UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ”ہندوستان کو دیوالی کاشاندار تحفہ “

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان نے بھارت کو پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے معرکے میں ایک گھمسان کی شدید لڑائی کے بعد چار وکٹوں سے شکست دیکر نہ صرف سیریز برابر کردی بلکہ بھارتی قوم کو دیوالی کا ایک شاندار تحفہ بھی پیش کردیا ہے جس کو حاصل کرنے کیلئے بھارتی قوم نے ایک بہت بڑی تیاری کررکھی تھی اور پاکستان کے دو پٹھانوں شاہد آفریدی اور یونس خان نے ملکر اپنے میزبانوں کو ایک عظیم ترین شکست کا خوبصورت تحفہ پیش کیا جس کو وصول کرنے کی کسی بھارتی میں ہمت تو نہ تھی لیکن شاہد آفریدی نے آخری اوورز میں جلتی پر تیل ڈال کرتحفہ وصول کرنے پر مجبور کردیا ۔ٹوٹنی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل اور ون ڈے سیریز کا ابتدائی میچ جیتنے کے بعد شاید بھارتی میڈیا اور ان کی عوام یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پاکستانی ٹیم بنی ہی ان کے ہاتھوں شکست کھانے کیلئے ہے جس کا اندازہ ان لوگوں کی باتوں اور بڑھکوں سے لگایا جاسکتا تھا لیکن دیوالی کے موقع پر 322رنز کا ٹارگٹ دینے کے بعد بھی بھارتی کھلاڑی بھیگی بلی بنے نظر آئے اور ایک اعصاب شکن معرکے بعد پاکستان نے سیریز برابرکرڈالی اور اب دونوں حریفوں کے درمیان اگلا پڑاؤاتوار کے روز کانپور میں ہے لیکن موہالی ون ڈے میں شکست سے بھارتی ٹیم کے حوصلے لڑکھڑاگئے ہیں اور بھارتی شائقین بھی حسب توقع آپے سے باہر ہوچکے ہیں کیونکہ دھونی نے اپنی” جنتا سے وچن “کررکھا تھا کہ وہ دوسرا ون ڈے جیت کر دیوالی کا تحفہ دینگے لیکن دھونی تو یہ کام نہ کرسکے البتہ پاکستانی ٹیم نے ایک اچھے مہمان ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنے بھارتی میزبانوں کا ایک نہ بھولنے والی شکست کا داغ د یکر دیوالی کے رنگ کو اور گاڑھا کردیا۔اب اس بات کا ڈر پیدا ہوگیا ہے کہ شکست کے بعد بھارتی شائقین دھونی کا کیا حشر کرتے ہیں کیونکہ اُس کی نکمی کپتان نے پوری جتنا کی دیوالی خراب کرڈالی ہے۔
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور قارئین یہ نہ سمجھیں کہ میں نے مذہب کا مذاق اُڑانے کی کوشش کی۔لیکن بھارت کو شکست دینا یا بھارت سے ہارنا ایک بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے کیونکہ بھارتی ٹیم جیت جائے تو پورا ملک خوشی سے ناچ رہا ہوتا ہے اورطویل عرصے بعد گھروں میں اچھے اچھے کھانے پکائے جاتے ہیں ۔ہندو مسلمانوں کو شکست پر مارتے ہیں بلوے ہوتے ہیں ۔دوستوں کو ایس ایم ایس کیے جاتے ہیں۔ اگر بھارتی ٹیم ہار جائے تو پورا ہندوستان منہ بنا کر گھروں میں دب جاتا ہیں اورسبھی غصہ سے لال پیلے ہوکر ایک ہی بات کہتے ہیں کہ ”ہم ہیں ہی ایسے“…اس کے بعد کیاہوتا ہے ۔ہاتھ میں ڈنڈے ،منہ میں گندی گالیاں سجا کر کھلاڑیوں کے گھروں کی طرف لپکتے ہیں اور آگ لگا کر ، پوسٹرز جلا کر اپنے دل کی ”چیتا “ کی ٹھنڈا کیا جاتاہے۔
کراہ ارض پر یہ واحد قوم ہے جو حقیقت سے آنکھیں چراتی ہے اورہمیشہ اصول و قوائد سے ہٹ کر چلتی ہے یہی وجہ ہے کہ 60سال گزرنے کے باوجود آج بھی پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے بہت بڑے حریف ہیں حالانکہ یہ ممالک ایک دوسرے کے قریبی ہمسایہ ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی سرحدوں کا حوالہ دیکر پہچانے جاتے ہیں لیکن ہٹ دھرمی ،حقیقت کا سامنا نہ کرنا اور بلاوجہ کے اعتراضات کی وجہ سے پاکستان کی بھارت سے کبھی دوستی نہیں ہوسکی اور نہ ہی ایسا ممکن ہے کیونکہ بابائے قوم واضع الفاظ میں یہ کہہ گئے ہیں کہ ”پاکستان اور ہندوستان دو الگ قومیں ہیں یہ کبھی ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتے “جس کی بڑی وجہ بھارتی قو م کی دوغلی پالیسی ہے“بھارتی قوم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف زہر پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔بھارتی قوم کی براداشت اور تہذیب کا ایک کارنامہ سنئیے … شعیب اختر نے گوہاٹی ون ڈے میں ماسٹربلاسٹر سچن ٹنڈولکر کوبہت جلدواپسی کا راستہ دکھایا تھا جس کے جواب میں بھارتی میڈیا نے ایک بہت بڑا پروپگنڈہ شروع کردیا کہ شعیب اختر نے ایک رات نائٹ کلب میں گزاری۔ لیکن اس بات کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ زہر بھارتی ٹی وی ”سہارا“نے پھیلایا۔ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ اپنے ہی ملک کی لڑکیوں کا شعیب اختر کے ساتھ سیکنڈل بناتے ہوئے ان لوگوں کو شرم نہیں آتی ؟یہ کیسی قوم ہے؟اگر مشاہد نظروں سے دیکھاجائے تو بھارتی ٹی وی کی اس گھٹیا حرکت کا سب سے بڑا نقصان بھی بھارتی ٹیم کو ہوا ہے کیونکہ شعیب اختر اس واقعہ کے بعد انتہائی سنجیدہ ہوگئے اور اس نے اس الزام کا جواب چندی گڑھ کے موہالی کرکٹ گراؤنڈ میں دیا جہاں وہ تین وکٹ لیکر میچ کے بیسٹ بولررہے ۔میں پہلے بھی کئی بار اپنے آرٹیکلز میں یہ بات واضع لفظوں میں لکھ چکا ہوں کہ بھارتی قوم کی یہ بدقسمتی ہے کہ وہ ہر بات کو منفی انداز سے سوچتی ہے اور خواہ مخواہ زہر اگلنے ان لوگوں کی پیدائشی مجبوری ہے۔
لیکن بہرحال موہالی ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں جتنا بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے قومی ٹیم ایک یونٹ کی طرح متحد نظرآئے اور تمام کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید تھا ۔گزشتہ میچ کے مقابلے میں اس بار فیلڈنگ کا معیار بھی درست تھا اورسب سے اہم اور خوش آئند بات پاکستانی سینئر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ تھی۔ جس کا تمام تر کریڈٹ یونس خان اور مصباح الحق کو جاتا ہے جنہوں نے سینہ سپرہو کر روایتی حریف کا مقابلہ کیا اور پاکستان کو ایک تاریخی فتح سے ہمکنارکراکر اور 40ہزار بھارتی شائقین کے درمیان بیٹھے ہوئے 140پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ۔یونس خان نے شاندار سنچری سکور کی شاہد آفریدی نے آخری اوورز میں اپنا روایتی کھیل پیش کرکے 322رنز کا مشکل ہدف آسان بنا دیا آفریدی نے 14گیندوں پر 29رنز بنائے ۔سیریز اس وقت برابر ہے اور پاکستان نے ایک بہت بڑے ٹارگٹ کو پورا کر نہ صرف نفسیاتی برتری حاصل کرلی ہے بلکہ بھارتی ٹیم کی کامیابیوں کو بریک بھی لگادی ہے۔ امید ہے قومی ٹیم بقیہ میچز میں بھی اسی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔
پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا معرکہ 11نومبر کو کانپور میں اتوار کے روز کھیلا جائے گا یہ میچ صبح 9بجے شروع ہوگا ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.