UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ”کپتانی کیوں چھینی“ دلبرداشتہ شاہد آفریدی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے

اعجازوسیم باکھری:
شاہد آفریدی نے آخرکار وہی فیصلہ کیا جس کا گزشتہ کئی روز سے خدشہ تھا ۔ صرف کپتانی نہ ملنے پر موصوف نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دی اور یہ فیصلہ کرنے کا بنیادی مقصد ہمددردیاں حاصل کرنے کیساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ پر پریشر بڑھانابھی ہے کہ انہوں نے میری جگہ مصباح الحق کو کیوں کپتان مقرر کیا۔سوال یہ ہے کہ کیا ایک کرکٹ ٹیم میں کیا سب کپتان کھیلتے ہیں جو آفریدی کو کپتان نہیں بنایا تو موصوف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بظاہر تو آفریدی نے ریٹائرمنٹ اس مقصد کیلئے لی کہ موجودہ کرکٹ بورڈ میں سینئر کھلاڑیوں کی قدر نہیں ہوتی لیکن اس ریٹائرمنٹ کے پیچھے ان لوگوں کا ہاتھ ہے جنہیں پی سی بی گھاس نہیں ڈالتا۔ چند مخصوص لوگ جن کا مقصد کرکٹ بورڈ کو بلیک میل کرنا ہے انہوں نے آفریدی سے یہ فیصلہ کرایا اور ایسے فیصلے ہمیشہ خود کشی کے مترداف ہوتے ہیں۔مجھے تو حیرانی ہے کہ آفریدی جیسا کھلاڑی جو15سال سے کرکٹ سے وابستہ رہا اور پہلے دن سے لیکر اس فیصلے تک کہیں بھی اُس کے فیصلوں میں عقل مندی نظر نہیں آئی۔ پہلے اگر کپتانی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی تو موصوف نے بہت” اوپر“ سے سفارشیں کرواکر قیادت لی اور اب چند مخصوص میڈیا گروپ کے لوگوں کو ملا کر کرکٹ بورڈ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش میں ریٹائرمنٹ لے لی حالانکہ آفریدی اچھی طرح جانتا ہے کہ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ کسی کی نہیں سنتی۔ اعجازبٹ نے اگر اس طرح بلیک میل ہونا ہوتا تو شاہد آفریدی کو کپتان ہی نہ بناتے لیکن کیونکہ آفریدی شعیب ملک جیسا غیرمقبول کپتان تھا اور کھلاڑیوں نے اس کی شدید مخالفت کی تھی جس کی بنیادی وجہ آفریدی کی اپنی کارکردگی تھی لیکن گزشتہ رات اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے آفریدی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ یا تو کم عقل ہے یا پھرکم عقل لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے وہ اسے جو بھی کہتے ہیں وہ کرگزرتا ہے۔
اگر کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو کپتان بنادیا تو اس میں برائی کیا ہے، ٹیموں میں کپتان تبدیل ہوتے ہیں اور کپتانوں کو برطرف بھی کیا جاتا ہے لیکن اس طرح کوئی ریٹائرمنٹ نہیں لیتا۔ رکی پونٹنگ کو بھی بورڈ نے برطرف کرکے بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل کرلیا ہے کیا رکی پونٹنگ نے کرکٹ چھوڑ دی ، آفریدی نے یہ فیصلہ کرکٹ بورڈکو بلیک میل کرنے کیلئے کیا ہے اور ایسے سابق کرکٹرز کے کہنے پر کیا ہے جن کو اگر پی سی بی میں نوکری مل جائے تو سب اچھا ہوتا ہے اور اگر پی سی بی منہ نہ لگائے تو انہیں سب برا لگتا ہے۔ آفریدی موجودہ ٹیم کا ایک ایسا کھلاڑی تھا جس پر ہم سب کو ناز تھا ، وہ بیٹنگ کیلئے آتا تو دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی تھی، لوگوں کو اس کا ایکشن ، کھیلنے کا انداز چاہئے غیرذمہ دارانہ تھا لیکن بہت پسند تھا ، آفریدی کے آؤٹ ہونے پر شائقین سٹیڈیم سے چلے جاتے تھے اور اس کی گراؤنڈ میں آمد سے شائقین میں جان آجاتی تھی لیکن جس انداز میں اُس نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا اس انداز نے شائقین کو بھی مایوس کیا اورآفریدی کیلئے ہمداردیاں بھی کم ہوگئیں ہیں۔چار سال پہلے بھی آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ واپس لے لیا تاہم ٹیسٹ کرکٹ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا مگر ایک سال پہلے آسٹریلیا کیخلاف نیوٹرل سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں آفریدی نے ایک بارپھرواپسی کی اور میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ لے لی۔کارکردگی کی اگر بات کی جائے تو آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈکپ کا فائنل کھیلا لیکن فائنل میں ان کی غیرذمہ دارانہ شاٹ نے پاکستانی قوم کو خون کے آنسورولا دیا لیکن ایک سازش کے ساتھ چند مخصوص چینل پر جہاں آفریدی کے نام نہاد دوست بیٹھے ہیں وہاں سیمی فائنل میں شکست کا ملبہ مصباح الحق پر گرانے کیلئے مہم جوئی شروع کی گئی لیکن حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے ، آج وہی مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ہے اور آفریدی صاحب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ کہتے ہیں جوگڑھا دوسرے کیلئے کھودا جاتا ہے اور اس میں اپنے گرنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور آفریدی صاحب مصباح کیلئے کھودے گئے گڑھے میں خود گرچکے ہیں اور ان کے نام نہاد ، تعصب پرست دوستوں نے ان پرمٹی ڈالنابھی شروع کردی ہے۔ کیا اچھا ہوتا کہ آفریدی اگر کرکٹ جاری رکھتے اور گراؤنڈ سے رخصت ہوتے۔ لیکن عقل کی کمی کی وجہ سے انہوں نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کا سہارا لیا اور ایک طرح کی گیم کھیلنے کی کوشش کی کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے ہمدردیوں کا ایک سمندر میرے پاس ہوگا اورکرکٹ بورڈ مجبورہوکر مجھے کپتان کے روپ میں ٹیم میں واپس لے گا لیکن آفریدی کی ریٹائرمنٹ کا فائدہ آفریدی کو نہیں ہوگا بلکہ ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جنہوں نے یہ کام کروایا ہے کیونکہ گزشتہ رات سے ہی وہ مخصوص ٹولہ ٹی وی پر آگیا ہے اور سب نے تبصری نگاری کی اپنی اپنی دوکان سجا لی ہے اور سودا بیچنے میں مصروف ہیں اور وہ چاہتے بھی یہی تھے کہ آفریدی کی ریٹائرمنٹ پروہ سیاست کریں لیکن اس بار ”راج نیتی“نے پاکستان کو ایک منجھے ہوئے کرکٹر سے محروم کردیا۔
پاکستان کرکٹ کی یہ بدقسمتی ہے کہ کچھ لوگ جو بہت کم پیسوں میں اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں وہ صوبائی تعصب پرستی کو ہوا دینے کی کوشش میں رہتے ہیں اور آفریدی کے ایشو پر بھی صوبائیت کو جواز بناکر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن آفریدی بچارا بے موت مارا گیا ہے۔ میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ آفریدی نے یہ فیصلہ اپنی مرضی سے نہیں کیا ہوگا بلکہ ان سے یہ فیصلہ کرایا گیا ہے اور جن لوگوں نے کرایا ہے وہ انتہائی جاہل اور تعصب پرست ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ کراچی اور لاہور کی سیاست میں الجھے رہتے ہیں۔ ایک بات کا افسوس رہے گا کہ ایک بڑا کھلاڑی جس کا شمار عالمی سٹارز میں ہوتا ہے بلاوجہ اپنے کیرئیر کی خود کشی کرکے منظرعام سے غائب ہوگیا۔ شاہد آفریدی نے موقف اختیار کیا کہ وہ اس بورڈ کے ساتھ گزارا نہیں کرسکتا لیکن موصوف کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اسی بورڈ نے دوسرے کھلاڑیوں پر ترجیح دیکر آفریدی کو کپتان بنایا لیکن وہ کپتان کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ایسا نہیں ہے کہ آفریدی نے عمدہ کپتانی نہیں کی بلکہ بہت سے میچز ایسے تھے جس میں وہ اچھے روپ میں نظرآئے لیکن مجموعی طو رپریہ واضح ہوگیا تھاکہ کپتانی آفریدی کے بس کی بات نہیں لیکن وہ کپتانی کرنے پر ایسے بضد تھے کہ جیسے وہ عمران خان ثانی ہوں۔ اگر وقاریونس کیساتھ جھڑپ ہوئی تھی تو کوچ استاد کا درجہ رکھتا ہے اور ہمارے معاشرے میں استاد کو باپ کا درجہ دیا جاتا ہے، اس کے آگے مزید کچھ کہنا بیکار ہوگا کیونکہ آفریدی نے ہمیشہ وہ کیا جو بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بطور کھلاڑی پانچ سے سات سال تک ایک ساتھ کھیلے لیکن آفریدی کی آنکھوں پر ایسا پردہ پڑا تھا کہ اُسے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا اگر کچھ دکھائی دیتا تو وہ ایسا خود کش حملہ نہ کرتے۔ اگر کوئی اور وجہ ہوتی تو آفریدی کوہم حق پر مانتے لیکن صرف اور صرف مجھ سے کپتانی کیوں چھینی یہ ریٹائرمنٹ کیلئے کافی وجہ نہیں ہے۔ اگر مسائل تھے تو مل بیٹھ کر حل کرتے اور کپتانی ہاتھ سے نکل بھی گئی تو وہ 15سالہ کیرئیر میں14سال بطور کھلاڑی کھیلتے رہے اور اب بھی کھلاڑی کے روپ میں کھیلنا کوئی عزت پر فرق آنے والی بات نہیں تھی ،لیکن اپنی عادت سے مجبور ہوکر شاہد آفریدی ایک بار پھر ایک ایسا فیصلہ کربیٹھے جس پر نہ وہ خود مطمئن ہونگے اور نہ ہی آفریدی کے چاہنے والے ۔ کاش آفریدی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ تو سوچ لیتے کہ انہیں ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا اور بطور کھلاڑی وہ اچھی کارکردگی دکھاکر اپنے ناقدین کو جواب دے سکتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ کی طرح ایک بال پہلے کی جانیوالی غلطی کو اگلی بال پر دہرانے کی کوشش کی۔اگر آفریدی کو کچھ بھی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اُسے کیا کرنا چاہئے تو دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی مثالوں پر ہی غور کرلیتے جو کھلاڑی سے کپتان بنے اور پھر کپتان سے کھلاڑی بنے ۔
ایک بات تو واضح ہے کہ شاہد آفریدی نے آج تو جلد بازی میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن ایک دن ایسا ضرور آئیگا جب اُسے اپنے اس فیصلے پر پچھتاوا ہوگا کہ وہ کیوں ایک مخصوص لالچی ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بن کر اپنے کیرئیر کو خود کش حملے کی نذر کربیٹھے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.