UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو آخری ٹونٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر ٹیم کے کوچ وقاریونس کو شاندار الوادعی تحفہ پیش کردیا۔ماضی کے عظیم فاسٹ باؤلر کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستگی ختم ہوگئی ہے اور قومی ٹیم نے ان کیلئے آخری دورے کو یادگار بنادیا۔ پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کیا اور وقاریونس کو شاندار انداز میں الوادع کیا اور کامیابی ان کے نام کردی۔ ہرارے میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو سنسنی خیزمقابلے میں 5رنز سے شکست دیکر سیریز میں دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ مکمل کیا۔گوکہ پاکستان کو زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کیخلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی تھی لیکن اس کے باوجود پاکستان نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو کلین سویپ کرکے ایک اچھی مثال تو قائم کردی۔ ویسے بھی ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں چھوٹی ٹیمیں ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرتی ہی کیونکہ محدود اوورز کی گیم میں جو ٹیم ایک بار برتری حاصل کرلیتی ہے اس کا میچ میں واپس آنا مشکل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چھوٹی ٹیموں نے ہمیشہ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں عمدہ کرکٹ کھیلی۔بہرحال پاکستان ٹیم نے دورہ زمبابوے میں شاندار کرکٹ کھیلی اور سب سے اہم یہ کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کیا۔ اعزاز چیمہ ، سہیل خان ، یاسر شاہ اورعدنان اکمل نے توقعات سے بڑھ کر عمدہ کھیل پیش کیا لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے رمیزراجہ جونیئر کا قسمت نے ساتھ نہیں دیا حالانکہ رمیز راجہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ مستقبل کے سٹار اوپنر بن سکتے ہیں تاہم پہلا دورہ ان کیلئے یادگار نہیں رہا لیکن اگر انتظامیہ رمیز کومزید مواقع دئیے تو وہ اپنا انتخاب درست ثابت کرسکتے ہیں۔ یاسر شاہ سپن بولنگ میں ایک اچھا اضافہ ہیں ،گوکہ پہلی بار کھیلنے کی وجہ سے وہ رنز روکنے میں تھوڑے پریشان نظر آئے لیکن اس کی باؤلنگ میں کوالٹی نظرآئی اور یہ کوالٹی ہی تھی جو اسے پاکستان کرکٹ ٹیم میں لائی اور مستقبل میں یاسر کے پاس بڑا باؤلر بننے کیلئے ایک اچھا موقع موجود ہے کیونکہ اس وقت عبدالرحمان ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچنے والے ہیں جبکہ ایک سعید اجمل ہی کوالٹی سپنر ہیں تو ایسے میں یاسرکیلئے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں تاہم دیکھنا ہوگا کہ وہ کس طرح ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سہیل خان نے دورے زمبابوے میں اپنی پوری پیس دکھائی اور عمدہ بولنگ کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا ، سہیل 2008ء میں کینیڈا میں قومی ٹیم کیلئے کھیل چکے ہیں تاہم وہ مستقل جگہ برقرار نہ رکھ سکے اب ایک بار پھر سہیل کو ٹیم میں جگہ ملی ہے اور اسے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ قومی ٹیم کی اگلی سیریز اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف یواے ای میں ہورہی ہے جس میں یقینی طور پر عمرگل اور وہاب ریاض ٹیم میں لوٹ آئیں گے ایسے میں سہیل خان کیلئے جگہ برقرار رکھنا خاصہ مشکل لگ رہا ہے کیونکہ تنویر احمد امارات کی وکٹوں پر کافی اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں اور ان کی بھی واپسی متوقع ہے تاہم سلیکشن کمیٹی تمام چیزوں کو مدنظررکھتے ہوئے کوئی بہترفیصلہ کریگی۔سری لنکا کیخلاف سیریزمیں سہیل خان کی جگہ بنتی ہے یا نہیں یہ تو حتمی نہیں کہا جاسکتا لیکن اعزاز چیمہ کی شمولیت یقینی ہے کیونکہ اعزاز نے زمبابوے کیخلاف جس طرح تسلسل کے ساتھ عمدہ پرفارم کیا اسے ڈراپ نہیں کیا جاسکتا اور اُسے ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے ۔ اعزاز نے سینئر باؤلرز کی عمدہ موجودگی میں نہ صرف پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں کامیابی دلائی بلکہ ون ڈے میچوں میں بھی اعزاز نے نمایاں کھیل پیش کی اور اپنی عمدہ بولنگ کی بدولت وہ ٹیم کے لازمی رکن بن گئے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف سیریزمیں ٹیم کا انتخاب کرنا اور گراؤنڈ میں اترنے والے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کی سلیکشن یقیناً ایک مشکل کام ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ تنویر احمد ، وہاب ریاض ، عمرگل اورعبدالرحمان ٹیم میں واپس آتے ہیں حتمی الیون میں شامل ہوتے ہیں یاانہیں بینچ پر بیٹھنا ہوگا ، یقینی طور پر یہ ایک دلچسپ مرحلہ ہوگا کہ کون کھیلتاہے اور کون باہربیٹھتا ہے۔ حالیہ سیریز میں محمد حفیظ کی کارکردگی تو سب سے نمایاں اور شاندار رہی ، حفیظ نے اپنے سینئر کھلاڑیوں ہونے کا بھرپورثبوت پیش کیا اور اس کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے متعدد میچز میں آسان فتح حاصل کی۔ حفیظ کی کارکردگی میں تسلسل اگر برقراررہا توپاکستان سری لنکا کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے کیونکہ حفیظ بیٹنگ اور باؤلنگ میں حریف ٹیم کیلئے مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔
بہرحال: قومی ٹیم کا زمبابوے کا دورہ کامیاب رہا اور کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوا تاہم قومی کوچ وقاریونس کی رخصتی سے یقیناً دکھ پہنچا کیونکہ وہ ٹیم کو فرش سے اٹھا کر عرش تک لائے اور ان کی انتھک محنت سے سپاٹ فکسنگ میں بکھرنے والی ٹیم یکجا ہوئی اور عالمی سکرین پر خود کو برقرارکھا۔ وقاریونس جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور علاج کا مشورہ دیا ہے۔ ہماری دعاہے کہ ماضی میں نامور بلے بازوں کے اپنے خطرناک یارکر سے پنجے توڑنے والے ”بورے والا ایکسپریس“ جلد صحتیاب ہوں اور دوبارہ قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.