٹنگ کیلئے آئے تو ٹیم دیوارکے ساتھ لگ چکی تھی اور وکٹ پر قیام کرنے کیلئے آفریدی کے پاس وقت بھی تھا لیکن وہ پچ پرآتے ہی یہ بھول گئے کہ وہ ایک انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ انتہائی غیرذمہ دارانہ انداز میں آفریدی آؤٹ ہوئے تو پاکستان دونوں میچ میں بری طرح ناکام ہوگیا۔ شاہد آفریدی نے بطور کپتان 34 ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جس میں قومی ٹیم18میں کامیاب اور 15 میں ناکام ہوئی۔آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے 19ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے جہاں پاکستان کو11میں شکست ہوئی اور صرف 8مقابلوں میں پاکستان کامیاب رہا۔ آفریدی کی کپتانی سے قبل پاکستان ٹونٹی ٹونٹی کی مضبوط ترین ٹیم تھا لیکن غیر ذمہ دار قائد کے سائے میں ٹیم کی شکستوں کا گراف بلند ہوا ور کامیابیوں کا تناسب گر گیا ۔
یہ بات تو سچ ہے کہ کپتانی شاہد آفریدی کے بس کی بات نہیں ہے ۔ بطور آل راؤنڈ ر آفریدی ہمیشہ ٹیم کیلئے اچھا کھیلا اور ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ سمیت بے شمار میچز میں آفریدی نے پاکستان کو کامیابیاں دلائی۔ امید ہے کہ اب بطور کھلاڑی وہ ٹیم کیلئے مفید ثابت ہونگے لیکن گزشتہ روز باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ شاہد آفریدی مصبا ح الحق کی قیادت میں کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں اور ممکن ہے کہ 28اور30مئی کو آئرلینڈ کیخلاف بلفاسٹ میں کھیلے جانیوالے دو ون ڈے میچز کیلئے آفریدی دستبرداری کا اعلان کردیں۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آفریدی نے دستبرداری کیلئے دوستوں اور گھروالوں سے بھی مشورے شروع کردئیے ہیں اور اگر آفریدی ایسا کرتے ہیں تو کرکٹ بورڈ کسی بھی صورت میں یہ چیز قبول نہیں کریگا اور آفریدی کا کیرئیر اس سے متاثر ہوسکتا ہے ۔ ماضی میں ٹنڈولکر بھی کپتان رہے اور اب کھلاڑی کے طور پر کھیلتے ہیں ، پیٹرسن سے بھی قیادت چھینی گئی لیکن اب بھی وہ ٹیم کا مستقل حصہ ہے ۔شاہد آفریدی کو چاہیے کہ وہ اپنا کیرئیر جاری رکھیں اور اس بات کا احساس کریں کہ ٹیم میں کھیلنے کیلئے قیادت ضرور ی نہیں ہوتی اور وہ جب کپتان نہیں تھے تب بہت اچھا کھیلتے تھے اور امید ہے کہ وہ بطور کھلاڑی ایک بار پھر دنیا کے خطرناک ترین آل راؤنڈر بن کر سامنے آئیں گے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.