UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان میں طویل عرصہ سے غیرملکی ٹیمیں نہیں آرہی ہیں لیکن جب بھی ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ایونٹس ہوتے ہیں تو شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیمز کا رخ کرتی ہے اور بیٹھنے کی گنجائش کم پڑجاتی ہے۔ گزشتہ رات بھی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ایک ہفتہ سے جاری رہنے والے کرکٹ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔سیالکوٹ سٹالینز نے راولپنڈی ریمز کوانتہائی اعصاب شکن کے مقابلے کے بعد10رنز سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ اپنے نام کیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا اور طویل عرصہ بعد نیشنل سٹیڈیم شائقین کے سمندر بھرا نظرآیا۔ سٹیڈیم میں جتنے شائقین اندر کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے تھے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں شائقین سٹیڈیم سے باہر موجود تھے۔ ملکی حالات کے پیش نظرلوگ پاکستان میں کرکٹ دیکھنے کیلئے ترس گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اپنے ڈومیسٹک میچز میں بھی شائقین کی بے تابی کنٹرول سے باہرہوتی ہے۔ مسلسل آٹھواں ٹی ٹونٹی کپ بھی کامیاب رہا اور شائقین کو زبردست کرکٹ دیکھنے کوملی۔ جہاں بڑے کھلاڑی ایک طرف ناکام ہوئے تو دوسری جانب کچھ کے کامیابی نے قدم چومے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی قابل دید رہی۔ سیالکوٹ کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور اپنے حریفوں کو روند کر گزشتہ سال جس ٹائٹل سے وہ محروم ہوئے تھے اس بار دوبارہ اس پر قبضہ جمالیا۔ شعیب ملک کی قیادت میں سیالکوٹ نے فائنل میں راولپنڈی ریمز کو شکست دی، حالانکہ راولپنڈی ریمز سے زیادہ مضبوط ٹیمیں جن میں کراچی اور لاہور شامل ہیں باہر ہوگئیں لیکن سہیل تنویر کی قیادت میں راولپنڈی کے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور فائنل تک رسائی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ کرکٹ میں ٹیلنٹ کراچی اور لاہور کے علاوہ بھی دوسرے شہروں میں موجود ہے۔ راولپنڈی کے اوپنر اویس ضیاء کی تعریف کرنا ہوگی کہ وہ ابھی تک سلیکٹرز کی نظروں میں تو نہیں آئے لیکن پاکستانی شائقین ان کے دیوانے ضرور ہوگئے ہیں کیونکہ لگاتار دوسرے ٹورنامنٹ میں وہ مکمل فارم میں نظرآئے اوراپنے دلکش سٹروکس کیو جہ سے تیزی سے بلندیوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فیصل آباد میں ہونیوالے سپرایٹ ٹی ٹونٹی کپ میں اویس ضیاء نے راولپنڈی کو چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اس بار فائنل تک رسائی میں اویس نے اہم رول پلے کیا۔ فائنل میں سیالکوٹ کی جانب سے 181رنز کے ہدف کے تعاقب میں اویس ضیاء نے نوید عارف کے پہلے ہی اوور میں 5چوکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن وہ صرف 13منٹ کریز پر ہی ٹک سکے اور 13گیندوں پر32رنز بناسکے۔ اگر اویس مزید کچھ دیروکٹ پر قیام کرلیتے تو شاید میچ کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا لیکن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہرگیند پر صورتحال تبدیل ہوتی ہے اورایک دم سے سیالکوٹ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی اور پورے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم خسارہ پورا کرنے میں لگی رہی اور آخری اوور میں 15رنز کی ضرورت کو بھی پورا کرنے میں انہیں مشکل پیش آئی صرف 10رنزبناسکے۔ راولپنڈی کی شکست کی ایک وجہ بلے بازو ں کی جلد بازی بھی ہے کیونکہ بڑا میچ ہونے کی وجہ سے وہ پریشر برداشت نہ کرسکے اور ایک ایک کرکے آؤٹ ہوگئے ۔ جس طرح نوید ملک نے وکٹ پر قیام کرکے 67رنز کی اننگ کھیلی اگر ان کے ساتھ کوئی اور وکٹ پر قیام کرلیتا تو شاید راولپنڈی یہ دس رنز پورے کرنے میں کامیاب رہتی ۔سیالکوٹ کی ٹیم کے چیمپئن اوپنر عمران نذیر اس بار مکمل طور پر ناکام ہے اور ہرمیچ میں ابتدائی اوورز میں ہی آؤٹ ہوتے رہے لیکن سیالکوٹ کے کپتان شعیب ملک نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور ٹائٹل اپنی ٹیم کو جتوایا۔
ایک طرف ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل جاری تھا تو دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف 18اکتوبرسے ابوظہبی میں شروع ہونیوالی ٹیسٹ سیریزکیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں شعیب ملک تو جگہ بنانے میں کامیاب رہے تاہم سہیل تنویر کی چھٹی کرادی گئی۔ شعیب ملک نے طویل عرصہ سے فرسٹ کلاس کرکٹ یعنی ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کے علاوہ چارروزہ میچز نہیں کھیلے لیکن بورڈ نے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا ہے تاہم سہیل تنویر کو ڈراپ کردیا گیا جس پر سوالیہ نشان موجود ہے کہ دونوں کیلئے الگ الگ فیصلے کی وجوہات کیا ہیں۔ ٹیم سے عمراکمل اور سہیل خان کوبھی ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ عبدالرحمان ، وہاب ریاض اور عمرگل دوبارہ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں ۔سری لنکا ایک مضبوط حریف ہے اور پاکستان نے سری لنکا کیخلاف مضبوط سکواڈ کو میدان میں اتارنے کافیصلہ کیا ہے ۔ عمراکمل کی عدم موجودگی سے ٹیم کی بیٹنگ تو متاثر ہوگی لیکن وہاب ریاض اور عمرگل کی واپسی سے یقینی طور پر یہ خسارہ پورا ہوجائیگا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.