UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ہوگیا ہے ۔میچ کا پہلا دن پاکستانی پیسر جنید خان کے نام رہا جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے مضبوط سری لنکن بیٹنگ کو 197رنز تک محدود رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنید خان کی نپی تلی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ عمرگل اور سعید اجمل نے بھی دو دو کٹیں حاصل کیں اور اپنے کپتان کے پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو درست ثابت کردکھایا۔پچ اور موسم کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے مصباح الحق کا ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ ابتدائی طور پر درست نہیں لگ رہا تھا کیونکہ دن بہت گرم تھا اور پچ میں فاسٹ باؤلرز کے لئے کچھ زیادہ مدد نظر نہیں آرہی تھی ۔تاہم کپتان مصباح الحق کو اپنے باؤلرز پر پورا بھروسہ اور باؤلرز نے اپنے کپتان کے بھرم کی لاج رکھی اور توقعات کے مطابق کھیل پیش کرکے پاکستانی پوزیشن مضبوط کردی۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم مینجمنٹ نے شعیب ملک اور وہاب ریاض کو موقع دینے سے گریز کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ زمبابوے کیخلاف کلین سویپ کرنیوالی ٹیم کو زیادہ ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتی ، حالانکہ عمرگل کو موقع دیا گیا اور گل نے اپنے سینئر باؤلر ہونے کے بعد ذمہ داری بھر پور انداز میں نبھائی ، حالانکہ گل کو2وکٹیں ملیں لیکن انہوں نے حریف بلے بازوں کی پریشان کیے رکھا اور دیگر باؤلرز کیلئے وکٹوں کا حصول آسان بنایا۔ فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ کی زمبابوے میں عمدہ کارکردگی نے بھی وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کو مشکل بنا دیا ہے۔گزشتہ روز بھی اعزاز چیمہ نے متاثر کن باؤلنگ کی اور سری لنکن ٹیم کے چیمپئن بلے باز جے وردھنے کا وکٹ پر ٹھہرنا دو بھر کردیا ، حالانکہ جے وردھنے نے اعزاز چیمہ کو چھکا بھی لگایا لیکن جتنی وقت جے وردھنے نے اعزاز چیمہ کا مقابلہ کیا کہ وہ مکمل طور پر پریشان نظر آیا تاہم جے وردھنے کی وکٹ جنید خان کے حصے میں آئی۔ کل کا دن مکمل طور پر سوابی سے تعلق رکھنے والے جنید خان کے نام رہا جنہوں نے انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ گزارے سیزن میں حاصل کیے ہوئے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بہترین لائن و لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کی جس کا سری لنکن بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔سری لنکن بلے بازوں نے عمر گل اور اعزاز چیمہ کے ابتدائی سپیل میں کافی محتاط انداز میں بیٹنگ کی ۔ سخت گرمی میں شیخ زید سٹیڈیم کی فلیٹ وکٹ پران کی ابتدائی بیٹنگ اپروچ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا جیسے سری لنکن اوپنرزکسی ابر آلود موسم میں ہیڈنگلے کی گرین ٹاپ وکٹ پر کھیل رہے ہوں ۔ ابتداء میں شاید مصباح الحق کو بھی اپنے فیصلے پر افسوس ہوکیونکہ سری لنکن اوپنرز کی حکمت عملی واضح نظر آرہی تھی کہ وہ مصبا ح الحق کو فیصلے کو ہرصورت میں غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی حکمت عملی کچھ زیادہ دیر کامیاب نہ ہوسکی اور سعیداجمل کے ہاتھوں لنکن ٹیم کو پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔تجربہ کا ر لیفٹ ہینڈر کمار سنگاکارا نے اپنی عادت کے عین مطابق اننگ کے آغاز پر آف سٹمپ کے باہر جانے والی گیند سے چھیڑ خانی جاری رکھی اور اس کا خمیازہ انہیں اپنی وکٹ کے روپ میں بھگتنا پڑا۔کافی دیر تک دفاعی انداز اپنائے ہوئے تھرنگا پراناوتانا جارحانہ پل شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔ان کا اس انداز سے آؤٹ ہونا یہ بتا رہا تھا کہ بغیر کسی مقصد کے دفاعی بیٹنگ کرتے ہوئے مسلسل پریشر جھیلنا بے حد مشکل ہوتاہے۔ کپتان تلکارتنے دلشان سعید اجمل کو پڑھنے میں مکمل ناکام نظر آ ئے اور ایک متنازعہ فیصلے کا شکار ہوکر واپس لوٹ گئے ۔مہیلا جے وردھنے نے بھی آف سٹمپ کے باہر موجود اپنی کمزوری کو ایک بار پھر ظاہر کیا اور جنید خان کا دوسرا شکار بنے۔وکٹ کیپر پرسنا جے وردھنے کے پاس جنید خان کے بہترین یارکر کا کوئی جواب نہیں تھا۔ابتدائی سات وکٹیں 115رنز پر گر جانے کے بعد ماضی کی طرح پاکستانی ٹیم ریلکس ہوگئی جس کا میتھیوز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ، میتھیوز نے شاندار ففٹی سکور کی اور یہی ففٹی سری لنکن ٹیم کے سکور کو 197رنز تک لیجانے میں اہم ثابت ہوئی۔ پہلے روز کے اختتام سے قبل پاکستانی نے اپنی باری کا آغاز کردیا ہے اور 27رنز پر کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔ باؤلرز نے جو کرنا تھا وہ کردیا اب تمام ذمہ داری بلے بازو ں پر ہے ۔ دیکھنا ہوگا کہ جس وکٹ پر سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی وہاں ناقابل اعتبار پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کیا کرتی ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ پہلا روز :جنید خان نے لنکا ڈھا دی
نوجوان پیسر کی 5وکٹیں ‘نامور سری لنکن بلے باز فلاپ‘ٹیم197پر سمٹ گئی
باؤلرز نے تو اپنا فرض نبھا دیا اب دیکھنا ہوگا کہ ناقابل اعتبار پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کیا کرتی ہے

پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.