UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> شعیب اختر کی آپ بیتی، پنڈی ایکسپریس بڑے بڑوں پر چڑھ دوڑی

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان کے سابق مایہ ناز اور تاریخ کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کی آپ بیتی منظرعام پر آگئی، سپیڈ سٹار کی آپ بیتی نے پاکستان اور سرحد پار میں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ شعیب کی کتاب ایسے انکشافات سے بھری پڑی ہے جس میں برصغیر کے نامور کرکٹرز کے بارے میں سخت الفاظ درج ہیں جو ابتدائی طور پر کسی سے ہضم نہیں ہورہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے ان کا کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ میچ وننگ پلیئر نہیں، شاہ رخ خان اور للت مودی نے انہیں دھوکہ دیا۔ شعیب اختر نے اپنی آب بیتی "Controversially your's" جس کے ابتدائی صفحات سامنے آئے ہیں میں اپنے سابق ٹیم میٹ وسیم اکرم کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے میرا کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی اور ایک دفعہ میری ٹیم میں شمولیت پر آدھی ٹیم الگ کرنے کی دھمکی دی تاہم اس وقت کے چیئرمین پی سی بی جنرل توقیر ضیاء نے میری حمایت کی اور میں اپنی کیرئیر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔ شعیب اختر نے وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی کے بارے میں جو انکشاف کیا ہے یقینا یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے اور وسیم اکرم کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔ بہت سوں نے شعیب اختر کے وسیم کے بارے میں انکشاف کو کتاب بیچنے کیلئے ایک داؤ قرار دیا ہے لیکن بظاہر شعیب ایسا بددیانت نہیں ہے اور نہ ہی بدتہذیب ہے کہ وہ ایک سینئر کھلاڑی کے بارے میں کتاب کی مشہوری کیلئے یہ الفاظ ادا کریگا یقینی طور پر اس میں کچھ نہ کچھ حقیقت ضرور ہوگی ،اسی لیے اس نے یہ سب کچھ درج کیا تاہم وسیم اکرم کے قریبی دوست معین خان نے شعیب اختر پر اس حوالے سے کافی کڑی تنقید کی تاہم معین کی بات اتنی اہمیت نہیں رکھتی جتنی خود وسیم اکرم کے جواب کی اہمیت ہے۔
شعیب نے مزید لکھا کہ سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ میچ جتوانے والے کھلاڑی نہیں اور دونوں بلے باز گیم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے فن سے بھی واقف نہیں۔ شعیب کا کہنا ہے کہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر ان سے خوفزدہ تھے۔2006ء میں فیصل آباد ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کو اتنی تیز گیند کی کہ وہ اسے چھو بھی نہ سکے، ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ لٹل ماسٹر فیصل آباد جیسی بے جان وکٹ پر مجھ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے، میری تباہ کن باؤلنگ دیکھ کرٹنڈولکر اتنے ڈر گئے تھے کہ ایک شاٹ پچ بال جو ان کے گلوز سے بھی نہیں ٹکرائی اور میچ کمزورسی اپیل پر وہ امپائرکے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ کرچلے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گھبرا چکے تھے۔ شعیب اختر کے اس انکشاف کے جواب میں ٹنڈولکر نے کہاکہ وہ شعیب اخت کی باتوں کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ ٹنڈولکر شعیب سے خوفزدہ رہتے تھے ، گوکہ ایک بڑا بیٹسمین ہونے کے ناطے ٹنڈولکر نے شعیب اختر کی پٹائی بھی کی لیکن اُس پر خوف ضرور طاری رہتا تھا اور جہاں تک شعیب اخترنے ٹنڈولکر کے میچ ونر کھلاڑی نہ ہونے کی بات کی تو یہ بھی ایک حد تک حقیقت ہے لٹل ماسٹرز کی 99سنچریوں میں بھارت نے کم مرتبہ کامیابی حاصل کی اور ماسٹربلاسٹر نے ذاتی ریکارڈ کو تو مضبوط بنایا لیکن اپنی ٹیم کیلئے کچھ نہ کیا۔ اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شعیب اختر نے کرکٹ کے دیوتا کے بارے میں غلط الفاظ ادا کیے لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے جس کو منانا چاہئے کہ شعیب اختر سچ کہہ رہے ہیں۔
شعیب اختر نے اپنی کتاب میں بال ٹمپرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ بال ٹمپرنگ کرتے رہے ہیں اور دوسرے باؤلرز بھی بال ٹمپرنگ کرتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ بال ٹمپرنگ کو قانونی شکل دے دینا چاہئے۔شعیب اختر کا یہ اعتراف بھی حقیقت پسندی کے زمرے میں آتا ہے ، آج شعیب اختر کے اس انکشاف پر چیخ اٹھنے والوں کو یہ یاد ہونا چاہئے کہ آسٹریلوی ٹیم نے ایشز ہارنے کے بعد انگلش باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا، اس ثابت ہوا کہ تمام باؤلر یہ حرکت کرتے ہیں لیکن یہ الگ بات ہے کہ پاکستانی کھلاڑی پکڑے جاتے ہیں۔شعیب اختر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کنگ اور آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان اور آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا، شعیب نے کہا کہ مجھے دیئے جانے والے معاوضے پر ناخوش ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان سے بات ہوئی تھی جس پر شاہ رخ خان اور للت مودی نے مجھے راضی کرلیا تھا تاہم مجھے ان کی بات نہیں سننی چاہئے تھی۔شعیب اختر کا یہ انکشاف حقیقت پر مبنی ہے کہ کیونکہ تاحال شعیب اختر کو آئی پی ایل 2008ء کا معاوضہ مکمل طور پر نہیں ملا اور ایک چیمپئن باؤلر کو شاہ رخ خان نے اسعتمال کرکے رقم نہیں دی جس کا بالی ووڈ کنگ کو جواب دینا چاہئے۔ گوکہ شاہ رخ کی مجبوری تھی کہ انہیں بھارتی حکومت کا حکم ماننا چاہئے تھا لیکن انہیں ایک خریدے گئے کھلاڑی کی رقم بھی ادا کرنی چاہئے تھی۔شعیب اخترنے مزید کہاکہ آل راؤنڈر شعیب ملک کپتانی کا اہل نہیں تھا اسے پی سی بی کے چیئر مین نسیم اشرف کا چمچہ ہونے کی وجہ سے کپتان بنایا گیا۔اس بات میں بھی حقیقت ہے کہ شعیب کو بلاوجہ کپتان بنایا گیا اور ملک کے بارے میں آج بھی مشہورہے کہ وہ ڈمی کپتان تھا لیکن گزشتہ رات شعیب ملک نے اس کے جواب میں کہاکہ شعیب اختر کی بات اس کے گھر والے سنجیدہ نہیں لیتے لہذا میں بھی اس بات کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔ قصورشعیب ملک کا نہیں ہے ، ہرناکارہ کپتان اپنے اوپراٹھنے والے سوالات کا جواب اسی لہجے میں دیتا ہے ، شعیب ملک کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ کپتان اچھے نہیں تھے ، ہاں وہ ایک اچھے آل راؤنڈر ہیں جن کی تعریف کرنی چاہئے لیکن اس وقت کپتانی ان کے بس سے باہر تھی اور وہ ناکام کپتان ثابت بھی ہوئے۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر نے اپنی معاشی محرومیوں سے لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم تک کی جدوجہد اور وہاں جاری طبقاتی کشمکش، پی سی بی کی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ، اپنی ناکامیاں، بال ٹمپرنگ اور اپنے ساتھی کھلاڑی محمد آصف پر بلے سے حملہ جیسے واقعات کا احاطہ بھی کیا ہے۔
شعیب اختر کے انکشافات سے پاکستان اور بھارت میں ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔ اس کتاب پر تبصرہ کرنے کیلئے بہت ہی بے ذائقہ اور بے رونق قسم کے تبصرہ نگاروں نے گزشتہ روز سارا دن ٹی وی چینلز پر گزارا اور سپیڈسٹار پر کڑ ی تنقید کی ، حالانکہ ابھی تک مکمل کتاب سامنے نہیں آئی اور ویسے بھی شعیب اختر اپنے کیرئیر میں کافی متنازع رہے لہذا انہوں نے تصویر کے دونوں رخ دیکھے ہوئے ہیں اور ایک ایسا کھلاڑی جس کے پاس پہننے کیلئے جوتے تھے نہیں وہ اتنا بڑ ا سٹار بنا یقینا اس کا یہ سفر کافی تلخ واقعات سے بھرا پڑا ہے ۔شعیب اختر لاکھ برا سہی ، بد دماغ سہی ، خود سر سہی ، لیکن وہ میچ فکسر نہیں تھا۔ شعیب اختر 16سے زائد مرتبہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرا اور ٹیم سے نکالا گیا لیکن اُس نے کبھی اپنی ماں دھرتی کو نہیں بیچا ، شعیب کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ اور جوا ء ثابت ہوا اور انہیں جرمانے ہوئے لیکن شعیب کے کیرئیر میں کبھی بھی یہ ثابت سامنے نہیں آئی کہ وہ میچ فکسر تھا اور اس نے پاکستان کو بیچ ۔ شعیب اختر کی یہی خوبی انہیں اپنے سینئر اور جونیئر سے ممتاز کرتی ہے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.