UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
سپاٹ فکسنگ سیکنڈل کو منظرعام پر آئے ایک سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کے آفٹر شاکس ابھی تک جاری ہے۔ ان دنوں برطانوی کراؤن کورٹ میں پاکستانی کرکٹرز کیخلاف دھوکہ دہی اور کرپشن کیس کی سماعت چل رہی ہے جس میں محمد عامر اور مظہرمجید تو پیش نہیں ہورہے کیونکہ دونوں ہی اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں لیکن سلمان بٹ اور محمد آصف روزانہ کورٹ میں پیش آرہے ہیں اور شاید وہ کسی ”چمتکار“کے منتظرہیں لیکن کورٹ کی سماعت اور دوران سماعت میں ہونیوالے انکشافات سے لگ رہا ہے کہ ان دونوں کا بچ نکلنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ آئی سی سی تو ان کھلاڑیوں پرپابندی لگاچکی ہے لیکن برطانوی کورٹ میں ہمارے شہزادوں کو سزا ہونے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے اور یہ سزا قیدکی صورت میں بھی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز دو دن کے وقفہ کے بعد کراؤن کورٹ کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ”فیک شیخ“یعنی نیوزآف دی ورلڈکے رپورٹر مظہر محمود پیش ہوئے اور اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ ثبوتوں کا بھی بنڈل لائے تھے جس میں مظہرمجید کے ساتھ ان کی گفتگو اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات تھیں جن کو پیش کرنے کے بعد نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔مظہرمجید اور مظہرمحمود کے درمیان ہونیوالی ٹیلی فونگ گفتگواور ملاقاتوں کی خفیہ ریکارڈنگ گزشتہ روز جیوری کو سنائی گئی جس میں مظہر مجید نے اخباری رپورٹر جو ان کے سامنے ایک نیا نیا جواری بن کر بیٹھا تھا بڑے بڑے ہوائی فائر کیے اور بظاہر اناڑی جواری سمجھ کر مظہرمجید نے نیوزآف دی ورلڈ کے رپورٹر مظہر محمود کو بڑے بڑے سبز باغ دکھائے جن کی خلاصہ گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا ۔آڈیوریکارڈ نگ کے مطابق مظہر مجید نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز سب سے بڑے میچ فکسر ہیں جبکہ وسیم اکرم،وقاریونس،اعجازاحمد،معین خان بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ مظہر مجید کا کہناتھا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھی یعنی کرکٹرز نے میچ فکسنگ کی مددسے کافی پیسہ بنایا ہے۔ ریکارڈنگ میں مظہر مجید نے نیوزآف دی ورلڈکے رپورٹر مظہر محمودکو بتایا کہ وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ گزشتہ ڈھائی سال سے یہ کام کر رہے ہیں اور اس میں انہوں نے بہت پیسہ بنایا ہے۔مظہر مجید نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی سب سے بڑے میچ فکسر ہیں اور وہ میچ کے مختلف حصے بیچتے ہیں مثلاً کس حصے میں کتنے رن بنائے جائیں گے اور کب وہ کیا کرینگے اور یوں وہ پیسہ بناتے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹرز ہر میچ کی دس بریکٹ یا حصہ بناتے ہیں۔ ایک بریکٹ بنانے میں50 سے 80 ہزار پاؤنڈز لگتے ہیں جبکہ ٹونٹی ٹونٹی میچ فکس کرنے کیلئے 4 لاکھ پاؤنڈز،ون ڈے کیلئے ساڑھے 4 لاکھ اور ٹیسٹ میچ کے لیے 10 لاکھ پاؤنڈز درکار ہوتے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مظہر مجید اور مظہر محمود کی ملاقات 18اگست کو مغربی لندن کے ریسٹورنٹ میں ہوئی جب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹیسٹ کا پہلا دن تھا اس روز میچ فکسنگ پر بات چیت کی گئی، مظہر مجید نے بتایا کہ وسیم  وقار  اعجاز احمد اور معین خان بھی اس میں ملوث رہے ہیں ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستانی کرکٹرز نے ہی مظہر مجید کو میچ فکسنگ میں ملوث کیا ۔ عدالت کے روبرورپورٹر مظہرمحمود نے کہاکہ وہ ٹھوس وجوہات کی بناء پرکرکٹ کرپشن کیس کومنظرعام پرلائے تھے،انہوں نے بتایاکہ مظہرمجید سے ٹاٹاکمپنی کے نمائندے محسن خان کی حیثیت سے ملاقات کی،ملاقات میں مظہرمجیدنے سابق صدرپرویزمشرف اوروسیم اکرم کاذکربھی کیاتھا،پاکستانی کرکٹرزکے ایجنٹ کاکہناتھاکہ وہ دبئی میں پروجیکٹ کے سلسلے میں پرویز مشرف سے بات کرے گا۔مظہرمحمودنے یہ بھی بتایاکہ وہ وسیم اکرم سے بھی خفیہ ملاقات کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظہر مجید نے بتایا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی اور پاکستانی کرکٹرز کو پیسہ چاہئے ، پاکستانی کھلاڑیوں کو آسانی سے خریدا جاسکتا ہے ۔
کیس کی سماعت ابھی جاری ہے اور توقع ہے کہ کم از کم پانچ ہفتے تک سماعت چلے گی جس کے بعد پاکستانی کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ محمد عامر نے اعتراف جرم کے خودکو اس سماعت کی ٹینشن سے بچا لیاہے لیکن یہ سوال جواب طلب ہے کہ کیا یہ انکشاف انہیں کچھ ریلیف بھی دیگا یا عدالت انہیں برابر کا جرم سمجھتے ہوئے سخت سزا دے گی۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے ملوث ہونے کے انکشاف پر آئی سی سی یا آسٹریلوی بورڈ اس معاملے کو کتنا سنجیدہ لیتا ہے اور بعض بھارتی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آئے ہیں ۔یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا ان کیخلاف بھی کارروائی ہوتی ہے یا سری لنکا میں سریش رائنا کی بکی کے ساتھ ملاقات کے انکشاف پر جس طرح خاموشی اختیار کی گئی اب بھی آسٹریلوی ، بھارتی بورڈ اور آئی سی سی ماضی کی طرح خاموشی اختیار کیے رکھیں گے۔
بہرحال جو بھی ہے ہمیں آسٹریلوی ، بھارتیوں اور آئی سی سی پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے شہزادوں کی فکر کرنی چاہئے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ۔ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے تو فی الحال نام آئے ہیں لیکن ہمارے ہیروز تو رنگے ہاتھوں پکڑگئے اور اب آہستہ آہستہ زمین تنگ ہوتی ہوئی دیکھ کر اعتراف بھی کرنا شروع ہوگئے ہیں۔مجھے یاد ہے جب 28اگست 2010ء کو یہ سکینڈل سامنے آیا تھا تو بہت سے قارئین نے اپنی آراء اور پیغام میں لکھا کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ سازش کی گئی ہے ، پاکستان میں بیشتر لوگوں کی یہی رائے تھی لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا اور حقائق سامنے آتے گئے نہ صرف ہم لوگ اپنے رائے بدلنے پر مجبور ہوگئے بلکہ ہمارے سرشرم سے بھی جھک گئے ۔اب تو ہم صرف یہی دعاکرسکتے ہیں کہ صدمات ، گرداب اور اندھیرے میں ڈوبے اس لہولہان پاکستان کو آنے والوں دنوں مزید کسی بڑی بدنامی کا سبب نہ بننا پڑے۔ آمین۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.