UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان اور سری لنکا کے مابین نیوٹرل سیریز آج سے یواے ای کے شہر ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈ یم میں شروع ہورہی ہے ۔ بنیادی طور پر یہ سیریز پاکستان میں ہونی تھی لیکن سانحہ لبرٹی مارکیٹ کی وجہ سے غیرملکی ٹیموں نے پاکستان نہ آنے کی قسم کھا رکھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو اپنی ہوم سیریز نیوٹرل مقامات پر کھیلنا پڑرہی ہے۔ مذکورہ سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین3 ٹیسٹ ، 5ون ڈے اور2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ 9سال کے طویل عرصہ بعد شارجہ کرکٹ گراؤنڈآباد ہونے جارہاہے ، ون ڈے کرکٹ کا گڑھ سمجھے جانے والے تاریخی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گی اور یہ شارجہ میں ہونیوالا دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا، اس سے پہلے پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین 2002ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جوکہ آسٹریلیا نے بھاری مارجن سے اپنے نام کیا تھا۔
نیوٹرل سیریز کیلئے پاکستان نے ابتدائی طور پر صرف ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا ہے ، مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے البتہ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں سنچری سکور کرکے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرایا ہے۔ سکواڈ میں عمران فرحت اور شعیب ملک کو بھی جگہ دی گئی ہے جبکہ سری لنکا کی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنے کیلئے فاسٹ باؤلر عمرگل ، وہاب ریاض اور عبدالرحمان کو بھی واپس طلب کیا گیا ہے جس سے قومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک مضبوط ہوگیا ہے اور دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔ وقاریونس کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کیلئے تاحال مستقل کوچ کا تقرر نہیں کیا جاسکا ، پی سی بی نے چیف سلیکٹر محسن حسن خان کو عبوری کوچ بناکر یواے ای بھیجا ہے ، لاہور میں ٹیم کیلئے تین دن کا تربیتی کیمپ لگایا گیا جس میں فیلڈنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق ،محمد حفیظ ،توفیق عمر ،اظہر علی ،یونس خان ،شعیب ملک ،عدنان اکمل ،سعید اجمل ،عبدالرحمان ،عمر گل ،وہاب ریاض ،اسد شفیق ،عمران فرحت ،اعزاز چیمہ اور جنید خان شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کے ریکارڈ پر نظردوڑائی جائے تو دونوں ٹیمیں 13مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے آئیں جہاں 6سیریز میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 3میں ایشین ٹائیگرز کو کامیابی ملی اور4سیریز ہار جیت کے بغیر ختم ہوئیں۔ دونوں ٹیمو ں کے درمیان1982ء لیکر اب تک کھیلے جا نے والے 37 ٹیسٹ میچوں میں سے 15میں پا کستان نے سر ی لنکا کواور 9میں گر ین شر ٹس کو سری لنکا نے ہرا یا جبکہ 13 ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گئے ۔ ان ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پا کستا ن اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی ایک دوسرے کیخلاف میدا ن میں اتر ے چکی ہیں جب 1998ء میں پا کستان اور2001 ء میں سر ی لنکا کا میاب رہا۔دونوں ٹیموں کے ہونیوالی ٹیسٹ سیریز میں پا کستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو سب سے زیاد ہ 1559سکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے جو انہوں نے 20 میچوں میں بنائے۔جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سنتھ جے سوریاہیں جنہو ں نے اپنے ٹیسٹ کیر ئیر میں پا کستان کیخلاف 17 میچوں میں 1490 سکور بنا رکھے ہیں۔سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا نے سب سے زیادہ 8 سنچریا ں سکور کیں۔دوسرے نمبر پرانضمام الحق ہیں جنہو ں نے 5 بار یہ کار نا مہ انجام دے رکھا ہے۔دونوں ملکو ں کے درمیان ہونے والے میچوں میں مر لی دھرن سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہر ست میں ٹاپ پر ہیں انہوں نے 16 میچوں میں 80کھلاڑیوں کو میدان بد ر کیا۔ پاکستان کے وسیم اکرم نے 63 اور وقار یو نس نے 56کھلاڑی آ ؤ ٹ کر رکھے ہیں۔دونوں ممالک کے کپتانوں کا اگر ذکر کیا جائے تو ارجنا رانا ٹنگا نے پاکستان کیخلاف سات میچز میں کپتانی کرکے اپنی ٹیم کو 3میں فتح دلائی جبکہ تین ہی میں انہیں شکست ہوئی اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ پاکستان کی جانب سے جاویدمیانداد نے سری لنکا کیخلاف چھ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کرکے اپنی ٹیم کو 4میں فتح دلائی جبکہ 2ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔رانا ٹنگا نے سری لنکا کی جانب سے پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ 22ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 21مرتبہ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کیخلاف میدان میں اترے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین آخری ٹیسٹ سیریز 2009ء میں کھیلی گئی جہاں میزبان سری لنکن ٹیم نے 2-0سے کامیابی حاصل کی۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.