UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس میں ایسے لوگ رہتے ہیں جو ہمیشہ اس کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور تقریباً ہر سال بلکہ اب تو ہر ماہ کوئی نہ کوئی ایسا کارنامہ سرانجام دیا جاتا ہے کہ وطن عزیز کو بدنامی کا صدمہ سہنا پڑتا ہے۔ دنیا بھر میں سپورٹس کو ملکی وقار میں اضافہ کا سبب سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان کے سب سے مقبول ترین کھیل کر کٹ اور کرکٹ کھیلنے والے ہمارے قومی ہیروز نے اس ملک کو گزشتہ سال جو صدمہ پہنچایا اس کے آفٹرشاکس ابھی تک جاری ہیں۔ گزشتہ روز برطانیہ کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ کی جیوری نے سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو دو دو الزامات میں قصوروار قراردیدیا ہے ۔ مختصر کہ تینوں پاکستان کرکٹرز پر دوسری بار جرم ثابت ہوگیا ہے کہ انہو ں نے نہ صرف کرکٹ کے وقارکو نقصان پہنچایا بلکہ اپنے ملک کے ساتھ بھی غداری کی ۔ ایک سال سے سلمان بٹ اور محمد آصف نے اس بات کی رٹ لگارکھی تھی کہ وہ معصوم ہیں اور انہیں سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے لیکن دوسری بار ثابت ہوگیا ہے کہ ان لوگوں کا دامن صاف نہیں ہے اور انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ وفاداری کی قسم کی لاج رکھنے کی بجائے اپنی ماں دھرتی کے ساتھ دھوکہ کیا۔ کراؤن کورٹ آ ج سلمان بٹ ، محمدآصف اور محمد عامر کو قیدکی سزا سنائے گی ۔ سلمان بٹ اور محمد آصف کو سات سے نو سال تک جیل کی سزا کا امکان ہے تاہم محمد عامر کو کم عمری اور اعتراف جرم کرنے کے انعام میں سلمان بٹ اور آصف کے مقابلے میں کم سزا سنائی جائے گی تاہم یہ امکان رد نہیں کیا جاسکتا کہ عامر قیدکی سزا سے بچ جائے گا۔ تینوں کا ایک ہی جرم ہے اور تینوں پر ثابت بھی ہوگیا ہے لہذا عامر کو برطانوی قانون کے مطابق اعتراف کرنے پر تھوڑی چھوٹ ملے گی لیکن اتنی بھی چھوٹ نہیں ملے گی کہ وہ باآسانی چھوٹ جائیں گے۔
گزشتہ روز12 رکنی جیوری کے 10 ارکان نے ابتداء میں سلمان بٹ کو غیر قانونی طور پر رقم قبول کرکے بد عنوانی کا مرتکب ہونے اور دھوکہ دہی کی سازش جبکہ محمد آصف کو دھوکہ دہی کی سازش کا مجرم قرار دیا۔ جیوری محمد آصف پر غیر قانونی رقم قبول کرکے بد عنوانی کا مرتکب ہونے کے الزام سے متعلق اتفاق رائے حاصل نہیں کر پائی تاہم بعد میں جیوری کے ارکان محمد آصف پر بھی بدعنوانی کے الزام بارے متفق ہوگئے۔ غیر قانونی رقم قبول کرنے کے الزا م میں 7 سال اور دھوکہ دہی پر 2 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز جسٹس کک نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ آج محمد عامر اور مظہر مجید کو بھی عدالت میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں بھی اس کیس میں ایک ساتھ سزاسنائی جائے گی۔ جسٹس کک کے مطابق محمد عامراور مظہر مجید نے جرم قبول کرلیا ہے اور ایسا ممکن ہی نہیں کہ عامر اور مظہر مجید اس کیس سے باہر ہیں ، انہوں نے پہلے 3نومبر کو عام اور مظہر مجید کو طلب کیا تھا لیکن گزشتہ روز جیوری کی جانب سے سلمان اور آصف کو مجرم قرار دئیے جانے کے بعد عدالت نے عامر اور مظہر مجید کو ایک روزپہلے ہی طلب کرلیا ہے۔ محمد عامرکے بارے میں عام لوگوں کی رائے ہے کہ وہ اعتراف کرنے کے بعد باعزت اپنی ماں دھرتی پر لوٹ آئیں گے ایسا کچھ بھی نہیں ہے ، ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ کم عمری کی وجہ سے انہیں جیل کی سزا نہ ہولیکن انہوں نے جتنا بڑا جرم کیا اور اب تک کی کارروائی کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ عامر کو کچھ زیادہ ریلیف ملے گا البتہ یہ ضرور ہے کہ وہ دونوں استادوں کے مقابلے میں کچھ کم سزا پائیں گے۔
اُردوپوائنٹ کے قارئین کیلئے انتہائی باوثوق ذرائع کے حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف یہ ہے کہ اگر محمد عامر اعتراف جرم نہ کرتے تو ممکن تھا کہ یہ تینوں کرکٹرز قیدکی سزا سے بچ جاتے کیونکہ سکاٹ لینڈ یارڈ ، کراؤن پراسیکیوشن اور آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ کے پاس ان تینوں کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھا جس کوعدالت میں ثابت کیا جاسکتا۔ عامرنے اعتراف جرم کرکے عدالت اور آئی سی سی کا کام آسان کردیا۔ ایسا نہیں ہے کہ ان کرکٹرز نے سپاٹ فکسنگ نہیں کی ، انہوں نے سپاٹ فکسنگ کی ہے اور جو بھی شواہد پیش کیے گئے وہ بھی حقیقت پر مبنی تھے لیکن وہ ٹھوس ثبوت کے ساتھ پیش نہیں کیے گئے ۔ کوئی بھی کیس جب عدالت میں جاتا ہے تو مخالف پارٹی کو ملزم کو مجرم ثابت کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے کرکٹرز نے غلط کام ضرور کیا تھا لیکن عدالتی کارروائی میں انہیں ٹھوس ثبوت کے ساتھ مجرم ثابت کرنا مشکل تھا۔ شاید آپ کو یاد ہے کہ جس دن سے کراؤن کورٹ نے کیس کی کارروائی شروع کی تو اعلان کیا گیا کہ ان کرکٹرز کیخلاف 13شواہد ایسے ہیں جن میں ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے سپاٹ فکسنگ کی لیکن 20دن کی سماعت کے بعد صرف 2ثبوت ہی ان کے خلاف گئے اورباقی 11ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے مسترد ہوگئے ۔ جو2 ثبوت ان کے خلاف گئے ہیں ان میں ایک غیر قانونی رقم قبول کرنا اور دوسرا جواریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا جرم ہے اور یہ دونوں محمد عامرنے قبول کیے جن کو وکیل استغاثہ نے 20دن کی سماعت کے بعد ثابت بھی کردیا ۔ اگر عامر اعتراف جرم نہ کرتا تو اس بات کا واضح امکان تھا کہ ان کے خلاف یہ الزام ثابت نہ ہوتے کیونکہ ایک شخص جرم کرتا ہے مگر اسے سزا دلانے کیلئے مخالف پارٹی کو جرم ثابت کرنا ہوتا ہے اور یہاں محمد عامر نے مخالف پارٹی کا کام آسان کردیا حالانکہ یہ تینوں برطانوی کورٹ کی سزا سے بچ سکتے تھے لیکن شاید قدرت کویہی منظور تھا کیونکہ انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ غداری کررکھی تھی اور گرین کلر کی توہین شاید اللہ کو پسند نہیں آئی اور انہیں جرم چھپانے کی مہلت ہی نہ دی ۔ کہتے ہیں کہ چور کتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو وہ اپنے پیچھے کوئی نہ کوئی ثبوت چھوڑ ہی جاتا ہے جس سے وہ اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔
بہرحال :ان تینوں کرکٹرز نے ملک کے ساتھ جو غداری کی اس کی سزا تو آخر ملنی ہی تھی لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہ سزا ایک غیر ملکی جیل اور عدالت میں ملی ہے جس سے پاکستان پوری دنیا میں ایک بار پھر تماشہ بن کررہ گیا ہے اور اس کا سب سے زیادہ نقصان بیرون ملک پاکستانیوں کو ہوگا اور اب تک ہوا بھی ہے کیونکہ غیروں کے یہ تانے ہمیشہ شرم سے سرجھکا دیتے ہیں کہ” تمہارے ملک کے ہیرواگر دھوکہ بازہوسکتے ہیں تو تم بھی دود ھ کے دھلے نہیں ہوسکتے“ دعاہے کہ پاکستان پر لگنے والے اس بدنماداغ کا اثر جلد سے جلد زائل ہو۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.