UrduPoint Sports

كھیل >> محمد آصف

اعجاز وسیم باکھری۔۔::
پاکستان کرکٹ کی یہ ہمیشہ سے بدقسمتی رہی ہے کہ جب بھی کوئی اہم اور بڑا ایونٹ آتا ہے تو تنازعات کی بھر مار ہوجاتی ہے جس سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر برا اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے۔ ایک طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ شدید ترین بحران کا شکار چلی آرہی ہے جس کے حل ہونے اور ختم ہونے کے دورو دور تک کوئی امکانات نظر نہیں آتے ۔ پاکستان کرکٹ میں یہ سب سے بڑی بدبختی کہی جاسکتی ہے کہ جب ایک بار کوئی واقعہ پیش آجا تا ہے یا کوئی حادثہ رونماہوجائے تو بجائے اس سے سبق حاصل کیا جاناچاہیے لیکن اس کو ختم کرنے کی بجائے اسے طول دیا جاتا ہے اور حالات کو مزید پیچیدہ کردیا جاتاہے بعض لوگ ایسے واقعات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور مزید ان معاملات کو بگاڑ کر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں کو ئی ایک شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں ہم نے ترقی کے منازل طے کیے ہوں۔گزشتہ برس اوول تنازع سے لیکر آج دن تک پاکستان کی کرکٹ کے کھیل کی وجہ سے جس قدر بدنامی ہوئی ہے اتنا گزشتہ 60سالوں میں بھی نہیں ہوئی ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم ابھی ورلڈکپ 2003ء کی ذلت آمیزشکست کے آسیب سے باہر نہیں نکل سکی تھی کہ ایک بار پھر بحران اور تنازعات نے پاکستان کرکٹ کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔چند روز پہلے عمران فرحت اور عبدالرزاق نے بورڈ کے رویہ سے تنگ آکر کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی جس سے پاکستان جگ ہنسائی کا سبب بناابھی اس بات کا چرچہ ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں موجود قومی کرکٹرز شعیب اختر اور محمد آصف میں تلخ کلامی کاواقعہ پیش آگیا جس میں شعیب اختر نے آصف پر بیٹ سے حملہ کردیا ،بیٹ لگنے سے آصف کی ران زخمی ہوگئی اور کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ کی طرح انتہائی بولڈقدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف شعیب کو وطن واپس بلالیاہے بلکہ شعیب کی کرکٹ کھیلنے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائدبھی کردی ہے۔دووسری جانب شعیب نے وطن واپس پہنچ کر اپنے رویہ پر کرکٹ بورڈ سمیت پوری قوم اور محمد آصف سے بھی معافی مانگی۔ گوکہ اس واقعے میں شعیب اختر نے انتہائی نامناسب حرکت کی لیکن اس کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کرکٹ کو ہوا اور ملک کی ساکھ متاثر ہوئی ۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سکینڈلز شعیب اختر کی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ سٹار فاسٹ باولر کھیل کے علاوہ بھی ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں اور کھبی ان کے اور سابق کپتان انضمام الحق کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آتی ر ہیں تو کبھی بورڈ کے عہدیداران کے درمیان جھگڑے کی باتیں سننے کوملیں۔ پھر ڈوپنگ کے مسئلہ کے باعث وہ اخبارات کی شہ سرخیوں میں رہے۔ اس کے بعد آنجہانی کوچ باب وولمر کے درمیان جھگڑے کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں اور لوگوں نے ٹیلی ویژن سکرین پر دونوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیوز دیکھیں۔ شعیب اختر اور کپتان شعیب ملک اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان کے درمیان جھگڑے کی باتیں بھی ہوئیں اور اب ایک مرتبہ پھر وہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد آصف کو بیٹ مار نے کے واقعہ کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئے ہیں،اس معاملے میں شاہدآفریدی بھی بہت بڑے فریق کے طور پر سامنے آئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک بارپھر پاکستان کرکٹ دنیابھرمیں تماشہ بن کررہ گئی ہے۔
شعیب اختر اور محمد آصف کے درمیان ہونے والے حالیہ جھگڑے کے بعد کرکٹ حلقوں میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ شعیب اختر نے جان بوجھ کر محمد آصف کی ران پر بیٹ مارا ، دوسری جانب شاہد آفریدی بھی کہتے ہیں کہ اگر میں بیچ بچاؤ نہ کراتا تو ممکن ہے کہ شعیب آصف کو جان سے ما ر دیتا۔ان تمام واقعات میں سچائی کیا ہے اور اس کے تنائج کیاہونگے یہ مذکورہ کردار ہی بتا سکتے ہیں لیکن میرے ذہن میں ایک ہی بات آتی ہے اس کا نقصان صرف اور صرف پاکستان کو ہوااور ملک کی بدنامی ہوئی۔
ایک بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ کرکٹ بورڈ میں بیٹھے عہدیدار کیا محض پریس کانفرنس کرنے کیلئے بیٹھے ہیں یا پھر اخبارات کو فوٹوبھیجوانے کیلئے ان کو نوکری پر رکھا گیا ہے؟ کس قدر دکھ کی بات ہے کہ آج تک کرکٹ بورڈ ایسے واقعات اور تنازعات کو ختم نہیں کرسکا جس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے اور انٹرنیشنل میڈیامیں پاکستان اور پاکستانی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑایاجاتا ہے۔کیوں پاکستان کرکٹ ٹیم ہر بڑے ایونٹ میں تنازعات کا شکارہوجاتی ہے اور ملکی عوام کے دل کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔پاکستانی قوم کرکٹ سے والہانہ دلچسپی رکھتی ہے اور جب اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں تو ہر پاکستانی کو افسوس ہوتا ہے لیکن آج تک اس میں کمی نہیں آسکی اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔شاید موجودہ حالات میں کوئی سامنے نہ آسکے لیکن اس میں ملوث لوگوں کی کمی نہیں ہے۔انہیں تنازعات نے پانچ سال کی محنت کو ویسٹ انڈیز میں محض پانچ دن میں خاک میں ملا دیا اور غیرملکی کوچ صدمے سے چلا بساتھا ۔آخر کیا وجہ ہے کہ سارے فساد کی جڑ پاکستانی ٹیم ہی کیوں ہے اور شعیب اختر ہی کیوں ہر تنازع میں مرکزی کردار کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ہماری ہی ٹیم کی کارکرگی کا گراف کیوں بلند نہیں ہوتا جبکہ اس کے برعکس کلب لیول کی ٹیموں کی کا رکردگی کا گراف بلند ہوتا جارہا ہے۔ہرسال کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کا بجٹ دیا جاتا ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی بدترسے بدتر اور لڑائی جھگڑے اور مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے آج تک اس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
تمام ٹیمیں ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں فتح کا عزم لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئیں ہیں جن میں پاکستانی ٹیم بھی شامل ہے لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ سے قبل ہی مسائل کا شکار ہوچکی ہے۔فتح اور شکست دوایسی چیزیں ہیں جو کسی بھی مقابلے کا لازمی سامنے آتی ہیں۔ظاہر ہے کہ شکست کسی کیلئے بھی قابل قبول چیز نہیں ہوتی لیکن مقابلہ سخت ہو اور کھلاڑی جان مارتے ہوئے ہار جائیں توایسی ہار کا دکھ نہیں ہوتا اور حریف ٹیم چاہیے کتناطاقتوربھی کیوں نہ ہو ڈٹ کر مقابہ کرنے کے بعد ملنے والی شکست کو برداشت کیا جاسکتا ہے۔لیکن بے دلی اور بے یقینی سے کھیل کر ملنے والی ہار سے تو نہ ہی کھیلا جائے وہ زیادہ بہترہے کیونکہ نہ ہی میدان میں اتریں گے اور نہ ہی ہماری صلاحیتوں سے دنیا واقف ہوپائے گی اور نہ ملک کی بدنامی ہوگی۔
یہ بات درست ہے کہ شعیب اختر ڈسپلن کی پابندی نہیں کرتا اور ایک بار پھر اس کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ٹیم میں اختلاف اور انتشار کی چنگاری بھڑک اٹھی ہے ۔لیکن اس کا اصل قصوروار کون ہے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے محمدآصف کاواقعہ یقینی طورپر شعیب اختر کے کیرئیر پر برے اثرات مرتب کریگا لیکن اگر اس جرم میں شعیب پر پابندی عاید کردی جاتی ہے تو یہ نقصان کس کا ہے؟۔پاکستان کرکٹ کا نقصان ہے لیکن سب سے حیران کردینے والا امر یہ ہے کہ یہ لڑائی جھگڑ ے اور اور تنازعات کا سلسلہ تھم کیوں نہیں رہا آخر کون لوگ ہیں جو اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر مین ایونٹ سے قبل ساری محنت مسائل کے طوفان میں کیوں بہہ جاتی ہے۔ہمارے ہاں کسی بھی معاملے کو متناز عہ بنانے میں یہاں لوگ کمال کا درجہ رکھتے ہیں۔میرے خیال میں شاید کرکٹ بورڈنے ان لوگوں کو بڑی بڑی تنخواہوں پر اس لیے رکھا ہواہے کہ وہ اچھے سسٹم کو بگاڑیں اور چلتے نظام میں ہلچل پیدا کریں۔ایک زمانہ تھا جب ایک شخص بورڈ کو چلاتا تھا اب پی سی بی میں افسران کی فوج بھری ہوئی ہے لیکن معاملات کنٹرول سے باہرہیں ۔دراصل قصوران لوگوں کا نہیں ہے بلکہ ہمارا معاشرہ اور نظام ہی ایسا ہے کہ جہاں صحیح کو غلط اور اچھے کو برا کہا جاتا ہے کیونکہ ہماری زبان پر بے ضمیری کا تالہ لگا ہوا ہے۔
ہارنے کو تو آسٹریلوی ٹیم بھی ہار جاتی ہے ۔لیکن آسٹریلوی ٹیم کے ہارنے کی وجہ صرف کھیل کے معیار میں کمی ہوتی ہے اور ان کی ہار پر یہ پہلو کبھی سامنے نہیں آیا کہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ یاکپتان میں اختلاف تھے یاان میں چپقلیش کے تحت ان کی ٹیم شکست کھا بیٹھی۔لیکن پاکسان ایک ایسا ملک ہے جہاں ملکی مفاد کو کسی بھی وقت بالائے طاق رکھ کرکسی میچ یا سیریز کو ذاتی اختلافات کی نذر کردیا جاتا ہے۔کوئی بھی ٹیم باہمی اتحاد اور یگانگت کے ساتھ کھیل کر کامیابی کی راہ ہموار کرسکتی ہے لیکن ہمارے ہاں اس پہلوکومدنظر ہی نہیں رکھا جاتا۔کس قدر بدنصیبی کی بات ہے کہ گزشتہ کئی سیریززاور ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شکست کی بنیادی وجہ ذاتی اختلافات اور پسند نا پسند تھی۔حیران کن امر یہ ہے کہ کھلاڑی بار بار ایک ہی غلطی دہرا رہے ہیں اور انہیں پھر بھی سر آنکھیں پر بیٹھایا جاتا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اگر کی جاتی ہے تو محض ایک تماشہ کیا جاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ آخرکونسا ایسا شخص ہوگا اور کب اس کی آمد ہوگی جو پاکستان کرکٹ کے نظام کو درست کریگا؟کب تک یوں کھلاڑی پاکستان کی بدنامی کے باعث بنتے رہے گے ،آخرکب تک یہ اختلافات،انوکھے اورجاہلانہ فیصلے اور پسندنا پسند کی لت پاکستان کرکٹ کو دیمک کی طرح چاٹتی رہے گی۔ اور کب تک پاکستان کرکٹ کی عمارت گرتی اور تعمیر ہوتی رہے گی آج سبھی لوگ اسی سوال کے جواب کے متلاشی ہیں

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.