UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ون ڈے سیریز کا فاتح کون ؟۔فیصلہ آج ہوگا

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور میں کھیلا جارہا ہے جہاں دونوں اطراف سے جیت کی بلندوبانگ دعوے کیے جارہے ہیں ۔اس وقت سیریز دودو سے برابر ہے اور پانچواں میچ فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ماہرین کاخیال ہے کہ وکٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے ساز گارثابت ہوگی لہذا جو ٹیم پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کریگی اس کی جیت امکانات زیادہ ہیں۔اسے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدقسمتی بھی کہا جاسکتا ہے کہ آج ایک بار پھرپاکستان نئی اوپننگ جوڑی کے ساتھ میدان میں اترے گااطلاعات ہیں کہ کامران اکمل کے ہمراہ دوسرے اوپنر کا انتخاب میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائیگا۔پاکستان نے آج تک جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست نہیں دی لیکن اس مرتبہ قومی کپتان شعیب ملک پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم آخری میچ جیت کر نئی تاریخ رقم کرینگے لیکن یہ بات اس وقت حقیقت کا روپ دھارے گی جب پاکستان فیصلہ کن میچ میں فتح حاصل کریگا اور فتح کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بہترین فیصلے بھی کرنا ہونگے۔ملتان ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے جس شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز میں واپسی کی تھی اس کو مدنظر رکھ کر پاکستان کو ایک بہترحکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا گوکہ قذافی سٹیڈیم پاکستان کا ہوم گراؤنڈ ہے اور شعیب اختر بھی ٹیم میں لوٹ آئے ہیں لیکن اس کے باوجود مہمان ٹیم اس وقت بہترین پوزیشن میں ہے ۔قومی ٹیم نے فیصل آباد میں کھیل کی تینوں شعبوں میں متاثر کن کھیل پیش کیا اور ایک شاندار فتح اپنے نام کی تھی لیکن ملتان میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم بالکل آف کلر نظر آئی اور مہمان ٹیم نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرکے سیریز لیول کردی جس سے مہمان ٹیم کو آج کے میچ میں نفسیاتی برتری حاصل ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اور شائقین کیلئے یہ بہت بڑی خوشی خبری ہے کہ آخر کار شعیب اختر کی مصیبتوں کے دن ختم ہو ہی گئے اور فاسٹ بولر ایک طویل عرصے کے بعد آج جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکہ میں شائقین کو ایکشن میں نظر آئینگے شعیب اختر جس رفتار سے گیند کرتے ہیں اسی رفتار سے تنازعات ان کے پیچھے رہتے ہیں منی ورلڈ کپ کے آغاز سے دو روز قبل اس خبر نے ہر طرف سنسنی پھیلا دی تھی کہ شعیب اختر اور محمد آصف غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث ہیں کرکٹ بورڈ نے دونوں کو وطن واپس بلا کر شعیب پر دو اور آصف پر ایک سال کی پابندی لگا دی لیکن دوسری کمیٹی نے دونوں کو بری کر دیا اس کے چند ہفتوں بعد شعیب نے جنوبی افریقہ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا اور انجری کا شکار ہو کر وطن واپس لوٹ آئے ورلڈ کپ 2007ء میں ڈوپ ٹیسٹ کلیئر نہ ہونے پروہ ٹیم کے ہمراہ نہ جا سکے اور پھر ٹونٹی 20ورلڈ کپ میں قومی سکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے لیکن قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا کہ ایونٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ساتھی بولر آصف کو بیٹ دے مارا جس کی پاداش میں کرکٹ بورڈ نے واپس بلا کر 14میچز کی پابندی عائد کر دی جو اب ختم ہو چکی ہے اور آج شعیب ایک بار پھر شائقین کو ایکشن میں نظر آئینگے، واضح رہے کہ دورہ بھارت کیلئے بھی 6رکنی ٹیم میں شعیب اختر کو شامل کیا گیا ہے۔
ء گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیر یز اپنے نام کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر نے کے خواہش مند ہیں تاکہ روا یتی حریف بھا رت کے خلاف سیریز سے قبل کھلا ڑیوں کا مورال بلند ہو سکے ملک نے کہا کہ سیر یز دو دو سے برابر ہے اور آخری میچ فائنل کی حیثیت اختیا رکرچکاہے جس سے دونوں ٹیموں پر بھاری پریشر ہے پاکستان ابھی تک جنو بی افریقہ سے کوئی ون ڈے سیر یز نہیں جیت سکا یہ ہمارے لیے سیر یز جیتنے کا سنہری موقع ہے اور ہم آج کا میچ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے شعیب ملک نے مزید کہا کہ شعیب اختر کی ٹیم میں واپسی سے بولنگ اٹیک مضبوط ہوگا مکمل فٹ شعیب اختر ٹیم کیلئے نہایت فائدہ مندثابت ہوں گے ۔ شعیب اختر کے بارے ایک سوال پر قومی ٹیم کے نوجوان کپتان نے کہا کہ میں شعیب اختر کے ساتھ 97ء سے کھیل رہا ہوں اور ہماری اچھی دوستی بھی ہے اور شعیب اختر کے ساتھ اگر اچھے طریقے سے پیش آیاجائے تو وہ بہت اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں شعیب ملک نے اس امکان کورد کردیا کہ شعیب کی ٹیم میں واپسی سے کوئی انتشار پید ہوگا۔ملتان کے ایک روزہ میچ کے بارے میں قومی کپتا ن نے کہا کہ جب ہم نے بولنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور سے اُوس پڑنا شروع ہوگئی تھی جس سے بولر ز کو گیند پر گرپ کرنے مشکلات پیش آرہی تھیں لیکن اس کے باوجود پاکستانی بولر ز نے اچھی بولنگ کی لیکن وہ وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔اوپنر زکے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہم نے دورہ بھارت کے پیش نظر بار بار اوپننگ جوڑیاں تبدیل کیں تاکہ اچھا کمبی نیشن مل سکے لیکن ایسا نہیں ہوسکا لیکن ہم آخری میچ میں کوئی غلطی دوبارہ نہیں دہرانے چاہتے۔
شعیب ملک کی ایک بات بالکل درست ہے کہ شعیب اختر اگر فٹ ہوں تو وہ ٹیم کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں ۔اب یہ امید کی جاسکتی ہے کہ شعیب اختر اس بار ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے جو ٹیم کی فتح کیلئے جان لڑا ئے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.