UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
جس طرح چند سال قبل پیش آنے والے واقعہ ”نائن الیون“نے ساری دنیا کا وژن تبدیل کرکے رکھ دیا بالکل اسی طرح اب کرکٹ میں بھی 20ٹونٹی ورلڈکپ ”نائن الیون“ثابت ہوا ہے جس نے کھیل کا وژن اورکھلاڑیوں کی سوچ بدل کررکھ دی ہے۔جس طرح ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اورشائقین کا جوش وخروش اور مقابلوں میں سنسنی خیزی کی جو لہردیکھنے میں اس سے ایک بات کا واضح عندیہ مل چکا ہے کہ مستقبل قریب میں ایک ہی ملک کی تین تین کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی اور الگ الگ سطح پر ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹوٹنی ٹونٹی مقابلوں میں برتری کی جنگ لڑرہی ہوں گی۔
اگر یہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کہ 20ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ کے کھیل میں ایک نیا انقلاب لیکر آیا ہے جس نے کرکٹ کی نہ صرف شکل وصورت بدل کررکھ دی ہے بلکہ اس کی کم ہوتی ہوئی مقبولیت اور بڑھتی ہوئی بوریت پر فل سٹاپ لگاکر کرکٹ کا ایک نیا چہرہ دنیاکے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔بالکل آج جو صورت حال ہے اسی طرح 70ء کے عشرے میں ون ڈے کرکٹ کی آمد نے اس کھیل کو ترقی کی راہ پر چلایا اب اسی طرح 20ٹونٹی کرکٹ بھی شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہ سمجھا جائے کہ اس مختصر ترین فارمیٹ کے کھیل کے پھیلاؤ سے ٹیسٹ اور 50اوورکرکٹ متاثر ہوگی۔ کیونکہ جس طرح ون ڈے نے ابتدائی دنوں میں ترقی کی تھی مگر وہ ٹیسٹ کا کچھ نہ بگاڑ سکی اسی طرح 20ٹونٹی کرکٹ لاکھ سنسنی خیز اور دلچسپ کیوں نہ ہوجائے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر حاوی نہیں ہوسکے گی۔ممکن ہے اس کی تیزرفتاری کے اثرات ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں لازمی دیکھنے کوملیں لیکن اس کے باوجود 20ٹونٹی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے رنگ کو پھیکا نہیں کرسکے گی۔
یہ کرکٹ کے کھیل کا خاصہ رہا ہے کہ اس میں ہر دو عشروں کی مدت کی بعد کوئی ایسی بنیادی تبدیلی رونما ہوتی ہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں ۔یہ ایک الگ بات ہے جو کہ اب ایک دستور کی شکل اختیار کرچکی ہے کہ کسی بھی بنیادی تبدیلی کے آغاز میں اس شدید مخالفت کی جاتی ہے مگر کچھ عرصے کے بعد مخالفین مذکورہ تبدیلی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات کو قبول کرہی لیتے ہیں۔بالکل اسی دستور کی طرح جو لوگ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بڑ ے ناقد تھے اب اس کی مقبولیت اور کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ناقدین کا خیال تھا کہ ایک سال میں یعنی 2007ء میں دو ورلڈکپ مقابلوں کا انعقاد کھیل کے حوالے سے عدم توجہ اور بدہضمی کا سبب بنے گا لیکن ”نائن الیون “سے شروع کر 24ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ایونٹ نے اپنے منفرد فارمیٹ اور سنسنی خیزی اور دلچسپی کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو زبردست تفریح بخشی بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لیے۔جنوبی افریقی سرزمین پرکھیلا جانیوالایہ ایونٹ آنے والی کرکٹ پر کیا اثرات مرتب کریگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے البتہ یہ بات حتمی ہے کہ محض 14دن جاری رہنے والے ٹورنامنٹ نے قلیل مدت میں ورلڈکپ 2007ء کی بے فیض جنگ کو بھلانے میں اہم کردار اادا کیا اور اس کے برے اثرات کو بالکل ختم کرکے شائقین ایک بار پھر کرکٹ فوبیا میں مبتلا کردیا ۔کرکٹ کی دنیا میں اس ”نائن الیون“ایونٹ نے کئی کھلاڑیوں کو آسمان پر پہنچا دیا تو کئی بڑے ناموں پر ہمیشہ کیلئے شجر ممنوعہ کا لیبل لگادیا۔مگر اوور آل دیکھا جائے تو کرکٹ جس نازک دور سے گزر رہی تھی اور جس طرح ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کا عالمی دنگل بری طرح فلاپ ہوچکاتھاایسے حالات میں ان تمام تر ناکامیوں،شائقین کو تلخ یادوں کے بھنور سے نکالنے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ٹونٹی ورلڈکپ جیسے کامیاب ایونٹ کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی جوکہ کھیل کو ایک بار پھر بلندی کی طر ف لیکر چل پڑتااور یہ تمام تر ضرورتیں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل نے پوری کرکے دنیا ئے کرکٹ کوایک بار پھر نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا بلکہ شائقین کو کھیل کا لازوال لطف فراہم کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ماضی قریب میں شائقین کی جانب سے ٹونٹی 20کرکٹ کو دیکھنے میں مزید بے تابی نظر آئے گی جو کہ کھیل کی ترقی اور ترویج کیلئے نیک شگون ہے۔بہرحال ٹونٹی ٹونٹی کی آمد اور مقبولیت نے ایک بار پھر کرکٹ کو دنیا کا مقبول ترین کھیل بنا دیا ہے ٹونٹی 20 کی مقبولیت سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے تاہم یہ بات حقیقت ہے کہ ٹوٹنی ٹونٹی کی تیزرفتاری ہمیں آنے والوں دنوں میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ضرورواضح طور پر دیکھنے کو ملے گی جسے انکارکرنا حقیقت سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.