UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> کرکٹ بورڈ پلیئر ز پاور کے سامنے بے بس کیوں ہے؟؟

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت سے قبل بھر پور تیاریوں میں مصروف ہے ۔گزشتہ روز کراچی کیمپ بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اب جیف لاسن کی پاکستان آمد پر لاہور میں کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔ دوسری جانب شعیب اختر اور محمد آصف سمیت تمام کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آچکی ہے تاہم اب بھی یہ بات پورے یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ آیا دونوں فاسٹ بولر ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے یا نہیں اس کافیصلہ آئندہ چندروز میں متوقع ہے دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ایونٹ سے ڈراپ کیے جانے کابھی اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے ۔ادھر قومی ٹیم کی سنیئر کھلاڑیوں نے انڈین لیگ کی جانب سے بھاری معاوضوں کی پیشکش ٹھکرادیں ہیں ان میں شعیب اختر اور شاہد آفریدی اور یونس خان شامل ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز کو انتظامیہ کی جانب سے انتہائی معقول معاوضے کی پیشکش کی گئی لیکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں کھلاڑیوں کو منع کرنے کے بعد تمام کھلاڑیوں نے اپنا موقف تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ایک طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ مسائل کا شکار چلی آرہی ہے اور اس میں بظاہر کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی لیکن کرکٹ بورڈ کے عہدیدار یہ قصیدے سناتے سناتے نہیں تھکتے کہ پاکستان کرکٹ اب بحران سے باہر نکل چکی ہے اور کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان اب بہترین تعلقات کی فضا قائم ہوچکی ہے لیکن اہل نظر لوگوں کو حالات جوں کے توں ہی نظر آرہے ہیں۔ایک دوروز تک ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا اعلان بھی متوقع ہے لیکن ٹیم کے اعلان سے قبل ہی یہ انکشافات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں کہ سٹار بیٹسمین محمد یوسف اور عبدلرازق کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا جس کی پاداش میں دونوں کھلاڑی کیمپ چھوڑ کرکراچی سے لاہور چلے گئے تھے لیکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداران حسب معمول اس حقیقت سے انکار کررہے ہیں کہ یوسف اور رزاق ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔میرے خیال میں اگر محمد یوسف کو ٹیم سے باہر رکھا جاتا ہے تو ٹیم کی کارکردگی پر منفی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یوسف ایک طویل عرصے سے ایک روزہ کرکٹ میں خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام چلے آرہے ہیں اور میرا نہیں خیال کہ ایک کھلاڑی ون ڈے کرکٹ میں بری طرح ناکام چلا آرہاہوں تو وہ محض 20اوورز کے میچ میں کوئی بہتر کھیل پیش کرسکے گا ۔ٹونٹی ٹونٹی گیم دراصل فٹنس کی گیم ہے اور یہاں وہی کھلاڑی کامیاب ہوتے ہیں جن کا فٹنس لیول ہائی ہوتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ یوسف کی فٹنس نہیں ہے یا وہ ٹونٹی ٹونٹی میچز میں کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ ”ایسا نہیں ہے“ بلکہ سلیکٹرز نے یہ بات واضح محسوس کی ہے یوسف ایک طویل عرصے سے ایک روزہ کرکٹ میں کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہورہے ہیں تو ایسے میں ٹونٹی ٹونٹی میں ان کی فارم میں واپسی کے امکانات بہت کم ہیں اس لیے انہیں ایونٹ سے ڈراپ کیے جانے کافیصلہ کیا گیا ہے تو اس کے جواب میں محمد یوسف نہ صرف بورڈ کے عہدیدران سے نالاں ہیں بلکہ بعض ذرائع کے مطابق کہ یوسف انڈین لیگ جوائن کرسکتے ہیں۔لیکن عبدالرزاق کو ڈراپ کیے جانے کی اطلاعات حیران کن ہیں کیونکہ رزاق ایک منجھے ہوئے آل راؤنڈر ہیں اور وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے ایک مفیدپلیئر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اس وقت پاکستان میں عبدالرزاق کے پائے کا کوئی ایک آل راؤنڈر نہیں ہے اور اس کے علاوہ جو سب سے اہم بات ہے کہ رزاق ایک انتہائی تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور وہ اپنے وسیع تجربہ کی بنیاد پر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں عبدالرزاق کی خدمات حاصل کریگی۔
دوسری جانب کرکٹ بورڈ کو26کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مل چکی ہے اور تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے سپیڈسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف کے ٹیسٹ بھی کلیئر آچکے ہیں جو ایک طویل عرصے بعد قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔دونوں گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے تھے جس کے جرم میں آصف کو ایک اور شعیب کو دوسال کیلئے پابندی کی سزا سنائی گئی تاہم اپیل کے بعد دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی لیکن جسم میں ادویات کے اثرات موجود ہونے کی وجہ سے دونوں سٹار بولر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم رہے جس کا قومی ٹیم کو شدید نقصان پہنچا اور ٹیم عالمی کپ میں بری طرح پٹ گئی تاہم اس بار امید کی جارہی ہے کہ شعیب اور آصف اپنی غلطیوں کا ازالہ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
پلیئرز پاور …یہ نام پاکستان کرکٹ میں کوئی نیا نہیں ہے بلکہ ایک طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئرز پاور کا شکار چلا آرہا ہے۔پلیئرز پاور کا ایک ہی مطلب ہے کہ بورڈ جب کسی کھلاڑی کے خلاف کوئی ایکشن لیتا ہے تو اس کے ساتھی کھلاڑی بورڈ کو اس کے خلاف اقدام اٹھانے پر شدید مخالفت کرتے ہیں اور اپنی من مانی کی جاتی ہے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہمیشہ یہی کہا سنا گیا ہے کہ پلیئرز پاور اب ختم ہوچکی ہے لیکن کسی نہ کسی طرح پلیئرز پاورکی موجودگی کا ثبوت مل ہی جاتا ہے جیسا کہ گزشتہ کئی روز سے کرکٹرز اور بورڈ کے درمیان ایک چپقلیش کی سی فضا قائم ہوچکی ہے جس میں سب سے بڑے ایشو سنٹرل کنٹریکٹ اور انڈین کرکٹ لیگ ہیں۔گزشتہ روز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جب کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا مسودہ دیا گیا تو اس میں بورڈ کی جانب سے ایک شق موجود تھی جس میں ڈیسپلن خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو جرمانے کی سزا آئی سی سی رول کے برابر دی جائیگی کے احکامات درج تھے لیکن جو ں ہی وہ مسودہ قومی کرکٹرز تھمایا گیا تو تمام کھلاڑی سراپااحتجاج بن گئے اورمجبوراً کرکٹ بورڈ کو وہ شق حذف کرنا پڑی۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اتنے بڑے بحران اور حادثات کے باوجودبھی پی سی بی کی انتظامیہ حالات پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے اور تاحال خود کو پلیئرز پاور کے آسیب سے نہیں چھڑا سکی۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.