UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> موجودحالات قومی کرکٹ ٹیم کو ”ایمرجنسی “کی طرف لے جارہے ہیں

اعجاز وسیم باکھری:
کہتے ہیں کہ کرکٹ کا کھیل جب کسی پر مہربان ہوتا ہے تو اس کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھا دیتا ہے اور جب کبھی کرکٹ کسی سے روٹھ جاتی ہے تو ایسا رولاتی ہے کہ رونے والا چپ کرانے سے بھی چپ نہیں ہوتا۔ بڑے بڑے ایسے سٹار دیکھے ہیں جو ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہے لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کی حالت دیکھ کر دیکھنے والے بھی آنسو ضبط کرنے میں ناکام ہوگثے۔ یہ سچ ہے کہ اگر کرکٹ کھلاڑی کو بہت کچھ دیتی ہے لیکن جب برے دن شروع ہوجائیں تو لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ان کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شعیب ملک قسمت کے بہت لکی ہیں کہ چھوٹی عمر میں کپتان کے عہدے پر فائض ہوگئے لیکن میں اس بارے میں مختلف رائے رکھتا ہوں کہ قسمت سے زیادہ پاکستان کرکٹ کے حالات کا زیادہ کمال ہے کہ وہ ٹیم کے قائد بن گئے کیونکہ پاکستانی ٹیم میں شعیب ملک کے علاوہ چار بہترین کھلاڑی کپتان کے عہدے پر نظر رکھے بیٹھے ہیں لیکن شعیب ملک کی نامزدگی کو آپ حادثاتی طور پربھی کہہ سکتے ہیں یا انتظامیہ کی مہربانی کہ وہ ایسے وقت ٹیم کی قیادت کیلئے چنے گئے جب خود ان کی اپنی کارکردگی کے بارے میں انگلیاں اٹھ رہیں تھیں کہ شعیب ملک کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی لیکن روایات کے مطابق ” پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ بھی ممکن ہے “کے مصداق پی سی بی انتظامیہ نے ”بڑے“ کھلاڑیوں کو سبق سیکھانے کیلئے شعیب ملک کو کپتان کے عہدے پرمقرر کردیا اب تک پانچ ماہ سے کم عرصے میں ملک کے تین نائب بھی تبدیل ہوچکے ہیں اور آج کل یونس خان ملک صاحب کے ڈپٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے جب شعیب ملک نے قیادت سنبھالی تھی تو قومی ٹیم فوری طور پر ابیٹ آباد میں ٹریننگ کرنے چلی گئی جہاں سے یہ انکشافات ہوئے کہ شعیب ملک محض نام کے کپتان ہیں ٹیم کی سلیکشن اور گراؤنڈ میں اترنے میں حتمی 11کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی شعیب ملک کی رائے لینا کوئی ضروری نہیں ہوگا جب ان باتوں کا شعیب ملک سے جواب طلب کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ”نہیں ایسی کوئی بات نہیں “لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تمام باتیں منظر عام پر آنا شروع ہوگئیں ہیں اور اب ایک نہیں کئی ایک بات سامنے آرہی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں وہیں کھڑے ہیں جہاں آج سے ایک سال پہلے کھڑے تھے۔
میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا اور نہ ہی یہ وضاحت لکھنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم دہلی ٹیسٹ میں شکست کھا کر سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں کیوں چلی گئی ہے کیونکہ ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے۔لیکن یہ بات بالکل سچ ہے کہ قومی ٹیم کی شکست کے سب سے بڑی وجہ آپس میں چپقلیش اور ذاتی پسند نا پسند ہے۔ٹیم انتظامیہ چاہے لاکھ اس سے انکار کرے یا پھر کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر احسن حمید بار بار انڈیا سے فون کرکے سپورٹس رپورٹرز کے سامنے تردید کریں لیکن یہ سچ ہے کہ قومی ٹیم میں اب بھی گروپ بندی ، ذاتی انا اور پسند نا پسند کا عنصر موجود ہے جس کا قومی ٹیم بھاری نقصان اٹھا رہی ہے اور ٹیم کی فتوحات میں سب سے بڑی روکاٹ بھی یہی چیز ہے جس کی اب ایک نہیں کئی ایک مثالیں وجود میں آچکی ہیں۔سب پہلی مثال … پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل کپتان شعیب ملک نے سلیکٹرز سے درخواست کی تھی کہ ہمیں مڈل آرڈر بیٹسمین عاصم کمال کی ضرورت ہے لیکن سلیکٹرز نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا ، شعیب ملک کا خیال تھا کہ انضمام الحق کی عدم موجودگی میں عاصم کمال بیٹنگ کو استحکام دے سکتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے کپتان کی بات کو یکسر مسترد کردیا اس کے علاوہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے ،شاہد آفریدی کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے ،عمرگل کی جگہ راؤافتخار کو کھلانے جیسے کئی ایشوایسے ہیں جن پر کپتان شعیب ملک ،ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی میں تکرار ہوچکی ہے۔اس چپقلیش کی سب سے بڑی وجہ کامران اکمل بھی ہیں ۔کپتان شعیب ملک چاہتے ہیں کہ وہ ٹیم میں شامل رہیں اور کھیلتے رہیں جبکہ سلیکٹرز نے نوجوان کیپر سرفراز احمد کو بھارت طلب کرلیا جس سے ایک بار پھر شعیب ملک اور انتظامیہ میں ٹھن چکی ہے شعیب کامران کو کھلانے پر راضی ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی سرفراز احمد کو میدان میں اتارنے پر بضد ہے جس سے ٹیم میں انتشار کی فضا ء پھیلتی جارہی ہے ۔ان حالات و واقعات میں ٹیم کے سینئر کھلاڑی بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ ایک نہیں چار کھلاڑی ملک کی جگہ کپتان بننے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے وہ شعیب ملک کو کوئی مشورہ دینے پر راضی نہیں ہیں اور موقع کی انتظار میں ہیں۔
ادھر دوسری جانب خود شعیب ملک پراپنی کارکردگی کے لیے دباوٴ بڑھتا جارہا ہے اور انہیں سابق کپتانوں اور ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کی سامنا ہے اب تو عمران خان بھی ان پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔یوں موجودہ صورتحال میں شعیب ملک کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔ شعیب ملک پر ہونے والی تنقید اس لیے زور پکڑتی جارہی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز ہارگئی اور اب دہلی ٹیسٹ میں بھی شکست کا سامنا کرناپڑا ۔ شعیب ملک نے نئی دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسری میں11رنز بنائے تھے ۔ بھارت کے خلاف ابتدائی چار ایک روزہ میچوں میں انہوں نے قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی لیکن جے پورکے آخری ون ڈے میں انہوں نے 89رنز بنانے کے علاوہ تین وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو فتح دلوائی لیکن اس کے باوجود د ن بدن شعیب ملک کیلئے حالات ناساز گار ہوتے جارہے ہیں ا ورحیران کن طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو اگلے سال دسمبر تک کپتان مقرر کر رکھا ہے لیکن موجودوصورتحال کے پس منظر میں مجھے خدشہ ہورہا ہے کہ اگر ٹیم بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست کھا گئی اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا رویہ شعیب ملک کے ساتھ ٹھیک نہ ہوسکا تو ممکن ہے شعیب ملک از خود مستعفی ہوجائیں یا پھر کرکٹ بورڈ کومجبوراً ٹیم میں ”ایمرجنسی “لگانی پڑے گی۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.