UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> کیا جیف لاسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسائل حل کرپائے گا؟

اعجاز وسیم باکھری:
بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے نئے کوچ کا اعلان کردیا۔عہدے پر مقرر کیے جانیوالے جیف لاسن جوکہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرہیں اور بطور کوچ انہوں نے اس سے قبل آسٹریلوی اکیڈمی میں اپنی خدمات سرانجام دیں ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر کسی ٹیم کی کوچنگ کرناان کیلئے پہلا تجربہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ایک طویل عرصے سے مسائل سے دوچارچلی آرہی ہے اور اس کو صحیح سمت پر چلانے کیلئے جیف لاسن کو بھرپور محنت کرنا ہوگی اور یہ حقیقت ہے کہ لاسن کیلئے یہ عہدہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔دوسری جانب سے پی سی بی نے رواں سیزن کیلئے 20کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیاہے لیکن تجربہ کار بیٹسمین انضمام الحق ،رانا نوید الحسن اور عاصم کمال کرنظر انداز کرکے بورڈ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آچکا ہے۔
پاکستان کرکٹ کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اسے ہمیشہ اعلیٰ معیار کے کھلاڑی میسر رہے ہیں لیکن یہ بدبختی ہے کہ ٹیم انتظامیہ ہمیشہ سے نااہل لوگوں پر مشتمل رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز انوکھے ترین واقعات دیکھنے کوملتے ہیں۔لاسن کی تقرری خوش آئند ہے گوکہ ہمارے سابق کھلاڑی اس کی مخالفت کررہے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ جیف لاسن اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور یہ بات حقیقت ہے کہ جیف لاسن کو حالات معمول پرواپس لانے کیلئے خاصی محنت کرنی پڑے گی۔عالمی کپ میں شکست اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات و واقعات نے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اوردوبارہ تمام معاملات کو درست سمت پر چلانے کیلئے بورڈ کو سنجیدہ فیصلے کرنے ہونگے اور ہرقدم اٹھانے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیا جانے چاہیے کیونکہ اب کوئی بھی چھوٹی سی غلطی جو نیا سسٹم تیار ہوچکا ہے اس کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔جیف لاسن ایک آسٹریلوی کوچ ہیں اور انہوں نے جہاں پہلے کوچنگ کی ہے وہاں کھلاڑی کوچ کی باپ سے بھی زیادہ قدر کرتے ہیں اور کوچ کی باتوں پر عمل کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں اس بات کا انتہائی فقدان ہے۔ ماضی میں کوئی ایسا پاکستانی کوچ نہیں آیا جس کے ساتھ کھلاڑیوں نے بدتمیزی نہ کی ہو۔انتخاب عالم سے لیکر باب وولمر تک سبھی کوچز کی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی خبریں عام رہی ہیں جبکہ سب سے زیادہ کھلاڑیوں کے ساتھ جاوید میانداد اور باب وولمر کا تناؤرہا ہے بعض دفعہ یہ بھی سننے میں آیا کہ کوچ اور کھلاڑی کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اور اس بات کا انکشاف موجودہ انگلش بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ نے بھی اپنے ایک بیان میں کی تھی کہ برصغیر کے کھلاڑی اپنے کوچز کی عزت نہیں کرتے میں ۔ڈونلڈکی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں کوچز کھلاڑیوں کے دل میں وہ جگہ نہیں بنا پاتے جو کہ ان کے عہدے کے مطابق ہونی چاہیے۔یہ بات بھی واضع ہے کہ اگر کوچز ہی کھلاڑیوں سے اپنے تعلقات خراب کرتے ہیں تو چنداایک ہی اس بات میں شریک مجرم ہوتے لیکن یہاں تو پاکستان کرکٹ کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کوچز اور کھلاڑیوں میں ہمیشہ تناؤ رہا ہے اس سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف کوچز کی بات نہیں سنتے بلکہ بعض اوقات نوبت لڑائی جھگڑے تک بھی پہنچ جاتی ہے جس سے ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں میں ایک فصیل کھڑی ہوجاتی ہے اوراس کا نقصان صرف اورصرف ٹیم کی شکست کی صورت میں سامنا آتا ہے ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جب کھلاڑیوں اور کوچ میں کشیدگی کی وجہ سے ٹیم شکست کھاتی رہی لیکن اس بارے میں ٹیم انتظامیہ نے ہمیشہ تریدہی کی۔مجھے امید ہے کہ جیف لاسن پاکستانی کھلاڑیوں کے رویہ اور عادات کے قصے سن چکے ہونگے اور بورڈ کی اس روش سے بھی آگاہ ہونگے کہ شکست پر کوچ کی چھٹی کرادی جاتی ہے ممکن ہے کہ لاسن کی باری یہ نوبت نہ آئے لیکن کھلاڑیوں اور نئے کوچ کے درمیان تناؤ ہر حال اور ہر صورت میں سامنے آئیگا کیونکہ اس کی بڑی وجہ جونیئر کھلاڑیوں کا کپتان اور نائب کپتان ہونا ہے کیونکہ جب ٹیم انتظامیہ کی میٹنگ میں سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جائے گا تو ایک بار پھر گروپ بندی کا خطرہ بڑھ جائیگا۔بہرحال یہ باتیں نظر انداز کرنے والی نہیں ہے اوراس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ جیف لاسن ان تمام چیزوں کو دور رکھیں گے اور یکطرفہ سوچ پر عمل پیرا نہیں ہونگے جیف لاسن کو تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا اور بورڈ کی سوچ سے اگر مختلف انداز میں کام کیا تو ممکن ہے لاسن ٹیم کو ایک بار پھر فتح کی راہ پر لے آئیں۔ کیونکہ ماضی میں شہریار خان اور نسیم اشرف نے کوچز کو اپنے اشارے پر چلایا جس کا خمیازہ ورلڈکپ میں عبرتناک شکست کی صورت میں بھگتناپڑا۔ لیکن اب بھی ایک اچھے کل کی امید اور توقع ہے کہ آنے والے چند ماہ میں پاکستان کرکٹ ایک بار پھراپنے ٹریک پر واپس آجائے گی جس کے ہم سب متمنی ہیں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.