UrduPoint Sports

كھیل >> مضامین

گفتگو :اعجاز وسیم باکھری :
”کہتے ہیں کہ اگر صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے “فاسٹ باؤلر محمد آصف نے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگ لی ہے ۔کیا محمد آصف کو معاف کرکے قومی ٹیم کا حصہ بنایا جائے یا اسے اپنے کیے کی مزید سزا دی جائے ؟۔یہ سوال آج کل ہرکرکٹ کے شائق کے ذہن میں گردش کررہا ہے اور جہاں بھی کرکٹ پر تبصر ہ ہوتا ہے محمد آصف کی معافی کا معاملہ ضرور زیر بحث آتا ہے ۔یہ بات تو یقینی ہے کہ انسان خطا کا پتلا ہے اور غلطی سرزد ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں، البتہ ہاں غلطیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کیلئے احتیاط برتنا بڑی بات تصور کی جاتی ہے ۔محمد آصف کو کم عمری اور بہت تھوڑے عرصے میں بے پناہ کامیابی ملی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ مسائل کا شکار ہوتے چلے گئے اور تنازعات نے ان کے گرد گھیرا ڈال لیا ۔آج محمد آصف اپنے کیے پر مکمل طور رپر ناداں ہیں اور وہ قوم سے برملا معافی مانگ چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دوبارہ کھیل کے میدانوں میں نظر آئیں۔
گزشتہ روزمیری محمد آصف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ قومی ٹیم میں لوٹ کر اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں ۔ عید الضحیٰ کی وجہ سے اپنے گاؤں شیخوپورہ سے 6کلو میٹر دور ”ماچھیکے والا“جانے سے قبل اردوپوائنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے آصف نے کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بہت کم عرصے میں بھر پور کامیابی سے نوازا ،تاہم وہ اعتراف کرتے ہیں کہ ان سے چندغلطیاں سرزرد ہو ئی ہیں لیکن وہ اب تنازعات سے چھٹکارا حاصل کرکے پاکستانی ٹیم کو فتوحات دلانا چاہتے ہیں ۔ آصف نے بتایا کہ ابھی تک آئی پی ایل میں ان کا کیس زیر سماعت ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال میں وہ خود کو کلیئرکرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔آصف کا کہنا تھا کہ انہیں طویل عرصے بعد عیدالضحیٰ اپنی فیملی کے ساتھ منانے کا موقع مل رہاہے جس پر وہ خوش ہیں تاہم عیدکی چھٹیوں کے فوری بعد وہ اپنی ٹریننگ دوبارہ شروع کردیں گے۔
تنازعات کو اگر پس پردہ ڈال کر محمد آصف کی بطور باؤلر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اسے اپنے ہمعصروں پر نمایاں برتری حاصل ہے ۔شیخوپورہ کے نزدیکی گاؤں ماچھیکے والا کے زمیندار حسن دین کے فرزند محمد آصف کو بین الاقومی شہرت اس وقت ملی جب آصف نے کراچی ٹیسٹ میں بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا کر نہ صرف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اس کی بے توڑ کٹر گیندوں پر بھارتی بیٹسمین کپتان ڈیورڈ، سہواگ اور لکشمن سمیت تمام بلے باز بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے اور خصوصاً بیٹنگ کے( دیوتا ) سچن ٹنڈولکر کو گھٹنوں کے بل بیٹھنے پرمجبور کردینے کا منظرشائقین کو ہمیشہ یادر ہے گا۔20دسمبر1982 کو اپنی 26سالگرہ منانے والے ”چوہدری محمد آصف “نے 1996ء میں پہلی بار ہارٹ بال دیکھی کیونکہ ایک زمیندار کے فرزند ہونے کے ناطے اس کے والدصاحب اسے زمیندار بنانا چاہتے تھے لیکن آصف سکول سے واپسی پر کرکٹ کھیلنے کی ضد کرتے تو والد صاحب یہ کہہ کرچپ کرا دیتے کی ”یہ بھی کو ئی کام ہے کرنا والہ“ لیکن آصف نے کرکٹ سے اپنی وابستگی کو برقرار رکھا اور شروع میں بیٹسمین بننے کی آرزو دل میں لیے کرکٹ کاآغازکرنے والے محمد آصف پر شروع سٹارٹ میں بیٹنگ نہ ملنے کے سبب بیٹنگ سے ناطہ توڑ بولنگ کرانے کا جنون سوارہوا تو اس نے سب کچھ فراموش کرکے تیز بولنگ پر توجہ دی اور بالآخر طویل جدوجہد کے بعد 99ء میں لاہور ڈویژن کی جانب سے انڈر19کرکٹ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا اور بعدازاں شاندار پرفارمنس کی بدولت اسے قائداعظم ٹرافی میں اپنے جوہردکھانے کا موقع ملا جہاں اسے نے اپنی نپی تلی سوئنگ بولنگ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔آصف کی سوچ سے قبل ہی اسے دورہ آسٹریلیا جانے والے ٹیم کیلئے سلیکٹ کرلیا گیا جہاں اسے ابتدائی ٹیسٹ میچوں میں میدان میں اتراے بغیر ہی سڈنی ٹیسٹ میں کھیلانا کا فیصلہ کیا گیا تاہم انٹر نیشنل کرکٹ کے تجربے سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے وہ پہلے ہی ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں منظر عام سے غائب ہوگیا لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں اسے اپنی شاندارکارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سلیکٹر ز کواپنی جانب متوجہ رکھا۔ایشز سیریز میں کامیابی کے نشے میں چور انگلش ٹیم جب پاکستان کے دورے پر آئی تو باغ جناح میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں محمد آصف نے انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرکے خود کو دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کا اہل ثابت کیا ۔پریکٹس میچ میں حاصل کردہ 10وکٹوں کی بدولت محمد آصف کیلئے ایک بار پھر قومی ٹیم کے دروازے کھل گئے اور اس نے اپنے پہلے ہی ون ڈے کی تیسری بال پر انگلش اوپنر ٹریسکوتھک کو واپسی کی راہ دکھا کر اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔بعد ازاں شعیب اختر کے ساتھ ملکر 18برس بعد پاکستان کو انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیر یز میں فتح سے ہمکنار کرایا۔ہوم سیریزمیں آصف نے یہ ثابت کیا کہ صلاحیتوں سے معمور فاسٹ بالر ہے جوکہ پاکستان کی کامیابیوں کیلئے جان لڑا دینے کا عزم رکھتا ہے۔اس سیریز کے فوری بعد پاکستان نے بھارتی ٹیم کی مہمان نوازی کی توکراچی ٹیسٹ میں آصف نے مہمان نوازی کے آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارتی بیٹسمینوں کو بھیگی بلی بننے پر مجبور کردیا ۔پہلی اننگز میں عرفان پٹھان کی جانب ہیٹر ک کے بعد آصف نے ترکی بہ ترکی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کو کچل کررکھ دیا ۔شیخورہ ایکسپریس ”محمد آصف “کے ہاتھوں نکلنے والی ہربال بم کا گولہ ثابت ہوئی اوربھارتی بیٹسمین بے بسی کے عالم اپنی وکٹوں کو بکھرتا ہوئے دیکھتے رہے۔نئی بال کو دونوں سائیڈوں پر لٹوکی طرح گھمانے کے فن میں ماسٹر محمد آصف نے اپنی اس بے مثل کارکردگی کے بعد کبھی مڑ کر نہیں دیکھا اور ہربدلتے دن کے ساتھ وہ بلندیوں کی جانب محو سفر رہا۔محمد آصف کے مختصر کیرئیر میں کئی نشیب و فراز آچکے ہیں مگر اب وہ اس تناعازت سے چھٹکارا حاصل کرکے دوبارہ پاکستانی کلر پہننا چاہتے ہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ آصف نے اب تک اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ سرفراز نواز ،عمران خان یاوقاریونس تو نہیں بن سکتالیکن ان عظیم باؤلرزکی جانب سے حاصل کردہ کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ضرورہے۔آصف دو مرتبہ ڈرگزسیکنڈل میں ملوث پائے گئے ،پہلی مرتبہ 2006ء میں شعیب اختر کے ہمراہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور دوسری بار آئی پی ایل میں آصف ممنوعہ ادویات کے استعمال میں مرتکب پائے گئے ۔آئی پی ایل کیس کی اگلی سماعت 29دسمبر کو ہوگی جس میں آصف کو سزا ہونے کا امکان ہے ۔ڈرگزسکینڈل کے علاوہ آصف کی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ دبئی ایئرپورٹ پر منشیات رکھنے کے جرم میں وہ 19روز کی قیدبھی کاٹ چکے ہیں،آصف کی دوبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری سے پاکستان جگ ہنسائی کا سبب بنا اور بیرون ملک میں پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے امیج کو سخت نقصان پہنچا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آصف ایک باصلاحیت باؤلر ہے جو دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرسکتا ہے لیکن اس کی آف دی فیلڈسرگرمیوں سے نہ صرف پاکستان کا منجھے ہوئے باؤلر سے محروم ہوچکا ہے بلکہ خود آصف کو بھی بہت سے نقصانات اٹھانے پڑے البتہ اب اس میں واضح تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔آصف کا کہنا ہے کہ ”آئندہ کسی کو شکایت کا موقع نہیں دونگا “کیا واقعی آصف کو ایک موقع اور دیکر دوبارہ آزمایا جائے کیونکہ پاکستان میں آصف سے زیادہ جرم اور غلطیا ں کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں تو کیوں نہ آصف کوبھی این آر او کے تحت معاف کردیا جائے ؟

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.