UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف آصف علی زرداری نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر ذکاء اشرف کو پی سی بی کا نیاچیئرمین مقررکردیاہے اور سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاگیاہے جبکہ ذکاء اشرف آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ سابق سربراہ اعجازبٹ کل سے ماضی کا حصہ بن گئے ہیں اور ان کے سخت اور مشکلات سے بھر ا دور اختتام ہوچکا ہے ۔ آج صبح کرکٹ بورڈ میں نئی انتظامیہ اپنے اختیارات سنبھالے گی اور نئے چہرے نظرآئیں گے جبکہ نئے چہروں کے ساتھ ساتھ نئی پالیسی بھی نافذ کی جائے گی۔ذکاء اشرف زرعی ترقیاتی بینک کے صدرہونے کے ساتھ ساتھ آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی ہیں ۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں پی سی بی کے نئے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ہمارے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سمیت بورڈ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہے جن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوسٹ پر بھی تبدیلی کے عندیہ دیا گیا ہے۔ ذکاء اشرف ایک بینکر ہیں اور ان کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، ذکاء اشرف کی کرکٹ کے ساتھ گہری دلچسپی ہے او ریہ پاکستان کے واحد شخص تھے جنہوں نے ذاتی کاوشوں سے پاکستان کی پور ی خواتین کرکٹ ٹیم کو زیڈٹی بی ایل میں ملازمتیں دیں اور ویمنز کرکٹرز کیلئے ماہانہ وظیفہ لگایا۔ لاہور سے پلے بڑھے ذکاء اشرف کا تعلق بہاولپور ہے اور شوگرملز کا کاروبار ان کا پیشہ ہے۔ ذکاء اشرف انتظامی امور پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں لیکن کرکٹ کا نظام چلانے کیلئے ان کی پہلی آزمائش ہے ، ممکن ہے کہ نان کرکٹر ہونے کی وجہ سے انہیں دشواری پیش آئے لیکن اپنے مزاج کے حوالے سے وہ اعجازبٹ کی طرح سخت موقف نہیں رکھتے، ذکاء اشرف کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ کسی کو ناراض نہیں کرتے ۔
سابق سربراہ اعجازبٹ اب ماضی کا حصہ بن گئے ہیں ۔ گزشتہ روز اعجازبٹ دبئی سے لاہور پہنچے اور پی سی بی ہیڈکوارٹرقذافی سٹیڈیم آئے جہاں وہ چند گھٹنے بیٹھنے کے بعد واپس لوٹ گئے ۔ اعجازبٹ کی بورڈ آمد کے ساتھ یہ واضح ہوگیا کہ آج ان کا پی سی بی آفس میں آخری دن ہے تو ان سے آخری ملاقات بھی ہوگئی جس میں نے ان سے چند سوالات کیے جس پر اعجازبٹ نے انتہائی مطمئن ہوکر جواب دئیے۔ اعجازبٹ نے کہاکہ وہ اپنے تین سالہ دورکا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر مطمئن ہیں اور انہیں اپنے کسی بھی فیصلے پر افسوس نہیں ہے ۔ میں نے جو بھی فیصلے کیے پاکستان کرکٹ کے مفاد میں کیے اور ہمیشہ اولین ترجیح رہی کہ پاکستان کرکٹ ترقی کرے۔پی سی بی میں ایماندار لوگوں کی ٹیم چھوڑکر جارہاہوں اور میری خواہش ہے کہ ذکاء اشرف انتظامی ٹیم کو برقرار رکھیں کیونکہ موجودہ ٹیم محنتی اور ایماندار ہے، پاکستان کرکٹ نے جتنے مسائل دیکھے ہیں اگر ہماری انتظامی ٹیم ایماندار نہ ہوتی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈھانچہ زمین پر گر پڑتا ۔میرے سے پہلے پی سی بی میں چوروں کا ٹولہ قابض تھا اورکام کیے بغیر لاکھوں روپے وصول کیے جاتے تھے لیکن جب میں نے عہدہ سنبھالا توایماندار لوگوں کو ترجیح دی اور کام چوروں کی چھٹی کرائی۔ایک سوال کے جواب میں اعجازبٹ نے کہاکہ ان کے دور کا بہترین کارنامہ قومی کرکٹ ٹیم سے پلیئرز پاور کا خاتمہ ہے۔پلیئرز پاور کو توڑنے کیلئے مجھے بہت سی مشکلات پیش آئیں اور سفارشوں کے سامنے میں نے بے بس ہونے کی بجائے قوائد و ضوابط کو ترجیح دی۔ اعجازبٹ نے کہاکہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے دور میں پاکستان کرکٹ نے انتہائی مشکل حالات میں وقت گزارا لیکن میری اور میری ٹیم کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ پاکستان کرکٹ آگے بڑھے ، انٹرنیشنل میڈیا کی مخالفت اور لاتعداد مسائل کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالات کا مقابلہ کیا اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے بحرانوں کے سامنے چٹان کی طرح کام کیا۔
شاہد آفریدی سے متعلق میرے سوال پر کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے شاہد آفریدی جیسے سٹار کھلاڑی کے ساتھ زیادتی کی اور قومی ٹیم کو ایک بڑے کھلاڑی سے محروم کردیا ، آج آپ چیئرمین پی سی بی نہیں رہے کیاآفریدی کے متعلق آپ نے کچھ زیادہ ہی سخت رویہ اختیار کیا؟۔اعجازبٹ جواب دینے سے پہلے اپنے چہرے پر چھائی سنجیدگی کو ختم کرکے خوشگوار انداز میں گویا ہوئے کہ میری شاہد آفریدی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیں تھی ، میں نے ہی آفریدی کو ترجیح دیکر قومی ٹیم کا کپتان بنایا ، نیوزی لینڈ میں ایک واقعہ پیش آیا جس کا میں ذکر نہیں کرنا چاہتا لیکن اس کے باوجود میں نے نیوزی لینڈ میں بیٹھ کر آفریدی کوورلڈکپ کیلئے کپتان برقرا رکھا لیکن ورلڈکپ کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورے میں آفریدی نے پھر وہی غلطیاں دہرائیں اور پانی سر سے گزر جانے کے بعد آفریدی سے کپتانی واپس لی۔ میرے اس سوال پر اعجازبٹ کے چہرے پر پھر سنجیدگی آگئی کہ آفریدی نے ورلڈکپ میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی دلائی ، اس کے جواب میں اعجازبٹ نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ ٹیم سیمی فائنل تک آئی لیکن بہت سی ایسی باتیں ہوئیں جن کی تفصیل نہیں دی بتا سکتا اور آفریدی کو ہم نے صرف کپتانی سے ہٹایا باقی جوکچھ بھی ہوا اس کا وہ خود ذمہ دار ہے ۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ خود اس نے لی جو اسے نہیں لینی چاہئے تھی پھر اس نے بورڈ کیخلاف غلط زبان استعمال کی تو ہم اس کیخلاف ایکشن لینے پر مجبور ہوگئے ، میں جانتا ہوں کہ آفریدی کو کتنا سمجھانے کی کوشش کی گئی ، بار بار اسے سمجھایا گیا کہ وہ کرکٹ پر توجہ دے ٹیم کی سیاست میں نہ پڑے لیکن اس نے ہربار اپنی غلطیاں دہرائیں۔ یہی شاہد آفریدی تھا جو چار سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکا تھا میں نے اسے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر راضی کرکے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ۔ بہرحال اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آفریدی کے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے زیادتی ہوئی تو ایسا ہرگز نہیں ہے ، ڈسپلن پر عمل کرانا میرا فرض تھا اور آفریدی کی واپسی کیلئے مجھے دنیا جہاں سے فون کرائے گئے لیکن آفریدی نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائی جس کی وجہ سے اس کیخلاف ایکشن لیا گیا اور سب کچھ بورڈ کے قوانین کے مطابق ہوا۔ اعجازبٹ نے آخری سوال کہ کیا اب کرکٹ میں دوبارہ کہیں نظر آئیں گے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ، میں کیا توقیر ضیاء ہوں جو ایل سی سی اے کا الیکشن لڑنے نکل پڑوں گا ۔ ساری زندگی کرکٹ کو دی ہے اب مکمل طور پر کرکٹ سے ناطہ توڑ لیا ہے اور اب صرف آرام کرونگا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.